Rehme Shah Archives

Rehme Shah Archives VOICE OF 452

05/09/2023
21/08/2023

دیکھو ۔۔۔۔سنو
یہ ہے میرے پیارے نبی ﷺ کا طریق
محبت محبت اور صرف محبت
دنگا فساد کرنے والو۔۔۔۔عبادت گاہیں جلانے والو۔۔۔۔ معصوم لوگوں کے گھر نذرِ آتش کرنے والو۔۔۔۔
تم کچھ بھی ہو سکتے ہو۔۔۔۔عاشق رسول نہیں۔۔۔محمد ﷺ کے پیروکار نہیں
جڑانوالہ کے اہل حدیث بھائیو۔۔تسی گریٹ او یار...

11/08/2023

---------- اقوال زریں------------
1⃣ سفرکا مزه لینا هو توساتھ میں سامان کم رکھیں.زندگی کا مزه لینا هو تودل کے ارمان کم رکھیں.
-
2⃣ مٹی کی پکڑ بہت مضبوط هوتی هے.سنگ مرمر پر تو پاؤں هی پھسلا کرتے هیں.
-
3⃣ زندگی کو اتنا سیریس مت لو
دنیا سے زنده کوئی بھی نهیں گیا.
-
4⃣ جن کے پاس سِکّے تھےوه مزے سے بارش میں بھیگتےرهے.جن کے پاس نوٹ تھےوه چھت تلاش کرتے ره گیۓ.
-
5⃣ پیسه انسان کو اوپر لیجا سکتا هےلیکن انسان پیسے کو کبھی اوپر لے کر نهیں جا سکتا.
-
6⃣ کمائی چھوٹی یا بڑی هو سکتی هےلیکن روٹی کا سائز هر گھر میں ایک جیسا هی هوتا هے.
-
7⃣ انسان کی چاهت هےکه اڑنے کو پر ملےاور پرندے کی چاهت هے رهنےکو گھر ملے.
-
8⃣ چھوٹی چھوٹی باتیں دل میں رکھنےسے بڑے بڑے رشتے کمزور هو جاتے هیں.
-
9⃣ پیٹھ پیچھے آپکی بات چلے تو گبھرانا مت کیونکہ بات انھیں کی هوتی هے جن میں کوئی بات هوتی هے..

11/08/2023

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ایلون مسک کے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ اور e-sim کی مقبولیت کے بعد جس انڈسٹری کی موت ھونے جارہی ھے وہ ھوگی ٹیلی کمیونیکیشن۔ مواصلاتی نظام کا مقصد ہمارا دوسروں سے بات کرنا تھا اور اس میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں نے کھربوں ڈالر کمائے ہمیں ایک نمبر دس ہندسوں کا الاٹ کرکے ہزاروں روہے ہم سے بٹورتے رہے ۔ لیکن what's app نے آکر ایسی تباہی مچائی کہ شاذونادر ہی اب کوئی سم سے کال کرتا ھوگا۔سم کارڈ ہمارے فون میں بس جگا ٹیکس یا بدمعاشی سے پیسے لینے کا ڈرامہ رہ گیا ھے۔اب اتنی سوشل میڈیا کی ایپلیکیشن کے ھوتے ھوئے سم نمبر کو بس جان بوجھ کر ایک verification کا ذریعہ بنا دیا گیا ھے لیکن آنے والے وقت میں یہ سم کارڈ بھی کیسٹ ٹیپ ریکارڈ اور وی سی آر کی طرح ماضی کے اندھیروں میں غائب ھوجائے گی نمبروں کی بجائے مثال کے طور پر misbah@ جیسی آئی ڈی ہماری پہچان ھوا کرے گی آج ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے پاس بس آخری بدمعاشی رہ گئی ھے وہ ھے ڈیٹا سیل کرنا۔ اس کے علاوہ ان کے الاٹ کئے گے نمبر کو old school لوگ بس استعمال کررہے ھے۔ لیکن نیو جنریشن فون نمبرز سے کافی بیزار ھے نیوجنریشن کو واٹس ایپ سنیپ چیٹ جیسی کمیونیکیشن سے لگاو ھے۔ آسمان پر جو رات کو تاروں کی ایک قطار چلتی ھوئی نظر آتی ھے وہ آنے والی نئی ٹیکنالوجی سیٹلائیٹ انٹرنیٹ ھے جو بڑی تیزی سے مقبول ھوتا جارہا ھے۔ اور اگر اس کاروبار میں ایلون مسک کے علاوہ چائنا نے چھلانگ لگا دی تو پوری دنیا سے ٹیلی فون انڈسٹری کی بدمعاشیاں اور گند ختم ھوجائے گا۔شاید آپ کو چند اشتہار دیکھنے کے عوض فری سیٹلائیٹ انٹرنیٹ ملے۔سیٹلائیٹ انٹرنیٹ تقریبا لانچ ھوچکا ھے کینڈا امریکہ میں 160 ڈالر فیس رکھی گئی ھے اور دنیا کے ہر کونے میں قابل استعمال ھوگا دنیا کے کسی ملک کے پاس سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کو روکنے کی کوئی ٹیکنالوجی نہیں ھوگی یہ خبریں اب ماضی کا حصہ بننے جارہی ھے کہ حکومت نے فلاں علاقے کا انٹرنیٹ بند کردیا ھے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کا استعمال
100 monkey effect theory
کے تحت دیکھتے ہی دیکھتے ایک دم پوری دنیا میں چھا جائے گا اور pta جیسی بدمعاشی کرنے والی کمپنیاں بس منہ دیکھتی رہے جائے گی مثال کے طور پر ٹیپ ریکارڈ پر اگر کوئی حکومت 500 پرسٹ ڈیوٹی عائد کردے تو حکومت کو کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ٹیپ ریکارڈ کو کوئی لاتا ہی نہیں۔😃 2030 تک چائنا اور امریکہ نے اعلان کردیا ھے کہ ان کے ملک میں کوئی گاڑی تیل یا پٹرول پر نہیں ھوگی سب بجلی یا chargeable ھوگی بہت سی کمپنیاں جہنوں نے لوگوں کا لہو نچوڑا جیسے آئل کمپنیاں یا ٹیلی کمیونیکیشن بہت بھیانک موت مرنے والی ھے اور آنے والی نسلیں دنیا کو بہت تیزی سے بدلتا دیکھیں گی-

10/08/2023

غصے کی نفسیات اور جذبات کی کیمسٹری کو سمجھ کر بہت آسانی سے غصے پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

لیکن یہ غصے کی نفسیات اور جذبات کی کیمسٹری کیا ہے؟

ہمارے اندر 16 Chemicals ہیں‘ یہ کیمیکلز ہمارے جذبات‘ ہمارے Emotions بناتے ہیں‘ ہمارے ایموشن ہمارے Moods طے کرتے ہیں اور یہ موڈز ہماری Personality بناتے ہیں. ہمارے ہر ایموشن کا دورانیہ 12 منٹ ہوتا ہے مثلاً غصہ ایک جذبہ ہے, یہ جذبہ کیمیکل ری ایکشن سے پیدا ہوتا ہے کیونکہ ہمارے جسم نے انسولین نہیں بنائی یا یہ ضرورت سے کم تھی، یا ہم نے ضرورت سے زیادہ نمک کھا لیا یا ہماری نیند پوری نہیں ہوئی یا پھر ہم خالی پیٹ گھر سے باہر آ گئے تو اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ ہمارے اندر کیمیکل ری ایکشن ہو گا، یہ ری ایکشن ہمارا بلڈ پریشر بڑھا دے گا اور یہ بلڈ پریشر ہمارے اندر غصے کا جذبہ پیدا کر دے گا جس سے ہم بھڑک اٹھیں گے لیکن ہماری یہ بھڑکن صرف 12 منٹ طویل ہو گی، ہمارا جسم 12 منٹ بعد غصے کو بجھانے والے کیمیکل پیدا کر دے گا اور یوں ہم اگلے 15منٹوں میں Cool Down ہو جائیں گے. چنانچہ ہم اگر غصے کے بارہ منٹوں کو مینیج کرنا سیکھ لیں تو پھر ہم غصے کی تباہ کاریوں سے بچ جائیں سکتے ہیں.

یہ نسخہ صرف غصے تک محدود نہیں ہے۔ہمارے 6 basic emotions ہیں :

غصہ‘ خوف‘ نفرت‘ حیرت‘ لطف(انجوائے) اور اداسی۔

ان تمام ایموشنز کی عمر صرف بارہ منٹ ہو تی ہے‘ ہمیں صرف بارہ منٹ کیلئے خوف آتا ہے‘ ہم صرف 12 منٹ قہقہے لگاتے ہیں‘ ہم صرف بارہ منٹ اداس ہوتے ہیں‘ ہمیں نفرت بھی صرف بارہ منٹ کیلئے ہوتی ہے‘ ہمیں بارہ منٹ غصہ آتا ہے اور ہم پر حیرت کا غلبہ بھی صرف 12 منٹ رہتا ہے‘
ہمارا جسم بارہ منٹ بعد ہمارے ہر جذبے کو نارمل کر دیتا ہے۔

اکثر لوگ سارا سارا دن غصے، اداسی، نفرت اور خوف کے عالم میں کیوں رہتے ہیں؟

یہ جذبے آگ کی طرح تصور کر کے سمجھیں ؛ آپ کے سامنے آگ پڑی ہے، آپ اگر اس آگ پر تھوڑا تھوڑا تیل ڈالتے رہیں گے یا اس پر خشک لکڑیاں رکھتے رہیں گے تو کیا ہو گا ؟ یہ آگ پھیلتی چلی جائے گی، یہ بھڑکتی رہے گی۔ ہم میں سے زیادہ تر لوگ اپنے جذبات کو بجھانے کی بجائے ان پر تیل اور لکڑیاں ڈالنے لگتے ہیں چنانچہ وہ جذبہ جس نے 12 منٹ میں نارمل ہو جانا تھا وہ دو دو‘ تین تین دن تک وسیع ہو جاتا ہے‘ ہم اگر دو تین دن میں بھی نہ سنبھلیں تو وہ جذبہ ہمارا طویل موڈ بن جاتا ہے اور یہ موڈ ہماری شخصیت‘ ہماری پرسنیلٹی بن جاتا ہے۔

آپ نے کبھی غور کیا ہم میں سے بے شمار لوگوں کے چہروں پر ہر وقت حیرت، ہنسی، نفرت، خوف، اداسی یا پھر غصہ کیوں نظر آتا ہے؟

وجہ صاف ظاہر ہے ؛ جذبے نے 12 منٹ کیلئے ان کے چہرے پر دستک دی لیکن انہوں نے اسے واپس نہیں جانے دیا اور یوں وہ جذبہ حیرت ہو، قہقہہ ہو، نفرت ہو، خوف ہو، اداسی ہو یا پھر غصہ ہو۔۔ وہ ان کی شخصیت بن گیا، وہ ان کے چہرے پر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے درج ہو گیا، یہ لوگ اگر وہ 12 منٹ مینج کر لیتے تو یہ عمر بھر کی خرابی سے بچ جاتے، یہ کسی ایک جذبے کے غلام نہ بنتے، یہ اس کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہوتے۔

Address

Rehme Shah
Tandlianwala

Telephone

03335600452

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rehme Shah Archives posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share