14/01/2026
ٹانک: وزیرِ اعلیٰ کا دورہ، بڑے اعلانات
ٹانک کے دورے کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے عوام کیلئے اہم اور خوش آئند اعلانات کیے۔ وزیرِ اعلیٰ نے اپنے خطاب میں زبانی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹانک سے تعلق رکھنے والے عثمان خان بیٹنی کو صوبائی وزیر مقرر کیا جا رہا ہے، جس سے ضلع ٹانک کی نمائندگی مزید مضبوط ہوگی۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ نے تحصیل سرکل کنڈیان کے قیام کا بھی باضابطہ اعلان کیا۔ اس اقدام سے علاقہ مکینوں کو انتظامی سہولیات کی فراہمی میں آسانی ہوگی اور عوامی مسائل کے حل میں تیزی آئے گی۔
وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا صوبے کے پسماندہ اضلاع کی ترقی اور عوام کو دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ٹانک جیسے علاقوں کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا بلکہ یہاں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔
علاقہ عوام نے وزیرِ اعلیٰ کے ان اعلانات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے فیصلوں سے ٹانک میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔