Pakistan Journalist Association Tank

Pakistan Journalist Association Tank صحافتی حقوق کے علمبردار تنظیم پی جی اے کو اپنانا ہوگا ص?

30/08/2023

ٹانک آئے روز موٹرسائیکل چوری اور دکانوں میں چوریوں کی بڑھتی وارداتوں اور ڈکیتوں سے خوف و ہراس سےشہریوں نے آئی جی پی خیبرپختونخوا سے ٹانک میں پی ایس پی آفیسر کا تعینات کرنے مطالبہ ہمیشہ ٹانک جیسے پسماندہ اور حساس ضلع میں ڈی ایس پی رینک کا آفیسر لگانا ٹانک کی عوام کیساتھ زیادتی ہے

ٹانک۔حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب نے ٹانک میں تباہی مچادی تھی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بر وقت امدادی کاروائیوں اور ...
03/09/2022

ٹانک۔
حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب نے ٹانک میں تباہی مچادی تھی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بر وقت امدادی کاروائیوں اور دکھی انسانیت کی بہترین خدمات پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ٹانک کی سول سوسائٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک سے کشمیر چوک تک پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت نواب زادہ وہاب ,تحصیل ممبر محمد بخش کر رہے تھے ریلی میں بچوں سمیت کثیر تعداد میں سول سو سائٹی کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اظہار تشکرہم اہلیان گرہ شہباز سیکٹر کمانڈر ساوتھ، پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر ،ڈپٹی کمشنر ٹانک حمید اللہ خٹک سمیت ضلعی انتظ...
29/08/2022

اظہار تشکر
ہم اہلیان گرہ شہباز سیکٹر کمانڈر ساوتھ، پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر ،ڈپٹی کمشنر ٹانک حمید اللہ خٹک سمیت ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے گرہ شہباز روڈ پر ایکسویٹر فراہم کرکے سیلاب سے متاثرہ گاؤں کی خراب سڑک پر راستہ بنا کر گرہ شہباز کے لوگوں کی تکلیف کو دور کیا جس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں
منجانب
سابق تحصیل اپوزیشن لیڈر ملک عظمت شوری، حاجی ملک جمیل تاروخیل و اہلیان گرہ شہباز

*بریکنگ نیوز**بلدیاتی الیکشن2021 کے لیے ایک اور دبنگ انٹری* یونین کونسل گل امام ٹانک کے *VC گل امام * سے  علاقہ کی جانی ...
08/11/2021

*بریکنگ نیوز*

*بلدیاتی الیکشن2021 کے لیے ایک اور دبنگ انٹری*

یونین کونسل گل امام ٹانک کے *VC گل امام * سے علاقہ کی جانی پہچانی شخصیت *الحاج شیخ عبیداللہ سینئر نائب صدر جمعیت علمائے اسلام ٹانک * کی بلدیاتی الیکشن میں *دبنگ انٹری* شیخ فیملی اور JUIF کی طرف سے متفقع امیدوار شیخ عبیداللہ نے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ٹانک کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں VC گل امام ٹانک سے VC چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا باقاعدہ طور پر اعلان کرتا ہوں۔
شیخ عبیداللہ کے مطابق یہ فیصلہ انہوں نے VC گل امام کی عوام الناس سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔ VC گل امام کے عوام نے ان کو اس لیے منتخب کیا ہے ۔
کہ گل امام میں تمام مسائل کے حل کرنے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے. اور ہر مشکل گھڑی میں غریب عوام کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے.
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں VC چئیرمین منتخب ہوکر اپنے علاقہ کے مسائل کو انشاءاللہ ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔
واضح رہے کہ شیخ عبیداللہ سابق ڈائریکٹر جنرل PTCL خیبر پختون خواہ شیخ آمین جان اور شیخ عنایت اللہ سابق VC چئیرمین گل امام کے بھائی ہیں.
اور انشاءاللہ اس بار بھی شیخ عبیداللہ شیخ فیملی، غریب عوام الناس اور JUIF کارکنان گل امام کی سپورٹ پر بلدیاتی الیکشن میں VC چئیرمین منتخب ہونگے.

اہلیان علاقہ کے مطابق *الحاج شیخ عبیداللہ * کی انٹری سے مورثی سیاست رکھنے والے نمائندوں کی نیندیں حرام کر دیں گی.
شیخ عبیداللہ کی دبنگ انٹری سے فصلی بٹیرے شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

Mullana Ehsan sab, Mullana Tariq jamil sab, Federal Minister GB AJK Ali Amin Khan, Mullana Fazal Rehman sab, ex deputy s...
30/09/2021

Mullana Ehsan sab, Mullana Tariq jamil sab, Federal Minister GB AJK Ali Amin Khan, Mullana Fazal Rehman sab, ex deputy speaker national assembly Faisal Karim Kundi MPA Provincial Minister Faisal Amin Khan, MPA Ahmad Kundi, captan Umar Amin Khan, MPA Amir Inayat Shahani, sheikh rasheed, Anisa Zeb tahirkheli Haji adeel ex ambassador Azerbaijan to Pakistan ex country head UNDP 1st secretary Turkish embassy and Netherlands Sajjad Burki ex president PTI USA / cousin of PM Imran Khan and Atif Khan focal person to PM overseas Pakistanis USA, member PM task force on minerals
And
Muhammad Ejaz Awan
Philanthropist, Human rights defender and Entrepreneur.

Founder:
Community Help Community- CHC, CHC Edhi Network and Asian Young Leaders Assembly AYLA.

Chairman:
Faizna Developers İnşaat Limited Şirketi Turkey,
Faizna Agro Farming SMC Pvt Ltd, Faizna Corporation and Faizna Developers & Builders.

Member of
Asia Pacific Refugee Rights Network (APRRN), International Detention Coalition (IDC), Chamber of commerce Istanbul Turkey, Professionals in Humanitarian Assistance and Protection (PHAP), Protection Cluster UNHCR, UNDP, UNOCHA, CCCM cluster, Food Security Cluster KP/FATA
-------------------------
follow us www.chcworld.org, www.faizna.com
Twitter: MuhammadCHC

ٹانک(کفایت اللہ پراچہ )سیکٹر کمانڈر ساوتھ ضلعی اور پولیس انتظامیہ کی انتھک کوششیں رنگ لے آئیں بیٹنی اور کنڈی اماخیل اقوا...
21/09/2021

ٹانک(کفایت اللہ پراچہ )سیکٹر کمانڈر ساوتھ ضلعی اور پولیس انتظامیہ کی انتھک کوششیں رنگ لے آئیں بیٹنی اور کنڈی اماخیل اقوام کےدرمیان غیر مشروط تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا 19جولاٸی کے روز کو اماخیل کے علاقہ میں چوری کی ایک واردات رونماء ہوئی تھی وقوع میں مبینہ ملزمان کا تعاقب کرنے اور ان کی فوری گرفتاری کے لئے اہل اماخیل کنڈیان سے تعلق رکھنے افراد کی بہت کثیر تعداد نے چیغہ پارٹی نکالی تھی جسکا کڑی شاہ نور کے مقام پر مبینہ ملزمان اور چیغہ پارٹی کے درمیان فاٸرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں اماخیل سے تعلق رکھنے والے کنڈی قبیلے کے دو افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے مذکورہ واقع سے اماخیل کنڈی قوم اور بیٹنی قوم کے درمیان خونی تصادم نے جنم لے لیا تھا جو کسی بھی وقت قیمتی جانوں کے ضیاء کا سبب بن سکتا تھا جس سے علاقہ میں امن وامان کے خراب ہونے کے شدید خطرات لاحق ہو چکے تھے علاقہ میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی کشیدہ صورت حال سے نمٹنے اور دونوں قبیلوں کے مشرانوں کے درمیان بھائی چارہ کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے اپنی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی، ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ اور کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ رجمنٹ کی نگرانی میں دونوں قبیلوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمہ کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرنا شروع کر دیا سیکٹر کمانڈر ساؤتھ اور اسکی ٹیم کی دن رات کی انتھک محنت اور کوششیں رنگے لے آئیں دونوں قبیلے کے مشران نے قومی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے 21 ستمبر کے روز امن کی خاطر امن معاہدہ پر دستخط کر کے علاقہ میں پھیلی ہوئی کشیدگی کا خاتمہ کر دیا اسی حوالے سے سیکٹر ہیڈ کوارٹر ساؤتھ میں امن معاہدہ کے نام سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سیکٹر کمانڈر ساؤتھ،ڈی سی ٹانک کبیر آفریدی،کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ رجمنٹ،ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ اور مقامی صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پرسیکٹر کمانڈر ساؤتھ کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقع انتہائی افسوسناک تھا جس نے دو قوموں کے درمیان خون ریز تصادم کو جن دے رہا تھا آج کے اسن امن معاہدے کے دوررس نتائج سامنے آئیں گے جس سے علاقہ میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ ایف سی ساؤتھ ،افواج پاکستان پولیس اور مقامی ضلعی انتظامیہ کا کام علاقہ میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے جس کے لئے فوج اور ایف ساؤتھ مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی کیونکہ علاقہ کی خوشحالی اور ترقی کا انحصار پائیدار امن کی صورتحال پر ہوتا پے امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے علاقائی مشران پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہےکہ امن کے دشمنوں کا قلعہ قمع کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو ایک ذمہ دار شہری کے طور پر سر انجام دیں تاکہ ہمارا معاشرہ امن کا گہوارہ بن سکے اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ نے علاقائی امن کے لئے دونوں اقوام کے مشران کے کردار کو سراہا تقریب سے ڈی سی ٹانک اور ضلعی پولیس سربراہ نے بھی خطاب کیا اور مذکورہ معاہدہ کو امن کے لئے ایک سنگ میل اقدام قراردیا تحریری امن معاہدہ کے مطابق دونوں اقوام میں موجود جراٸم پیشہ عناصر کی سرپرستی نہیں کی جاٸے گی اور ان کی سرکوبی کے لٸے ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کیا جاٸے گا جبکہ آٸندہ خلاف قانون کام کی بجاٸے ریاستی اداروں کو بروقت اطلاع دی جاٸے گی اور کسی بھی قسم کی چیغہ پارٹی تشکیل نہیں دی جائیگی تقریب کے موقع پر دونوں اقوام کے مشران نے امن معاہدہ میں بہترین کردار ادا کرنے پر سیکٹر کمانڈر ساؤتھ،ڈی سی ٹانک،کمانڈنگ آفیسر 25 سندھ رجمنٹ اور ضلعی پولیس سربراہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا
تقریب کے اختتام پر دونوں اقوام کے مشران نے تاریخی امن معاہدہ پر دستخط کئے

06/09/2021

*6 ستمبر یوم دفاع !! 6ستمبر 1965 پاکستان کی تاریخ کا وہ دن جب جرأت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم ہوئی ۔*

*ان تمام شہیدوں، غازیوں دلیروں اور بہادروں کو سلام پیش کرتا ہوں*

*اور ان سب کیلئے مل کے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور ہمارے وطن عزیز کو رہتی دنیا تک قائم و دائم رکھے۔*

*
*6September* *Yaum_E_Difa*
*PakistanZindabad* 🇵🇰

26/04/2021

جنوبی وزیرستان گاؤں دواتویئ بی بی زیئ راغزایئ واقع میں زخمی 😭 ہونے والے منصور کا ہسپتال میں ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

Address

Tank

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Journalist Association Tank posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category