Usman Bhittani

Usman Bhittani Pakistan Tehreek Insaf 🇧🇫
MPA PK 108
Chairman DDAC Advocate Usman Bittani
SACM TEVTA
Official Page.

خان صاحب والی بات ہے کہ ایک تو ان پڑھ ہیں اوپر سے پڑھنے کی کوشش بھی نہیں کرتےسابقہ نے آج جن منصوبوں کو اپنے کھاتے میں ڈا...
22/08/2026

خان صاحب والی بات ہے کہ ایک تو ان پڑھ ہیں اوپر سے پڑھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے

سابقہ نے آج جن منصوبوں کو اپنے کھاتے میں ڈالا انکی تفصیل وہ نہیں جو موصوف بتا رہے تھے یہ نان اے ڈی پی منصوبہ ہے جب میں کامیاب ہوا تو 24 جولائی 2024 کو سابق وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور سے اوتار، گرہ بڈھا اور تتور سمیت دیگر رابطہ پلوں کا ڈائریکٹیو لیا

جبکہ 24 اکتوبر 2024 کو کابینہ سمیت تمام فورمز سے منظوری لی اور جنوری 2025 میں اخبار میں ٹینڈر شائع ہوا جوکہ سب بطور ثبوت موجود ہیں

موصوف ایک نمبر کا ٹھگ ہے اور اپنے دور اقتدار میں ایک انچ ایسفالٹ روڈ نہ بنا سکا اب میرے منصوبوں پر عوام کو ورغلا رہا ہے

عوام اب جان چکی ہے اور انکے جال میں پھنسنے والی نہیں کیونکہ اپنے دور اقتدار میں تو موصوف کاموں کو توجہ نہیں دیتے تھے اب گھر میں فارغ بیٹھ کر سوشل میڈیا پر گمراہ کن مہم چلا رہے ہیں

انشاء اللہ ٹانک یوں ترقی کرتا رہے گا

معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی خیبر پختونخوا عثمان خان بیٹنی

ٹانکمعاون خصوصی عثمان خان بیٹنی کا دورہ ٹانک، ٹانک سٹی میں مین نکاسی نالہ نزد واپڈا کالونی ڈیرہ روڈ پر جاری تعمیراتی کام...
22/08/2026

ٹانک
معاون خصوصی عثمان خان بیٹنی کا دورہ ٹانک، ٹانک سٹی میں مین نکاسی نالہ نزد واپڈا کالونی ڈیرہ روڈ پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور ترقیاتی کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں

گرہ بلوچ میں سابق ناظم ملک اشرف بلوچ کے دو بھتیجے جوکہ چند روز قبل پانی میں ڈوب پر جاں بحق ہوئے تھے انکی فاتحہ خوانی کی گرہ بلوچ میں سابق ممبر ملک نسیم واگرہ کی پوتی جبکہ گاؤں پیروانہ میں ملک حبیب ملانہ کی بھابھی کی وفات پر انکے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی

بعد میں گاؤں گولہ کورائی میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس میں شرکت کی

بیٹنی ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان میں علاقہ مشران پارٹی کارکنان اور دوست احباب سے ملاقاتیں کیں اور انکے مسائل سنے

معاون خصوصی عثمان خان بیٹنی نے کہا کہ انشاء اللہ ٹانک میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے عوامی سہولیات کی فراہمی اور اجتماعی کام اولین ترجیحات میں شامل ہیں انشاء اللہ ٹانک میں ریکارڈ ترقی ہوگی

22/08/2026
کچھ سابقین کو ترقیاتی کاموں کا کھڑ کے جواب۔۔آج تک کے فنڈز کا۔۔لیکن موصوف بھی کیا پاک پی ڈی ڈبلیو پی کے 92 کروڑ گلیوں کا ...
21/08/2026

کچھ سابقین کو ترقیاتی کاموں کا کھڑ کے جواب۔۔آج تک کے فنڈز کا۔۔
لیکن موصوف بھی کیا پاک پی ڈی ڈبلیو پی کے 92 کروڑ گلیوں کا کام دیکھانا پسند فرمائے گے؟

1 ٹانک سٹی روڈ اور نکاسی نالے کے لئے 6 کروڑ ریلیز۔۔۔۔کام گراؤنڈ پر مکمل۔۔

2 ٹانک سٹی پائپ لائن کے لئے 3 کروڑ ریلیز کام گراؤنڈ پر مکمل۔۔

3 ٹانک چھینہ روڈ
4 پک ٹو کڑی حیدر روڈ
5 گومل ٹو رغزہ روڈ
6 رغزہ ٹو مانجھی روڈ
7 درکی روڈ
نوٹ پانچوں روڈز کو 20 کروڑ روپے جاری کرکے مکمل کیا گیا۔۔

8 شیخ گرہ پل کی تعمیر کے لئے ٹینڈرز شائع۔۔کام گراؤنڈ پر تیزی سے شروع آخری مراحل میں۔۔

9 گرہ بڈھا پل کی تعمیر کے لئے ٹینڈرز شائع۔۔کام گراؤنڈ پر شروع آخری مراحل میں

10 ٹانک سٹیشن روڈ کی تعمیر کے لئے 1 کروڑ پچاس لاکھ ریلیز۔1کلو میڑ روڈ مکمل باقی پر کام شروع

11۔ جنت آباد روڈ کی تعمیر کے لئے 4 کروڑ ریلیز کام تقریباً مکمل

12۔ ایم اینڈ آر فنڈ سے پائی ٹو محمد اکبر روڈ کے لئے 1 کروڑ 31 لاکھ۔۔فرشے پر کام مکمل

14۔ایم اینڈ آر فنڈ سے عمر اڈہ روڈ پر کام مکمل

16۔ ایم اینڈ آر فنڈ سے چدھرڑ روڈ کے لئے 45 لاکھ 84 ہزار

17۔ایم اینڈ آر فنڈ سے ایمرجنسی کام اور جمال ممریز پل کی مرمت کیلئے 50لاکھ

18۔ ٹانک ٹاؤن ہال کی نئی عمارت، سٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کے لئے سٹیئرز، ٹیوب ویل اور فلڈ لائٹس کے لئے 18 کروڑ روپے اور ٹینڈرز شائع کام گراؤنڈ پر شروع
19۔ باب ٹانک کی تعمیر کے لئے 1 کروڑ 50 لاکھ۔۔کام گراؤنڈ پر شروع۔۔

20۔ ٹانک سٹی فیملی پارک کی تعمیر کے لئے 3 کروڑ۔۔چند دن میں کام گراؤنڈ پر شروع ہو گا۔۔
21۔ بس سٹینڈ کی تزئین و آرائش کے لئے 3 کروڑ

22۔ عرفان شہید پارک کی مرمت پر کام تیزی سے شروع

23۔ ٹانک سٹی تنگ بازار میں سٹریٹ لائٹس کے لئے 30 لاکھ

24۔ ٹانک کے مختلف علاقوں میں LED لائٹس کے لئے 60 لاکھ

25۔ گومل جٹھہ ٹو گومل بازار کی بلیک ٹاپ روڈ کے لئے 8 کروڑ۔کام گراؤنڈ پر مکمل

26۔ شربتی بلیک ٹاپ روڈ کے لئے 1 کروڑ 40 لاکھ۔۔2کلو میڑ کام گراؤنڈ پر مکمل

27۔ پانچ عدد سولر ٹیوب ویلز جن میں عمرخان کلے، سیدال کلے، داؤد خیل، اندری اور تاجوڑی ٹیوب ویل کے لئے ٹوٹل 7 کروڑ 55 لاکھ۔۔۔کام گراؤنڈ پر مکمل

28۔ ٹانک کے مختلف 16 یونین کونسلز میں گلیوں کی تعمیر کے لئے 12 کروڑ 80 لاکھ فلڈ کی مد میں۔۔جس پر تقریباً گراؤنڈ پر کام مکمل ہے

29۔ ٹانک کے مختلف علاقوں میں نکاسی نالوں اور گلیوں کی تعمیر کے لئے 13 کروڑ۔۔گراؤنڈ پر کام تیزی سے جاری ہے

30۔ گرہ بڈھا میں نئے پرائمری سکول کی تعمیر کے لئے 3 کروڑ کام مکمل

31۔ بٹیاری میں نئے پرائمری سکول کی تعمیر کے لئے 3 کروڑ کام مکمل

32۔ مزیانی میں نئے سکول کی تعمیر کے لئے 3 کروڑ کام مکمل

33۔ 300 گھنٹے مختلف رودوں اور سڑکوں پر جھاڑیوں کی صفائی کے لئے

34۔ صابر بابا ٹو تتور بلیک ٹاپ روڈ
35۔ رنوال اڈہ ٹو ممریز جمال بلیک ٹاپ روڈ
36۔ پٹھا کوٹ ٹو علی خیل بلیک ٹاپ روڈ
37۔ شاہ عالم ٹو کڑی حیدر بلیک ٹاپ روڈ
38۔ چھینہ بلیک ٹاپ روڈ
39۔ پیروانہ ٹو شہباز اور شہباز ٹو رنوال اڈہ بلیک ٹاپ روڈ
40۔ کورڈ پلوں کی مرمت
نوٹ سیریل نمبر 34 سے 40 تک کل 4 ارب کا منصوبہ ہے

41 علی خیل ٹو وڑوکی روڈ کے لئے 2 کروڑ 50 لاکھ۔کام مکمل

42۔ 50 عدد پرانے ٹرانسفارمر کی مرمت
43۔ نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لئے 3+ کروڑ

44 مختلف علاقوں میں سکولوں کی سولرائزیشن

45۔ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کی ہائیر سیکنڈری کو آپ گریڈیشن پراسیس میں ہے

46۔ گورنمٹ ہائی سکول رنوال کی ہائیر سیکنڈری کو آپ گریڈیشن
47۔ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول رنوال کی ہائی سکول کو آپ گریڈیشن

48۔ درکی نئی ابادی کے لئے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے سولر ٹیوب ویل

49۔ ٹانک کوٹ اللہ داد مڈل سکول کی ہائی میں اپگریڈ

50۔ کوٹ اللہ داد پل کی تعمیر کے لئے 70 لاکھ

52۔ ٹانک کے مختلف علاقوں میں ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن

53سدگی کڑی حیدر خوڑ کے مقام پر تعمیر کے لئے 96 کروڑ
54۔ سور غر میں ٹیوب ویل کی تنصیب کے لئے 85 لاکھ

55۔ باری پل کی تعمیر

56۔ ضلع ٹانک میں 80 گورنمنٹ پرائمری مڈل اور ہائی سکولوں کی مرمت اور دوبارہ تعمیر کے لیے 27 کروڑ 63 لاکھ روپے کا فنڈ فراہم کیا گیا ہے جس کے ٹینڈرز ہو گئے جس سے مختلف سکولوں پر کام ہوگا جو انشاء اللہ باقی پر جلد شروع ہوگا۔

57۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک کو ٹائپ C سے ٹائپ B میں آپ گریڈیشن اگر یقین نہیں تو اے ڈی پی بک میں دیکھ لے

58۔ وادی سہلی پائی پل کی تعمیر

59۔ کوٹ کٹ پل کی تعمیر
60۔کوڑو خان روڈ

61۔چدھرڈ روڈ
62۔پروانہ روڈ
63۔ڈیری اباخیل روڈ۔۔

64۔ٹریفک پوائنٹ سے گرہ بلوچ چوکی تک 2کلو میٹر کام گراؤنڈ پر مکمل۔۔
65۔مسعود کورونہ سے بدین خیل خوڑ تا دعوت خیل اور نصران سے تجوڑی تک کام تیزی سے جاری۔۔۔
66۔ٹریفک پوائنٹ سے مجید خان پمپ تک ایسفالٹ روڈ 2ہفتوں میں کام گراؤنڈ پر تیزی سے شروع ہوگا
67۔ڈرنکنگ واٹر کیلئے 24 ٹیوب ویلز کے ٹینڈرز ہو گئے ہیں
68.کے ایف ڈبلیو کے ٹینڈرز ہو گئے ہے۔۔کام شروع ہے۔۔ٹانک سٹی کیلئے پانی کیلئے
69۔خراب ٹیوب ویلز کیلئے 27کروڑ کے ٹینڈرز ہو گئے ہیں کام تقریبا شروع ہے
مختلف پر کام بھی گراؤنڈ پر شروع ہے
غیر سرکاری این جی آوز کو ٹانک لاکر مختلف اور بڑے بڑے منصوبے جو اس سال مکمل اور منظور ہوئے

اسلامک ریلیف کے تعاون سے منصوبے

1۔ واٹر سپلائی سکیم گرہ بلوچ
2۔ گلی اور نکاسی آب تبلیغی مرکز رنوال
3۔ ٹیوب ویل حاجی زمان ٹانک
4۔ پولیس لائن ٹیوب ویل 2 ٹی ایم اے
5۔ شیخ باغ ٹیوب ویل
6۔ ٹیوب ویل ٹانک سٹی 2 ڈگری کالج
7۔ ملا عبدالرحمن ٹیوب ویل ٹانک سٹی
8۔ محلہ میدان مسجد شاہ جہان ٹیوب ویل
9۔ گل ٹاؤن ٹانک سٹی ٹیوب ویل
10۔ رزاق کالونی ٹانک ٹیوب ویل
11 علاؤ الدین کورونہ ٹیوب ویل
12۔ تبلیغی مرکز ٹانک ٹیوب ویل
14۔ گلی رحمان الدین ہاؤس
15۔ گلی بدیع الزمان موسی خیل
16۔ ٹیوب ویل ایجوکیشن کالونی وزیر آباد ٹانک

یوناپس کے تعاون سے

واٹر سپلائی سکیم ٹانک اور ٹانک سٹی مکمل نئی پائپ لائن
35 کروڑ

ایس ار ایس پی کے تعاؤن سے
گرہ بلوچ میں
3250 فٹ گلی
نکاسی نالہ 2000 فٹ
فلڈ پروٹیکشن وال 350 فٹ
انتظار گاہ
اور 500 پودے تقسیم
محلہ سول لائن میں
ٹف ٹائل سے 4771 فٹ گلی پختہ
سیوریج لائن 1977 فٹ
انتظار گاہ
اور نکاسی آب 1305 فٹ کی تعمیر
کے ساتھ 500 پودے تقسیم کئے

وزیر آباد میں 3300 فٹ پی سی سی گلی
1977 فٹ سیوریج لائن
انتظار گاہ
1305 فٹ نکاسی نالے کے ساتھ ساتھ 500 پودے تقسیم

مانجھی خیل میں 1050 فٹ گلی کی پختگی
ٹف ٹائل سے 3560 فٹ گلی
3560 فٹ سیوریج لائن
انتظار گاہ
اور 500 پودے تقسیم کئے

ایس ار ایس پی کے تعاؤن سے نئے منصوبے جنکی جلد منظوری متوقع ہے میں سب سے بڑا منصوبہ بھارہ بند کی مکمل تعمیر شامل ہے
جبکہ
محلہ ڈاکٹر ربنواز اور صابر آباد کے لئے دو سولر ٹیوب ویلز کے ساتھ ساتھ

کوڑو خان ، محلہ خدریانوالہ، رنوال، رزاق کالونی، شاہی اباد، برہ خیل، پٹھان کوٹ اور گاوں چھینہ میں ہزاروں فٹ کی گلیوں نکاسی آب نالوں پودوں کی تقسیم انتظار گاہیں شامل ہیں جلد منظور ہوکر کام شروع ہوگا

8 فروری 2024 سے 8 فروری 2025 کے دوران
یو این او پی ایس کے تعاون سے ٹانک شہر کے تین سکولوں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 میں تقریبا 70 لاکھ تخمینہ کے نکاسی کے تین منصوبے ٹائلٹ بلاک مکمل کیے گئے۔
اسی دوران گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میں ڈیڑھ کروڑ تخمینہ کے آب نوشی کے دو منصوبوں پر فزیبلٹی مکمل کر کے کام شروع کیا گیا جو کہ تکمیل کے قریب ہیں اور جلد ان سکولوں اور قریبی آبادی کو فلڑ پلانٹ (آر او پلانٹ ) کا میٹھا پینے کا پانی دستیاب ہوگا۔
اسی ایک سال کے دوران ٹانک شہر کے پانی کے مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے شہر اور مضافات میں نیسپاک کے ذریعے جامع فزیبیلٹی مکمل کی گئی جس کے تحت انشاء اللٰہ بہت جلد حسب ذیل منصوبوں پر کام شروع ہوگا۔
1- شیخ باغ سے صابر آباد تک مین سپلائی لائن تبدیل کی جائے گی جبکہ صابر آباد ٹانچی ٹیوب ویل کی اپگریڈیشن کر کے سولر پر منتقل کیا جائے گا۔ جس سے صابر آباد، محلہ شیخانوالہ، خدریاں والا، اور قریبی محلہ جات کو پانی فراہم ہوگا۔
2- محلہ سول لائن، غربی چکر اور محلہ ڈاکٹر ربنواز و قریبی آبادیوں کے لیے تتور روڈ پر تین نئے سولر ٹیوب ویل اور براستہ پیر کچھ سول لائن تبلیغی مرکز ٹینکی تک نئی پائپ لائن بھی بچھائی جائے گی۔
3- وزیر آباد لور و اپر ، الہی آباد، سخی آباد و قریبی آبادی کے لیے سپورٹس سٹیڈیم سٹیشن روڈ پر چار سولر ٹیوب ویل اور سپلائی لائن براستہ سٹیشن روڈ ٹریفک چوک ایف سی ٹینکی تک فراہم کی جائیگی جس سے شہر کے ان علاقوں میں پانی کی ترسیل ممکمن ہوگی انشاء اللٰہ

نوٹ اس کے علاوہ باقی سنے۔۔
1 تجوڑی ٹو آبی زر پائی نیو روڈ ٹینڈر ہو گئے ہیں
2 گل امام ٹو ممدو گلو نوا کلے
3 پائی ٹو نندوں
4 عمر اڈہ ٹو سگھڑہ اباخیل مرتضی کلہ ٹو گومل بازار
5 اتار روڈ
گل امام ٹو ملازئی فیز ا 3 کلو میٹر فنڈز ایشو ہوتے ہی کام شروع ہو گا۔۔۔۔
جبکہ
1ملازئی ٹو گل امام 11کلو میٹر
2 گرہ پتھر روڈ
3۔ڈیال روڈ
4۔شاہ زمانی روڈ
5میخانی ٹو پائی روڈ

6۔ٹانک سپورٹس سٹیڈیم کے جلد ٹینڈرز آپکی اخبار میں نظر آئے گے۔

7 ٹانک کیلئے ماڈل سکول پائپ لائن میں ہے۔۔آپکو شک ہو تو پی این ڈی کا چکر دئے سکتا ہو۔۔۔
8۔میگا ڈرنکنگ واٹر سپلائی سکیم پی این ڈی میں فائنل مراحل میں ہے۔۔

نوٹ۔۔
اس میں مزید بہت سارے ایسے سکیمز ہیں جو یہاں رہ گئے ہو۔۔۔تو پیشگی معذرت اور ہاں کسی کام پے شک ہو ٹائم نکالے اور آجائے آپکو وزٹ کیلئے بھی تیار ہیں

20/08/2026

اِیّاکَ نَع٘بُدُو وَاِیّاکَ نَس٘تَعِیِن

16/08/2026

بٹگرام دورہ کے موقع پر معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی خیبر پختونخوا عثمان خان بیٹنی اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو

15/08/2026

بٹگرام
وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی خیبر پختونخوا عثمان خان بیٹنی کا دورہ بٹگرام

بٹگرام: 15 سال سے بند ٹیکنیکل کالج کوزا بانڈہ ہنگامی بنیادوں پر فعال کرنے کے احکامات جاری**بٹگرام* - خیبر پختونخوا حکومت...
15/08/2026

بٹگرام: 15 سال سے بند ٹیکنیکل کالج کوزا بانڈہ ہنگامی بنیادوں پر فعال کرنے کے احکامات جاری*

*بٹگرام* - خیبر پختونخوا حکومت نے فنی تعلیم کے فروغ کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ضلع بٹگرام کے *ٹیکنیکل کالج کوزا بانڈہ* کو 2011 سے غیر فعال رہنے کے بعد دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی خیبر پختونخوا *عثمان خان بیٹنی* نے مشیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا برائے کھیل و امور نوجوانان *تاج محمد ترند* کے ہمراہ ٹیکنیکل کالج کوزا بانڈہ کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر ٹیوٹا اور پرنسپل ٹیکنیکل کالج بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران معاون خصوصی نے کالج کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے *ہنگامی بنیادوں پر کالج کو فعال کرنے کے احکامات* جاری کیے۔ انہوں نے مینجنگ ڈائریکٹر کو فوری طور پر سٹاف کی تعیناتی کی ہدایت دی، جس پر آج ہی سٹاف تعینات کر دیا گیا۔

عثمان خان بیٹنی نے کالج کے لیے *کمپیوٹر لیب، آئی ٹی لیب، مختلف ٹریڈز کے آلات* سمیت ضروری فرنیچر بھی ہنگامی بنیادوں پر فراہم کر دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا:
> "وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے احکامات کے مطابق میں ہر ضلع کا تفصیلی دورہ کر رہا ہوں۔ ہر ضلع میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا۔ انشاءاللہ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کا مثالی ادارہ بنے گا جہاں نوجوانوں کو باعزت روزگار میسر ہوگا۔"

مقامی عوام اور طلبہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کالج کے دوبارہ فعال ہونے سے علاقے کے نوجوانوں کو ہنر سیکھنے اور روزگار کے بہتر مواقع ملیں گے۔

اظہارِ تعزیتسابق ناظم اشرف بلوچ کے بھتیجوں اور صحافی عطاء اللہ بلوچ کے بھانجوں کی ناگہانی موت کی خبر سن کر دلی دکھ اور ا...
15/08/2026

اظہارِ تعزیت

سابق ناظم اشرف بلوچ کے بھتیجوں اور صحافی عطاء اللہ بلوچ کے بھانجوں کی ناگہانی موت کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔ کمسن اور معصوم بچوں کی اچانک وفات انتہائی افسوسناک سانحہ ہے۔ اللہ پاک مرحوم بچوں کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

معاونِ خصوصی محمد عثمان خان بیٹنی

بونیرمعاونِ خصوصی برائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عثمان خان بھٹنی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کی وال...
09/08/2026

بونیر
معاونِ خصوصی برائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عثمان خان بھٹنی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و اظہارِ تعزیت کی
اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی اے لکی مروت جوہر محمد خان مروت، پی اے جاوید اقبال اور فوکل پرسن پشاور ڈاکٹر علاؤالدین،گلزار خان بیٹنی، سید میر غورزئی بھی موجود تھے۔
معاون خصوصی عثمان خان بیٹنی نے کہا کہ چیئرمین گوہر خان کی والدہ کی وفات پر کافی دکھ ہوا اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے

Address

Tank

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usman Bhittani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share