
01/08/2025
اعزاز۔۔۔۔۔۔، اعتماد ۔۔۔۔۔۔۔اور عزمِ خدمت
الحمدللہ!
مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے دلی مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ تحصیل چیئرمین صدام حسین بیٹنی صاحب (تحصیل کونسل ضلع ٹانک) نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایجوکیشن (فیمیل آفیئرز) مقرر کیا ہے۔
یہ میرے لیے ایک اعزاز بھی ہے اور ایک عظیم ذمہ داری بھی، جو تعلیم کے شعبے، خصوصاً خواتین کی تعلیم و ترقی کے لیے بہتر پالیسی سازی، نگرانی اور رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
اس کمیٹی میں میرے ساتھ درج ذیل معزز ممبران شامل ہیں:
چییرمین ہمایون مروت
چیئرمین عالمگیر خان
چیئرمین عرغان اللہ میانی
چیئرمین پرویز خان
میں، اور میرے تمام ساتھی ممبران، اس اعتماد پر تحصیل چیئرمین صدام حسین بیٹنی صاحب کے تہہ دل سے مشکور ہیں اور یہ وعدہ کرتے ہیں کہ ہم اس ذمہ داری کو دیانتداری، خلوصِ نیت اور بھرپور فعالیت کے ساتھ نبھائیں گے۔
ہماری کوشش ہوگی کہ تحصیل ٹانک میں بچیوں کی تعلیم کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا جائے، ان کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی ترتیب دی جائے، اور محکمہ تعلیم کے متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ و تعاون کے ذریعے مثبت تبدیلی لائی جائے۔
ہماری راہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لیے آپ سب کی دعاؤں اور مشوروں کی ضرورت ہمیشہ رہے گی۔
دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس ذمہ داری کو احسن انداز میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
اپ کی دعاوں کا طلبگار
علی جان چیئرمین ویلج کونسل گل امام