19/10/2025
📰 تاجر یونین اماخیل کا اجلاس، نئی کابینہ کے صدر و جنرل سیکرٹری کا انتخاب
آج بروز اتوار تاجر یونین اماخیل کے زیراہتمام اراکینِ یونین کے لیے ایک اہم سوبت کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے تقریباً پچاس دکانداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء نے علاقے کے تجارتی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور باہمی مشاورت سے دس نکاتی ایجنڈا تیار کیا، جس کی تفصیلات جلد منظرِ عام پر لائی جائیں گی۔
سوبت کے اختتام پر متفقہ رائے سے زین الدین کو صدر اور اختر زمان کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا، جبکہ دیگر کابینہ ارکان کا انتخاب صدر اور جنرل سیکرٹری باہمی مشاورت سے کریں گے۔
شرکائے اجلاس نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ اور علاقے کی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔
آخر میں اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس تحریک کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔