
10/08/2025
جمعیت علماء اسلام ضلع ٹنڈوالہ یار کی طرف سے آج ضلع ٹنڈوالہ یار میں بڑہتی ہوئی بدامنی فحاشی عریانی منشیات بدانتظامی سرکاری ہسپتالوں تہانوں آفیسوں میں کرپشن نئے شراب خانہ کہولنے اور روز بروز کے لوٹ مار کے وارداتوں کے خلاف تاریخ ساز فقیدالمثال
امن مارچ احتجاجی ریلی نکالی گئی
جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی
احتجاج سے مرکزی سالار انجنئیر عبدالرزاق عابد لاکہو
صوبائی ناظم حاجی عبدالمالک ٹالپر
ضلعی امیر مولانا دوست محمد فاروقی
ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالشکور تہیبو
حاجی اللہ بخش پتافی
ضیاء الرحمن میمن
و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا
پوری سندھ سمیت ٹنڈوالہ یار کو بہی ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے
آئے روز لوٹ مار کے وارداتوں سے لگتا ہے کہ ٹنڈوالہ یار جیسے پرامن شہر کو بہی کندہ کوٹ کشمور بنایا جا رہا ہے
انہوں نے کہا حالت یے ہے کہ سندھ کے سب سے سرسبز ضلعے کو منشیات کا گڑھ بنا دیا گیا ہے
سینکڑوں افراد اس منشیات کی وجہ سے کینسر کے مریض ہوگئے
لیکن آج بھی ننانوے فیصد لوگ مرد عورتوں بچوں سمیت مین پڑی گٹگا استعمال کر رہے ہیں
اور ستم یے ہے کہ اس کے باوجود نئے شراب خانہ کہولنے کی منظوری دی گئی ہے
ایس ایس پی صاحب منشیات کے خلاف جہوٹی کاروائیوں سے منشیات بند نہیں ہوگی
آپ کو پتہ ہے کہ کس طرح منشیات آتی ہے اور چلتی ہے
آپ کو منشیات کے خلاف حقیقی کاروائی کرنا ہوگی
ہم کسی بہی صورت اپنے ضلع کو منشیات خوروں چوروں لٹیروں کے رحم و کرم پر نہیں چہوڑیں گے
امن کرائو ۔ منشیات بند کرائو ۔ لوگوں کو صحت تعلیم اور پینے کا صاف پانی آبادکاروں کے مسائل حل کرو
ورنہ اب دما دم مست قلندر کریں گے