30/07/2026
صدرآصف علی زرداری سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات۔ ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، خصوصاً خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال۔ وزیرِ داخلہ کی صدرِ مملکت کو خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات پر بریفنگ۔ صدرِ مملکت کا دہشت گردی کے خلاف پاک افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین۔ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ صدرِ مملکت