20/09/2025
اھلیان چھچھ کو دوبارہ چھچھ انٹرچینج مبارک
زبردست عوامی دباؤ اور سوفیصد مضبوط اتحاد کے باعث اج بروز ھفتہ 20 ستمبر 2025 کا تاریخی دن ایا ھے کہ چھچھ انٹرچینج کا نام بغیر عوامی رائے عامہ کے تبدیل کرنیوالوں کو گزشتہ رات کے اندھیرے میں شجاع خانزادہ انٹر چینج کا بورڈ اتار کر دوبارہ چھچھ انٹرچینج کا پورڈ لگانا پڑا۔ میں چھچھ کے عوام کو اس زبردست کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ھے اور ان لوگوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا جنھوں نے عوام کا فیصلہ تسلیم کیا اور اپنا نام واپس لیا اور درست عوامی فیصلے کی تائید کی ۔
اب اج کے دن سے یہ معاملہ ختم عظیم تر مقصد حل ھوگیا کرنل شجاع حانزادہ ھمارے دلوں میں ھیں اور ھمیشہ رھیں گے وہ چھچھ کے نہیں پاکستان کے ھیرو ھیں
میں علاقہ چھچھ کے غیور عوام سے ایک بھت ضروری گزارش کرتا ھوں کہ اس زبردست عوامی اتحاد کو قائم رکھتے ھوئے ھم چھچھ کو ضلع بناؤ کی تحریک شروع کریں کیونکہ چھچھ کے 85 گاؤں ھیں اور اسانی سے ضلع بن سکتا ھے ایک تحصیل حضرو پہلے سے موجود اور دوسری تحصیل ویسہ یا شادی خان یا اور کوئی عوامی رائے سے دوسری تحصیل بن سکتی ھے اس ضلع بننے سے علاقہ چھچھ کو بھت زیادہ فائدہ ھوگا چھچھ کا بجٹ ڈبل سے بھی زیادہ ھوجائیگا اور چھچھ کی بھاری آمدن جو زراعت سے زمینوں کی خریدو فروٹیکس سے بیرون ممالک انے امدن سے لارنس پور اور قبلہ بانڈی کی ریت سے جو بھی امدن ھوگی موجودہ ضلع اٹک کے پجائے علاقہ چھچھ کے 85 گاؤں پر خرچ ھوگی اور اٹک جو دوردرازشہر ھے وھان سرکاری کاموں کیلئے اور عدالتوں سے بھی جان چھوٹ جائیگی عوامی اتفاق رائے سے حضرو شہر کو ضلع چھچھ کا ھیڈکوارٹر بنا دیا جائے تو بھت زیادہ عوامی مسائل میں بھت کمی اجائیگی اور علاقہ چھچھ کی اپنی ایک قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی دو نشستیں بھی بڑھ جائیں گی اور عوام کے زیادہ سے زیادہ کام۔ ھوسکیں گے
میری اپ سب چھاچھیوں سے گزارش ھے اس تاریخی اتحاد کو ضلع چھچھ بناؤ تحریک پر فوکس کرکے فوری جدو جہد شروع کی جائے
اور اب موقع ھے کہ موجودہ حکومت اور موجودہ حکومت کے لیڈرز شیخ آفتاب احمد اور جہانگیر خانزادہ ضلع چھچھ کے قیام کو ممکن بناکر عوام کے دلوں کی دھڑکن بن سکتے ھیں اس کے علاوہ میجر ر طاھر صادق ملک امین اسلم قاضی احمد اکبر ودیگر تمام عوامی نمائندگان کو اس سلسلے میں اھم رول ادا کرنا ھوگا
سب چھاچھی ھمیشہ خوش رھیں شادو اباد رھیں
یہ ایک چھاچھی کے دل کی اواز ھے جو سب چھاچھوں تک پہنچائی
ضلع چھچھ زندہ باد چھچھ انٹرچینج زندہ باد
سب چھاچھی زندہ باد پاکستان زندہ باد
خصوصی تحریر
جاویداقبال خان اینڈ کے پی کے نیوز غازی
تربیلا غازی