10/09/2025
ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
پریس ریلیز۔مورخہ: 10 ستمبر 2025
*صوابی پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، خواجہ سراؤں کی محفلِ موسیقی پر چھاپہ، دور دراز سے آئے 226 آوارہ و بدمعاش لڑکے گرفتار*
تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات کے پیشِ نظر *ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیاء الدین احمد* کی واضح ہدایات پر، *ڈی ایس پی سرکل صوابی سٹی اعجاز آبازئی* کی براہِ راست نگرانی میں *ایس ایچ او تھانہ صوابی سید الامین خان،ایس ایچ او زیدہ فاروق خان،ایس ایچ او ٹوپی نعیم خان* بمع پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کی محفلِ موسیقی پر چھاپہ مارا۔ اس فخاش غیر اخلاقی اجتماع میں دور دراز اضلاع سے آئے ہوئے سینکڑوں آوارہ اور بدمعاش لڑکے شریک تھے۔جنہوں نے پولیس پارٹی کیساتھ مذاحمت بھی کی، پولیس نے مؤثر حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر خواجہ سراؤں سمیت 226 افراد کو حراست میں لے کر مقدمات درج کیے اور تمام ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت کے حوالے کر دیا۔
ملزمان کیخلاف جرم 149, 148, 294, 506, 186, 149, 34,3/4AF,15AA اور لوڈ سپیکڑ ایکٹ کے مقدمات درج کی گئی
*ڈی پی او صوابی* نے کہا کہ اس قسم کی بے راہ روی، فحاشی اور معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ سنیپ چیکنگ، ناکہ بندی اور خفیہ نگرانی کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسی غیر اخلاقی محافل کے انعقاد کی جرات نہ ہو۔
* #ترجمان ضلعی پولیس صوابی*