24/09/2025
کراچی کے علاقے لانڈھی سے 7 سالہ بچے سعد کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزمان بچے کے محلے سے ہی تعلق رکھتے ہیں، ایک ملزم کی بریانی کی دکان ہے جبکہ دوسرا باڑے پر مزدوری کرتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کو چیز دلانے کے بہانے لے کر گئے اور باڑے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق بچے کی موت کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹنے سے ہوئی۔