18/12/2025
ضلع ٹانک: تھانہ ایس ایم اے پر کاپٹر ڈرون حملہ، دو پولیس اہلکار زخمی.
ضلع ٹانک میں واقع تھانہ ایس ایم اے پر نامعلوم افراد کی جانب سے کاپٹر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔
دھماکے کے باعث دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں میں ایڈیشنل محرر احسان اور آصف شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری میں قریبی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کے مطابق صورتِ حال قابو میں ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔