GOOL News

GOOL News Pakistan news politics news world news

"وہ بیوی جس نے 3000 سالہ محبت بھرے گلے لگنے کے لیے آخری قربانی دی"۔ یوکرائن کی ایک قبر میں ایک قدیم مرد اور عورت 3000 سا...
13/09/2022

"وہ بیوی جس نے 3000 سالہ محبت بھرے گلے لگنے کے لیے آخری قربانی دی"۔

یوکرائن کی ایک قبر میں ایک قدیم مرد اور عورت 3000 سال سے پر محبت گلے لگے بند پائے گئے ہیں۔

ماہرین آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ عورت کو اپنے شوہر کے ساتھ اگلی دنیا میں جانے کے لیے اپنی مرضی سے زندہ دفن کیا گیا تھا۔

پوسٹ مارٹم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عورت پہلے ہی مر چکی ہوتی تو اس کی لاش کو اتنی پیاری حالت میں رکھنا ممکن نہیں ہوتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ خاتون نے مرنے اور اپنے شوہر کے ساتھ دفن کرنے کا انتخاب کیا ہو۔ ان کا خیال ہے کہ اس نے زہر پی لیا ہو گا جب وہ قبر میں اتری اور اپنے مردہ ساتھی کو گلے لگا لیا۔

غیر معمولی تدفین نے جوڑے کو کانسی کے زمانے سے ابدی محبت میں ایک دوسرے سے جکڑے ہوئے دیکھا۔

یہ جوڑا، صدیوں پہلے کی Vysotskaya - یا Wysocko - ثقافت سے تعلق رکھنے والے، مغربی یوکرائن میں Ternopil شہر کے جنوب میں، Petrykiv گاؤں کے قریب پایا گیا تھا۔

پروفیسر میکولا بندریوسکی - (جنہوں نے 'محبت کرنے والے جوڑے کی تدفین' کا مطالعہ کیا) - نے کہا: 'یہ ایک منفرد تدفین ہے، وہاں ایک مرد اور ایک عورت لیٹے ہوئے ہیں، ایک دوسرے کو مضبوطی سے گلے لگائے ہوئے ہیں۔

'دونوں کے چہرے ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے، اور ان کی پیشانیاں چھو رہی تھیں۔'

'وہ عورت اپنی پیٹھ کے بل لیٹی تھی، اپنے دائیں بازو سے وہ نرمی سے آدمی کو گلے لگا رہی تھی، اس کی کلائی اس کے دائیں کندھے پر تھی۔

'عورت کی ٹانگیں گھٹنوں سے مڑی ہوئی تھیں اور مرد کی پھیلی ہوئی ٹانگوں کے اوپر رکھی تھیں۔

'دونوں مردہ انسانوں کو کانسی کی سجاوٹ میں ملبوس کیا گیا تھا، اور سروں کے قریب مٹی کے برتنوں کی کچھ چیزیں رکھی گئی تھیں - ایک پیالہ، ایک مرتبان اور تین مجسمے۔'

68 runs in six innings with 11.3 average.A tournament to forget for Babar Azam.
12/09/2022

68 runs in six innings with 11.3 average.

A tournament to forget for Babar Azam.

سابق وزیر اعظم عمران خان کی توہین عدالت کے مقدمے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی کارروائی شروع ہونے سے پہلے اس علاقے...
12/09/2022

سابق وزیر اعظم عمران خان کی توہین عدالت کے مقدمے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی کارروائی شروع ہونے سے پہلے اس علاقے میں سیکیورٹی کی ایسی صورت حال تھی جیسے اس علاقے میں کرفیو کا سماں ہو۔

چار مقامات پر سیکیورٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس ان افراد کی فہرست موجود تھی جنہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے جمعرات کی عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت دی تھی۔

عمران خان جب سیکیورٹی کے حصار سے نکل کر کمرہ عدالت میں پہنچے تو انھوں نے اس بات کا برملا اظہار کیا اور سوال کیا کہ ان کے لیے اتنی سکیورٹی کیوں لگائی جارہی ہے، ’کیا وہ کلبھوشن جادیو ہیں‘۔

انھوں نے کہا کہ شاید اتنی سکیورٹی کلبھوشن کے لیے بھی نہ لگائی گئی ہو۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید جب عدالتی کارروائی دیکھنے کے لیے جانے لگے تو وہاں پر پولیس اہلکاروں نے انھیں روک لیا۔ انھوں نے اپنا تعارف کروایا کہ میں فیصل جاوید ہوں جس پر وہاں پر موجود پولیس اہلکار نے جو کہ صبح سے ڈیوٹی پر کھڑے تھے بڑی بیزاری سے جواب کہا کہ ’تو پھر میں کیا کروں‘۔

فیصل جاوید نے جواب دیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہوتے ہیں اور چونکہ عمران خان آرہے ہیں اس لیے انھوں نے عدالت جانا ہے۔ پولیس اہلکار نے فیصل جاوید کو جواب دیا کہ عمران خان کے ساتھ ضرور ہوتے ہوں گے لیکن انھیں جو فہرست فراہم کی گئی ہے اس میں ان کا نام نہیں ہے۔ اس کے بعد پولیس نے انھیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں جانے کی اجازت نہیں دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جب عمران خان کے خلاف توہین عدالت میں اظہار وجوہ کے نوٹس پر سماعت کی تو عدالت کا موڈ شروع سے ہی جارحانہ دیکھائی دیتا تھا اور انھوں نے عمران خان کے وکیل حامد خان کو متعدد بار مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے گذشتہ سماعت کے دوران بھی کہا تھا کہ ’ضلعی عدالتیں ریڈ لائن ہیں‘ اور اسے کسی طور پر بھی نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں جن سیاست دانوں کو توہین عدالت میں سزائیں سنائی گئیں انھوں نے عدالت کو سکینڈلائزڈ کیا تھا جبکہ عمران خان کے خلاف کرمینل توہین عدالت کی کارروائی چل رہی ہے۔

عدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہا کہ عمران خان کی طرف سے جو جواب جمع کروایا گیا ہے اس میں ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف اپنے بیان پر صرف افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ غیر مشروط معافی نہیں مانگی۔ عدالت کی طرف سے یہ آبزرویشن آئی کہ ’عمران خان کے بیان سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے وہ ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف اپنے بیان کو جسٹیفائی کر رہے ہیں۔‘

عدالت کی طرف سے جب اس طرح کی آبزرویشن آرہی تھیں تو عمران خان کرسی پر بیٹھے نفی میں سر ہلاتے جا رہے تھے اور اس دوران وہ کافی پرشان بھی دکھائی دے رہے تھے۔

عدالتی کارروائی کے دوران جب عمران خان اپنے وکیل حامد خان کی کاوشوں سے مطمئن نہیں تھے تو وہ بار بار شعیب شاہین ایڈووکیٹ کو حامد خان کے پاس بھیجتے رہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے جو تین عدالتی معاونین مقرر کیے تھے ان میں سے دو عدالتی معاونین جن میں سابق اٹارنی جنرل منیر اے ملک اور مخدوم علی خان شامل ہیں، انھوں نے تجویز دی کہ عدالت کو بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس عدالتی نوٹس کو واپس لینا چاہیے۔

ان عدالتی معاونین کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیان پر اسلام آ باد ہائی کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کا بیٹھ جانا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ عدالت نے عمران خان کے بیان کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان مستقبل میں احتیاط برتیں گے

ان عدالتی معاونین کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ ضلعی عدالتوں کو کچھ کہنے پر کسی سیاسی لیڈر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

پانچ رکنی بینچ نے ان عدالتی معاونین کے دلائل سے اتفاق نہیں کیا اور عدالت کا یہی کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے سامنے سپریم کورٹ کے دو فیصلے موجود ہیں جن میں توہین عدالت کے مرتکب افراد کو سزا سنائی گئی اور یہ عدالت ان فیصلوں کو قطعی طور پر نظر انداز نہیں کر سکتی۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد جب پانچ رکنی بینچ فیصلے سنانے کے لیے غور و خوض کے لیے اٹھنے لگے تو عمران خان اپنی کرسی پر کھڑے ہوئے اور ججز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’مائی لارڈ آپ نے میرا موقف نہیں سنا‘ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جواب دیا کہ وکلا کو سن لیا اب کسی اور کو نہیں سنیں گے۔

آٹھ ماہ کی حاملہ ایک یوکرینی خاتون کو مشرقی یوکرین میں روس کے زیر قبضہ علاقے میں واقع ایک بدنام زمانہ جیل میں رکھا گیا ہ...
12/09/2022

آٹھ ماہ کی حاملہ ایک یوکرینی خاتون کو مشرقی یوکرین میں روس کے زیر قبضہ علاقے میں واقع ایک بدنام زمانہ جیل میں رکھا گیا ہے۔ دوستوں اور اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انھیں ایک بدنام زمانہ جیل کیمپ میں رکھا گیا ہے۔

ماریانا مامونوا، ایک فوجی ڈاکٹر ہیں انھیں اپریل کے شروع میں ماریوپول میں فرائض کی ادائیگی کے دوران قید کیا گیا تھا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ دونیسک کے علاقے اولینیوکا کے جیل کیمپ میں مشکل حالات میں زندگی گزار رہی ہے، جہاں حال ہی میں درجنوں یوکرینی قیدی ایک حملے میں مارے گئے تھے۔ اس حملے کا الزام دونوں فریق ایک دوسرے پر عائد کرتے ہیں۔

ماریانا کے اہلخانہ نے یوکرین کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ستمبر کے آخر میں اُن کی زچگی سے قبل قیدیوں کے تبادلے کے دوران انھیں بھی رہا کروایا جائے۔

ماریانا کی موجودہ حالت کے بارے میں معلومات بہت کم ہیں اور یہ واضح نہیں ہے کہ اگر وہ جیل میں زچگی کے عمل سے گزرتی ہیں تو ان کا یا بچے کا کیا ہو گا۔

یوکرین کی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے پاس معلومات ہیں کہ وہ ٹھیک ہیں اور اس معاملے پر حکومت کی ’خصوصی توجہ‘ ہے۔

ماریانا کے شوہر ویسیلی کو اس وقت علم ہوا کہ ان کے ہاں پہلا بچے ہونے والا ہے جب وہ فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہی تھی، اور اس کے بعد سے انھوں نے ماریانا کو نہیں دیکھا۔

انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’وہ واقعی مجھے ذاتی طور پر بتانا چاہتی تھیں لیکن اس کے بجائے انھوں نے کچھ اشارے بھیجے، ایک چھوٹے بچے کے ساتھ ماں اور باپ کے ایموجیز‘

لیکن یہ جاننے کے چند ہفتوں بعد کہ وہ باپ بننے والے ہیں ویسیلی کو سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ ان کی بیوی کو روسی افواج نے پکڑ لیا ہے

ٹیکسلا پولیس کی کارروائی، چھریوں کے وار کرکے اپنی اہلیہ کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے وا...
12/09/2022

ٹیکسلا پولیس کی کارروائی، چھریوں کے وار کرکے اپنی اہلیہ کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا۔ خواتیں پر تشدد, زیادتی اور استحصال نا قابل برداشت ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

An all-round superstar ✨Wanindu Hasaranga is the Player of the Tournament es.pn/AsiaCup22-Final
12/09/2022

An all-round superstar ✨

Wanindu Hasaranga is the Player of the Tournament es.pn/AsiaCup22-Final

’الیکشن جیت کر آئیں اور اپنا آرمی چیف تعینات کریں‘: عمران خانانٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ص...
12/09/2022

’الیکشن جیت کر آئیں اور اپنا آرمی چیف تعینات کریں‘: عمران خان
انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ صرف اسی صورت نئے آرمی چیف کی تعیناتی ہونی چاہیے جب یہ ’الیکشن جیت کر آئیں۔‘

انھوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی اہلیت نہیں رکھتے اور وکلا کے مطابق ایسی پروویژن موجود ہے کہ موجودہ آرمی چیف جنرل باوجوہ آئندہ الیکشن تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی فوج نے تصدیق کی تھی کہ جنرل باجوہ رواں سال نومبر میں ریٹائر ہوں گے۔

عمران خان نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ’دنیا میں وہ قومیں اوپر جاتی ہیں جن میں میرٹ ہوتا ہے۔ دنیا میں کسی بھی ادارے کی کامیابی کے لیے میرٹ اہم ہے۔‘

’اگر معاشرے میں میرٹ نہیں تو ہم دوسرے ملکوں سے مقابلہ نہیں کرسکتے۔ چین میں میرٹ کا نظام ہے۔ میں نے کہا تھا آرمی چیف کی پوزیشن اہم ہے، اسے میرٹ پر ہونا چاہیے۔ نہ آصف زرداری اور نہ نواز شریف میرٹ طے کرنے کے اہل ہیں۔ ان کی ترجیح میرٹ نہیں، اپنے پیسے بچانا ہے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’میں پھر کہتا ہوں آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے۔ وکلا نے بتایا کہ (جنرل باجوہ کی الیکشن تک تعیناتی کے لیے) گنجائش نکالی جاسکتی ہے۔‘

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ’ملک غیر معمولی حالات کا سامنا کر رہا ہے۔ اس دور میں ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ کیا کرنا چاہیے۔ میں بات کرنے کے لیے تیار ہوں، پہلے کوئی یہ بات کرے کہ الیکشن کروانے کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ’اگر فری اینڈ فیئر الیکشن کی بات کرنے کے لیے تیار ہیں تو میں ہمیشہ ان کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘

عمران خان نے مزید کہا کہ ’خدشہ ہے کہ یہ اپنے فیصلے کر ہی نہیں سکتے۔ انھیں الیکشن سے خوف آنا شروع ہوگیا ہے کہ انھوں نے ہار جانا ہے۔ فیصلہ ان کے ہاتھ میں نہیں۔ ہم پبلک پریشر ڈالیں گے، آئین کے اندر رہیں گے۔‘

Naseem shah with fan❣️
12/09/2022

Naseem shah with fan❣️

Address

Bawany Sugar Mill Colony Talhar
Talhar
72100

Telephone

+923332143576

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GOOL News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GOOL News:

Share