Anwar Writesシ゚

Directions

Anwar Writesシ゚ I LOVE ISLAM

ﷺ
بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً
میری طرف سے پہنچاؤ، چاہے ایک ہی آیت کیوں نہ ہو
— (صحیح بخاری)
🕌 Spread Love, Spread Islam

❂▬▬▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬▬❂

محمد انــــــــــــــــور

🇹🇷🇵🇰🇸🇦 ترکیہ، پاکستان اور 6 دیگر ممالک کا غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف مشترکہ بیانترکیہ، پاکستان، سعودی عرب سمیت 8 ممال...
08/08/2026

🇹🇷🇵🇰🇸🇦 ترکیہ، پاکستان اور 6 دیگر ممالک کا غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف مشترکہ بیان

ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب سمیت 8 ممالک نے غزہ میں ہسپتالوں، طبی مراکز اور شہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

مشترکہ بیان میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، جبکہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ ایسے حملے خطے میں امن کی کوششوں اور امن منصوبے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

بیان میں مغربی کنارے میں آبادکاروں کے حملوں اور غیر قانونی بستیوں کی توسیع پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

وزرائے خارجہ نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کا پابند بنایا جائے اور خلاف ورزیوں کے ذمہ دار افراد کا احتساب کیا جائے۔

🌍 مشترکہ بیان میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔

*لباس کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانا (اسبال) مردوں کے لیے منع ہے، اور لباس کو مختصر رکھنا عورتوں کے لیے ممنوع ہے؛ لہٰذا کردار ا...
14/06/2026

*لباس کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانا (اسبال) مردوں کے لیے منع ہے، اور لباس کو مختصر رکھنا عورتوں کے لیے ممنوع ہے؛ لہٰذا کردار اور احکام کو الٹ مت دیجیے۔*
*جو حکم عورتوں کے لیے ہے وہ مردوں کے لیے نہیں، اور جو مردوں کے لیے ہے وہ عورتوں کے لیے نہیں۔ دین میں ہر ایک کے لیے الگ حدود اور آداب مقرر کیے گئے ہیں، پس ان حدود کا احترام کیجیے اور احکام کو آپس میں نہ بدلیے۔*🤏🏻
اِسبال ہمارے لیے اور تقصیر اُن کے لیے؛ لہٰذا کردار مت بدلو اور احکام کو الٹ مت کرو۔
♥️🩵🩶
حدیث پاک میں یاد رکھیں مرادنہ عورتوں اور زنانہ مردوں پہ لعنت کی گئی ہے

یعنی جو کسی بھی لحاظ سے دوسروں جیسے طور طریقے اپنائیں۔۔

31/05/2026
31/05/2026

Please support ❤️‍🩹

💝
07/04/2026

💝

17/03/2026

قالَ النبی ﷺ:
الله کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ چار کلمات ہیں:

(1) سبحان الله
(2) والحمد لله
(3) ولا اله الا لله
(4) والله اکبر

تم اِن میں سے جس کو چاہو پہلے کہو، کوئی حرج نہیں ہے.

مسلم 5601
(ماجہ 3811؛ احمد 20367، 20507؛ حبان 835، 836، 839، 1812؛ ابی شیبہ 30488؛ مشکوٰۃ 2294)

مسلم 5601
(ماجہ 3811؛ احمد 20367، 20507؛ حبان 835، 836، 839، 1812؛ ابی شیبہ 30488؛ مشکوٰۃ 2294)

رسول الله ﷺ نے فرمایا:
یہ بات کہ میں کہوں:

(1) سُبْحَانَ اللَّهِ
(2) وَالْحَمْدُ لِلَّهِ
(3) وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ
(4) وَاللَّهُ أَكْبَر،

مجھے (کائنات کی) اُن تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے.

مسلم 6847
(ترمذی 3597؛ ابی شیبہ 36173؛ مشکوٰۃ 2295)

17/03/2026

نبی ﷺ نے صحابہ سے فرمایا:

تم ویسے صف کیوں نہیں بناتے جیسے فرشتے اپنے رب کے حضور صف بناتے ہیں؟ ہم نے پوچھا: یا رسول الله! فرشتے اپنے رب کے حضور کیسے صف بناتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: وہ پہلی صفوں کو مکمل کرتے ہیں، اور صف میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر کھڑے ہوتے ہیں.

مسلم 968
(ماجہ 992) ابوداؤد 661؛ نسائی 817

حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں:

نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: "صفیں برابر کر لو، میں تمہیں اپنے پیچھے سے بھی دیکھتا رہتا ہوں."

اور ہم میں سے ہر شخص یہ کرتا کہ (صف میں) اپنا کندھا اپنے ساتھی کے کندھے سے اور اپنا قدم اُس کے قدم سے ملا دیتا تھا.

بخاری 725

17/03/2026

رسول الله ﷺ نے فرمایا: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے پاس (صحبت کے لئے) آنے کا ارادہ کرے تو یہ دعا پڑھے:

بِاسْمِ اللَّهِ ،
اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ ،
وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا

[ترجمہ: الله کے نام کے ساتھ، اے الله! ہمیں درو رکھ شیطان سے، اور شیطان کو دور رکھ اُس (اولاد، رزق) سے جو تو ہمیں عطا فرمائے]

تو یقیناً اگر اس صحبت سے ان دونوں کے درمیان کوئی اولاد مقدر ہوگی، تو شیطان اُسے کبھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا.

بخاری 6388 (بخاری 141، 5165، 7396، 3271، 3283؛ مسلم 3533؛ ترمذی 1092؛ ابوداؤد 2161؛ ماجہ 1919؛ مسند احمد 1867، 1908، 2178؛ حبان 983؛ ابی شیبہ 17437)

[سورۃ سورۃ الاعراف، 7:27] ترجمہ: بیشک وہ (شیطان) اور اُس کا قبیلہ (وہاں سے) تمہیں دیکھتا ہے جہاں سے تم اُنہیں نہیں دیکھتے.

17/03/2026

رسول الله ﷺ نے فرمایا:

(1) جو شخص مانگنے سے بچتا ہے تو الله تعالیٰ بھی اُسے مانگنے سے محفوظ ہی رکھتا ہے، اور

(2) جو شخص استغنا (بے نیازی) اختیار کرتا ہے الله اُس کو غنی (بے نیاز، غیر محتاج) کر دیتا، اور

(3) جو شخص صبر کرتا ہے تو الله تعالیٰ بھی اُسے صبر عنایت فرما دیتا ہے. اور کسی کو ایسا کوئی عطیہ نہیں دیا گیا جو صبر سے بہتر اور وسیع تر ہو.

بخاری 1469 (بخاری 6470؛ مسلم 2424؛ ترمذی 2024؛ ابوداؤد 1644؛ نسائی 2589، 2596؛ موطا امام مالک 1841؛ حبان 3399، 3400؛ مشکوٰۃ 1844)

Address

Tando Jam

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anwar Writesシ゚ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share