Nuqta•e•Nazar

Directions

Nuqta•e•Nazar نقطۂ نظر — ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح کے عوامی مسائل پر مبنی خبریں
فیلڈ رپورٹنگ | عوام کی آواز

ضلع ٹانک میں مختلف روٹس پر دفعہ 144 نافذ رہے گا 03 اکتوبر 2026ء کو ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشد خان کے دفتر سے کئے جانے والے اعل...
03/10/2026

ضلع ٹانک میں مختلف روٹس پر دفعہ 144 نافذ رہے گا

03 اکتوبر 2026ء کو ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشد خان کے دفتر سے کئے جانے والے اعلامیہ کے مطابق ضلع ٹانک کے مختلف روٹس پر دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے
پابندی 03 اکتوبر کی رات 09:00 بجے سے 05 اکتوبر کے دن گئے 12:00 بجے تک نافذ رہے گی

روٹ نمبر 1: ڈبرہ تا ٹانک بائی پاس، بشمول بولٹن آباد، گرہ پتھر اور گرہ حیات

روٹ نمبر 2: ٹانک بائی پاس، رنوال، منجی خیل، بھگوال، ٹانک تا پیزو

روٹ نمبر 3: کوڑ قلعہ ،خرگئی، جنڈولہ

روٹ نمبر 4: ڈبرہ، کوڑ فورٹ، گڑداوی، گومل زام ڈیم، عزیز آباد
دفعہ 144 کے نفاذ والے روٹس میں شامل ہیں دفعہ 144 کے دوران رنوال اور جنڈولہ بازار مکمل طور پر بند رہیں گے

قانون نافذ کرنے والے ادارے، ایمرجنسی سروسز اور سیکیورٹی فورسز کی اجازت سے ہنگامی صورتحال میں نقل و حرکت کرنے والے افراد پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی

‏ایک اور کابینہ رکن پر حملہ‏معاون وزیر اعلی برائے تکنیکی تعلیم عثمان بیٹنی پر حملے ‏ذرائع کے مطابق عثمان بیٹنی اور ٹانک ...
03/10/2026

‏ایک اور کابینہ رکن پر حملہ
‏معاون وزیر اعلی برائے تکنیکی تعلیم عثمان بیٹنی پر حملے
‏ذرائع کے مطابق عثمان بیٹنی اور ٹانک کے ضلعی صدر فرحان حکیم کے زخمی ہونے کی اطلاعات
زرائع

جنڈولہ ہسپتال پولیس گارد پر دستی بم حملے میں شہید کانسٹیبل سراج الدین کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ اداٹانک (نمائن...
03/10/2026

جنڈولہ ہسپتال پولیس گارد پر دستی بم حملے میں شہید کانسٹیبل سراج الدین کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

ٹانک (نمائندہ خصوصی: احسان تھہیم) جنڈولہ ہسپتال میں پولیس گارد پر نامعلوم شرپسندوں کے دستی بم حملے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل سراج الدین کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ٹانک میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں، پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جنڈولہ ہسپتال میں پولیس گارد پر دستی بم حملے کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل سراج الدین کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ٹانک میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او ٹانک عبدالصمد خان، کمانڈنگ آفیسر 50 بلوچ علی افضل خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹانک نعمت اللہ خان کنڈی، اسسٹنٹ کمشنر جمشید عالم، ایس پی انویسٹی گیشن ٹانک خالد محمود، ڈی ایس پیز، سکیورٹی فورسز کے افسران اور پولیس کے دیگر افسران و اہلکار موجود تھے۔

نمازِ جنازہ کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کانسٹیبل سراج الدین کو سلامی پیش کی، جبکہ افسران نے شہید کے جسدِ خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر ڈی پی او ٹانک عبدالصمد خان نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل سراج الدین جیسے بہادر جوانوں کی قربانیاں پولیس فورس کے عزم و حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور امن کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔

شہید کانسٹیبل سراج الدین کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پولیس افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری ثابت قدمی سے ادا کرتی رہے گی۔

ڈی ایس پی شریف اللہ خان کنڈی کی قیادت میں ٹانک پولیس کی مؤثر کارروائیاں، 270 کلوگرام چوری شدہ بجلی تار برآمد، مختلف جرائ...
03/10/2026

ڈی ایس پی شریف اللہ خان کنڈی کی قیادت میں ٹانک پولیس کی مؤثر کارروائیاں، 270 کلوگرام چوری شدہ بجلی تار برآمد، مختلف جرائم میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

ٹانک (رپورٹ: احسان تھہیم) آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان غلام مبشر میکن اور ڈی پی او ٹانک عبدالصمد خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹانک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل شریف اللہ خان کنڈی کی قیادت میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چوری شدہ 270 کلوگرام بجلی تار برآمد کرکے مختلف جرائم میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل شریف اللہ خان کنڈی کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ شہید مرید اکبر تاوس خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بجلی تار چوری کے مقدمے میں نامزد ملزم ظاہر شاہ ولد الف شاہ، قوم مروت، سکنہ سرائے نورنگ ضلع لکی مروت کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بجلی تار کے چار بنڈل برآمد ہوئے، جن کا مجموعی وزن 270 کلوگرام ہے۔ پولیس نے برآمد شدہ تار قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف دفعات 411، 462-I اور 379 کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق اسی کارروائی کے دوران تیز رفتاری کے مرتکب ملزم امان اللہ ولد عمر خان، قوم محسود، سکنہ حال ڈبرہ کو دفعہ 279 کے تحت گرفتار کیا گیا، جبکہ انعام گل ولد محمد گل، سکنہ گر اعظمی کو دفعہ 216 کے تحت گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ گل امام مہتاب خان نے بھی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 337 میں نامزد ملزمان سہیل ولد حبیب اور محمد کاشف ولد ظفر خان، ساکنان ابیزذ گل امام، کو گرفتار کرلیا۔

ٹانک پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مقامی اخبارات کے چیف ایڈیٹرز کی ریجنل انفارمیشن آفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ خان بیٹنی سے ملاقات، مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیالڈی...
02/10/2026

مقامی اخبارات کے چیف ایڈیٹرز کی ریجنل انفارمیشن آفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ خان بیٹنی سے ملاقات، مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال
ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)
ڈیرہ اسماعیل خان کے مقامی اخبارات کے چیف ایڈیٹرز اور سرکردہ صحافتی نمائندوں نے ریجنل انفارمیشن آفیسر (آر آئی او) ڈاکٹر ثناء اللہ خان بیٹنی سے ان کے دفتر میں ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مقامی اخبارات کو درپیش موجودہ مسائل، و دیگر پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں صحافتی وفد نے آر آئی او کو مقامی میڈیا انڈسٹری کو درپیش معاشی اور انتظامی مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ریجنل انفارمیشن آفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ خان بیٹنی نے تمام اخبارات کے مالکان اور صحافتی نمائندوں کو خوش آمدید کہا اور تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وفد کے مسائل کو غور سے سنا اور یقین دلایا کہ مقامی اخبارات کے جائز مطالبات اور مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ مقامی صحافت کو مضبوط بنایا جا سکے۔
ملاقات کرنے والے وفد میں روزنامہ توقیر کے چیف ایڈیٹر شیخ محمد توقیر، روزنامہ ڈیرہ نیوز کے چیف ایڈیٹر نوید سلطان، روزنامہ درپن کے چیف ایڈیٹر جاوید اقبال شینواری، روزنامہ ٹرائبل ٹائمز کے چیف ایڈیٹر ملک حیات اللہ خان مسعود، روزنامہ پشتون ملت کے چیف ایڈیٹر وزیر جعفر زکوڑی، روزنامہ اپنا اخبار کے چیف ایڈیٹر و بیورو چیف جیو نیوز سعید اللہ خان مروت اور صحافی نعمان بھٹہ سمیت دیگر صحافتی شخصیات شامل تھیں۔ ملاقات کے اختتام پر صحافتی برادری نے آر آئی او کا مثبت رویہ اپنانے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا مقامی اخبارات مالکان اور ار ائی او آفس کی درمیان رابطوں اور کچھ غلط فہمی کو دور کرنے پ اتفاق ہوا اور ایک دوسری کے ساتھ افہام وتفہم کے ساتھ ایک ساتھ چلنے کا عزم کیا

02/10/2026

ٹانک پولیس ان ایکشن، ڈی پی او عبدالصمد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی شریف اللہ کنڈی کا بڑا کریک ڈاؤن، بائی پاس روڈ پر سخت چیکنگ، متعدد افراد زیرِ حراست | مزید تفصیلات اس رپورٹ میں

 #پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل خان آفریدی کی جانب سے لانگ مارچ کے لیے جاری فنڈ ریزنگ میں سینیٹر دوست محمد خا...
02/10/2026

#پشاور
: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل خان آفریدی کی جانب سے لانگ مارچ کے لیے جاری فنڈ ریزنگ میں سینیٹر دوست محمد خان مسعود نے اپنی طرف سے 10 لاکھ روپے کا چیک لانگ مارچ فنڈ میں جمع کروانے کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کے حوالے کر دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے سینیٹر دوست محمد خان مسعود کے اس تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

02/10/2026

پشاور: حیات آباد اقرا یونیورسٹی میں طلباء کے احتجاج کے دوران پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کی مبینہ فائرنگ، کیمپس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے اخبار مالکان اور سینئر صحافیوں کی اہم نشستڈیرہ اسماعیل خان: پشتون ملت ...
02/10/2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے اخبار مالکان اور سینئر صحافیوں کی اہم نشست

ڈیرہ اسماعیل خان: پشتون ملت اخبار کے چیف ایڈیٹر جعفر زکوڑی کے دفتر میں ڈیرہ اسماعیل خان کے اخبار مالکان اور سینئر صحافیوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے صحافیوں کو درپیش مسائل اور مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں صحافتی برادری کو درپیش مختلف مسائل، موجودہ حالات میں صحافیوں کو پیش آنے والی مشکلات اور ان کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافیوں کے جائز مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور صحافتی امور میں درپیش رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے باہمی مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

اجلاس میں جیو نیوز کے بیوروچیف سعید اللہ خان مروت، چیف ایڈیٹر روزنامہ ڈیرہ نیوز نوید سلطان، چیف ایڈیٹر روزنامہ توقیر شیخ توقیر، چیف ایڈیٹر روزنامہ ٹرائبل ٹائمز ملک حیات اللہ خان محسود اور چیف ایڈیٹر روزنامہ درپن جاوید اقبال شینواری نے شرکت کی۔

شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی صحافتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اخبار مالکان، ایڈیٹرز اور سینئر صحافیوں کے درمیان رابطہ اور باہمی مشاورت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا جبکہ متعلقہ حکام کے سامنے صحافیوں کے مسائل مؤثر انداز میں پیش کیے جائیں گے۔

Address

Tank

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nuqta•e•Nazar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share