مہاجر یوتھ ٹنڈوالہیار

مہاجر یوتھ ٹنڈوالہیار تم مہاجر اس زمیں پر آفتاب ہو �� مہاجر یوتھ ٹنڈوالہیار

10/05/2025

پاکستان زندہ آباد ریلی 🇵🇰
آج بروز ہفتہ رات 10 بجے اسلامیہ مسجد میرپور خاص روڈ سے نکالی جائے گی وطن سے محبت میرے ایمان کا حصہ ہے تمام محب وطن پاکستانی پاکستان زندہ آباد ریلی میں لازمی شرکت کریں اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیں کہ پاکستانی عوام سینہ سپرد کرکے اپنے وطن کی حفاظت کرسکتی ہے اور کرتی رہے گی
سب سے پہلے پاکستان 🇵🇰
ریلی آج رات 10 بجے اسلامیہ مسجد میرپور خاص روڈ
پاکستان زندہ آباد 🇵🇰✌️

خدا کرے کے میری عرض پاک پہ اترے وہ فصل گل جس سے اندیشہ زوال نہ ہو ۔پاکستان سے محبت میرے ایمان کا حصہ ہے 🇵🇰
09/05/2025

خدا کرے کے میری عرض پاک پہ اترے
وہ فصل گل جس سے اندیشہ زوال نہ ہو ۔

پاکستان سے محبت میرے ایمان کا حصہ ہے 🇵🇰

06/05/2025

ٹنڈوالہیار کے نوجوان اپنے فوجی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے میدان میں آگئے رات گئے نوجوانوں کا شہر میں گشت نوجوانوں کی پاکستان زندہ آباد پاک افواج کے حق میں نعرئیں ✌️
پاکستان زندہ آباد 🇵🇰
پاک فوج پائندہ آباد ❤️

بھارت کی بزدلانہ کاروائی رات کی تاریکی میں مظفرآباد کے چار علاقوں پر حملے اس جنگی ماحول میں مہاجر نوجوان اپنی افواج کے س...
06/05/2025

بھارت کی بزدلانہ کاروائی رات کی تاریکی میں مظفرآباد کے چار علاقوں پر حملے اس جنگی ماحول میں مہاجر نوجوان اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں
پاک فوج زندہ آباد
پاکستان پائندہ باد 🇵🇰❤️
مہاجر یوتھ ٹنڈوالہیار

05/05/2025

مہاجر یوتھ ٹنڈوالہیار کا منشیات کے خلاف ہنگامی اجلاس
مہاجر یوتھ کے نوجوانوں نے منشیات فروشوں کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی نوجوانوں نے شہر میں بڑھتی منشیات کی خرید و فروخت نے نوجوانوں کو تباہ کردیا منشیات فروشوں کے نام ثبوت کے ساتھ جلد منظر عام پر ہونگے اور آگے کا قانونی عمل جلد بتایا جائے گا ۔
منجانب مہاجر یوتھ ٹنڈوالہیار
#ٹنڈوالہیار

25/04/2025

مہاجر یوتھ ٹنڈوالہیار اُن تمام لوگوں کو سلام پیش کرتی ہے جو اس کٹھن اور سخت گرمی میں ہمارے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں سڑکوں پہ اپنے نرم و ملائم اور آرام دہ بستروں کو چھوڑ کر راہوں پہ سو رہے ہیں اور پہرا دے رہے ہیں کوئی یہ نا سمجھے کہ جو لوگ مختلف دھرنوں میں موجود ہیں بس وہی ہیں جو خلاف کینالز کے بلکہ مکمل سندھ اس فیصلے کو مسترد کر چکا ہے سوائے چند ایک سیاسی جماعتوں کے اگر ضرورت پڑی تو ہم سندھ کے باشعور شہری ہر ایک شہر کو ببرلو بائے پاس بنا دیں گے یہ مسئلہ صرف سندھیوں کا نہیں تمام سندھ واسیوں کا ہے۔
جئے سندھ ❤️
جئے مہاجر ✌️

24/04/2025

مہاجر یوتھ کے تمام ممبران نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ پہلے کوششیں کیں جائیں کہ جو الزامات لگائے گئے ہیں انکا ازالہ گفت و شنید سے بیٹھ کر نکالا جائے جنکے ذریعے سے الزامات لگائے گئے ہیں اور جنہوں نے لگائے ہیں ان سے بیٹھ کر بات کی جائے ممبران کی رائے کے مطابق اگر فلحال پریس کانفرنس یا سوشل میڈیا پہ اس معاملے کو اٹھایا گیا تو شہر میں انتشار پھیل جانے کا ڈر ہے اس ہی کے پیش نظر مہاجر یوتھ نے پریس کانفرنس مؤخر کی تاکہ دوبارا سے مذاکرات کے ذریعے مقاصد حاصل کئے جائیں
متفقہ فیصلہ مہاجر یوتھ ٹنڈوالہیار

24/04/2025

مہاجر یوتھ ٹنڈوالہیار پر لگائے گئے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے بارے میں آئندہ کا لائحہ عمل آج رات 9 بجے بتایا جائے گا ۔
مہاجر یوتھ ٹنڈوالہیار

21/04/2025

سندھ کے سنجیدہ اور مخلص قوم پرست اور غیر سیاسی وکلاء اس وقت جو ایک جنگ لڑ رہے ہیں سندھ کے لوگوں کے لئے ہم اسکی حمایت کرتے ہیں کیونکہ کہ یہ مسئلہ پانی کا نہیں ہے بلکہ سندھ کے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے سندھ کے اکثر وسائل تو مسائل کا شکار ہیں عوامی استحصال تو دہائیوں سے جاری ہے مگر یہ پانی بھی لے لوگے تو جواب میں صرف نفرت ہی ملے گی سب کو پھر چاہے مخالف سمت میں اپنا ہو یا غیر پیار محبت حُب الوطنی میں ہم خود کا پیٹ کاٹ سکتے ہیں خود بھوکے رہہ سکتے مگر جب بات ہمارے گھر والوں کی زندگیوں کی ہوگی تو پھر ہم سے کوئی محبت و شفقت کی امید نا رکھے جسکا نتیجہ اور مثال مشرقی پاکستان آج بھی موجود ہے وہاں بھی استحصال اور جبر کی حدیں پار ہوئیں تو لوگ باغی ہوگئے اور بغاوت نفرت کی انتہا ہوتی ہے فیصلہ پاکستان کی اشرافیہ کے ہاتھوں میں ہے وہ آج عوامی مفادات کو چنتے ہیں یا پھر ذاتی مفادات کو اب دیکھنا یہ ہے کہ اشرافیہ استعمال عقل کا کرتی ہے یا سیاست کا۔
دریا کو بہنے دو
ہم کو زندہ رہنے دو ✌️
جئے سندھ ❤️
جئے مہاجر ❤️

تمام اُمتِ مسلمہ کو مہاجر یوتھ ٹنڈوالہیار کی جانب سے عید الفطر بہت بہت مبارک ہو اللہ پاک آپکو آپکی فیملی کو ایسے ہی سلام...
31/03/2025

تمام اُمتِ مسلمہ کو مہاجر یوتھ ٹنڈوالہیار کی جانب سے عید الفطر بہت بہت مبارک ہو اللہ پاک آپکو آپکی فیملی کو ایسے ہی سلامت رکھے خوشیاں بانٹتے رہیں آمین ❤️✨
منجانب ۔ مہاجر یوتھ ٹنڈوالہیار

23/03/2025

ٹنڈوالہیار ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سیلم شاہ صاحب یہ آپکی پولیس کی تعصبی کاروائیاں نہیں تو کیا ہے اگر کوئی اردو بولنے والا انکی جگہ ہوتا تو ابھی تک چرس افیم کا کیس داخل کرکے بند کردیا جاتا مگر نہیں ایسا نہیں ہوا ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سید سلیم شاہ صاحب آنکھیں کھولیں اپنے افسران کو ڈنڈا دیں تعصبی کاروائیاں بند کریں آپ ایس ایس پی ہیں آپ کو ہر رنگ و نسل زبان سے پاک ہوکر عہدہ پر بیٹھنا ہوگا اس عمل سے اردو بولنے والوں میں شدید غصہ پیدا کیا جارہا ہے جو بلکل ناقابلِ قبول ہے ۔

21/03/2025

ٹنڈوالہیار کی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ سب کو ایک نظر سے دیکھے اگر زبان رنگ و نسل کا فرق رکھا جائے گا تو اسکا انجام سوائے تباہی و بربادی کے کچھ بھی نہیں پاکستان کا ماضی غلط سیاسی و انتظامی پالیسیوں کی وجہ سے پہلے ہی نفرتوں کے پہاڑ کھڑے کر چکا ہے جنکے اثرات وقتاً فوقتاً دکھائی دیتے رہتے ہیں فیصلے سب کے لیے برابر ہوں تو ہی بہتر ہے ورنہ پھر نفرتیں بڑھیں گیں اور ایک وقت آئے گا جب نفرتیں دلوں سے نکل کر زبان کی زینت بنے گیں۔

Address

Tando Allahyar
70010

Telephone

+923350354917

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مہاجر یوتھ ٹنڈوالہیار posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share