
30/06/2025
ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان اپر کی مؤثر کارروائی: ڈپٹی کمشنر فضل ودود کی ہیدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی کی زیر نگرانی تحصیلدار شہزادہ نعمت اللہ کا مارکیٹوں اور فلنگ سٹیشنز کا معائنہ
سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
جنوبی وزیرستان اپر (نمائندہ خصوصی) — ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان اپر جناب فضل ودود صافی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی عظمت علی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی سب ڈویژن حسنین احمد کی زیر نگرانی نائب تحصیلدار سرویکئی شہزادہ نعمت اللہ نے سرویکئی کے مختلف بازاروں اور فلنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔
معائنے کے دوران دکانوں میں موجود اشیائے ضروریہ کے معیار، صفائی ستھرائی، سرکاری نرخناموں کی دستیابی اور پٹرولیم مصنوعات کی اوگرا کے مطابق قیمتوں پر فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر نائب تحصیلدار نے دکانداروں کو واضح ہدایت کی کہ سرکاری نرخناموں کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے اور گاہکوں کو معیاری اشیاء فراہم کی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی اور جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کی یہ کارروائی عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور منافع خوروں کے خلاف سخت اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہا اور حکومت سے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔