
05/03/2024
جانسن طارق
قائداعظم ایوارڈ اچھرے کے اس دکاندار کو دیجئے جو نہتا تھا، تنہا تھا اور باہر مشتعل ہجوم سر تن سے جدا کے نعرے لگا رہا تھا مگر اس نے لڑکی کو دکان میں پناہ دی۔ شٹر نیچے پھینک دیا۔ پولیس کو بلایا اور اس کے آنے تک اس کی عزت اور جان کا محافظ بنا رہا۔
شہربانو نقوی قابل احترامُ مگر وہُ تو درجنوں مسلح اہلکاروں کے ساتھ تھی۔ اس نے معافی منگوا کے باہر نکال لیا تو اپنا فرض ادا کیا۔ شہربانو نقوی کی سمارٹ نیس اور خوبصورتی کو ضرور تصویروں میں استعمال کیجئے مگر آرمی چیف ہوں یا ہمارے عوام، انہیں اس حقیقی بہادر، باشعور محافظ دکاندار کو کریڈٹ دینا چاہئیے۔
نجم ولی خان۔