
31/07/2025
ذرا نم ہو تو مٹی بڑی زرخیز ہے، ساقی!
ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ کے حالیہ میٹرک امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ہونہار طالبہ عائلہ نور نے پورے ضلع ٹانک کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ اس نمایاں کامیابی پر جناب ضیاء الحق بھائی کی جانب سے دس ہزار روپے نقد انعام بدست جنرل سیکرٹری اصلاحی تحریک اماخیل جناب قاری محمد خالد، والد محترم نور تاج خان کو پیش کیا گیا۔
عائلہ نور نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کے کرم، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا، اور اس موقع پر تمام اہلِ گاؤں کا خصوصی طور پر ضیاء الحق بھائی کا شکریہ ادا کیا۔
یہ واقعہ اس بات کی روشن مثال ہے کہ اگر عزم، حوصلہ اور محنت ہو تو پسماندہ علاقوں اور محدود وسائل میں رہنے والے بچے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔
یقیناً یہ کامیابی نہ صرف عائلہ نور اور اس کے خاندان کے لیے بلکہ پورے ضلع ٹانک کے لیے باعثِ فخر و مسرت ہے۔