23/04/2026
اوکاڑہ کے علاقہ 27 والا روڈ، شفقت بلاک میں انسانیت سوز واقعہ، ماں نے اپنے ہی 7 سالہ بیٹے کی جان لے لی۔ ذرائع کے مطابق خاتون نے دوسری شادی کر رکھی تھی جبکہ سوتیلے باپ کو بچہ قبول نہیں تھا۔ مبینہ طور پر ماں نے اپنے دوسرے شوہر کے کہنے پر اپنے بیٹے 7 سالہ معصوم بیٹے علی حمزہ کا گلا دبا دیا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعہ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور اہلِ علاقہ صدمہ میں آ گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔