SiRaj Aslam

SiRaj Aslam follow me

27/07/2025

...داخلہ لے لو… داخلہ لے لو.....داخلہ لے لو

"داخلہ لے لو… آدھی فیس پر، قسطوں پر، وظیفے پر…
شاندار عمارت، کشادہ کیمپس، پی ایچ ڈی اساتذہ… سب حاضر ہیں۔"

یہ آوازیں جو آج کل فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر روز سنائی دیتی ہیں، دراصل کوئی اشتہاری نعرے نہیں—بلکہ ایک شکستہ دل مرثیہ ہے۔ نوحہ ہے اس استاد کا، جسے کبھی "سروں کا تاج"، "معمارِ قوم"، اور "منصبِ پیغمبری کا وارث" کہا جاتا تھا۔

یہ صدائیں دکانداروں، ریڑھی بانوں یا کباڑیوں کی نہیں، ان لوگوں کی ہیں جنہیں ہم نے ہمیشہ عزت و تکریم سے نوازنے کی تلقین کی:
اساتذہ کی۔

یہ اعلان شوق کا نہیں، مجبوری کا ہے۔ یہ صدائیں کسی تعلیمی خدمت کے جذبے سے نہیں اٹھتیں، بلکہ روزی روٹی اور بقا کی آخری دہلیز پر کھڑے افراد کی پکار ہیں۔

یہ پیشہ اب کسی خواب کا عکس نہیں—اکثر اوقات یہ ناکامی کے بعد اپنایا جانے والا آخری راستہ بن چکا ہے۔ وہ اساتذہ، جن کے گھروں میں چولہا صرف تنخواہ سے جلتا ہے، آج اپنی ہی عزت کا بوجھ اٹھائے در بدر ہیں۔

ذرا پیچھے جائیے۔
ایک وقت تھا جب اعلیٰ تعلیم کی تنظیموں کو "خود مختاری" کا سہانا خواب دکھایا گیا۔ سرکاری کالجوں کو جلدبازی میں یونیورسٹی کا درجہ دے کر گرانٹ کا جال پھینکا گیا۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی کی صنعت چل نکلی۔ پیسوں کی فراوانی نے ماحول میں وقتی چمک پیدا کی، مگر پھر اچانک بجٹ کا بہاؤ روک دیا گیا۔ گزشتہ برس اعلیٰ تعلیم کے لیے مختص فنڈز میں خوفناک کمی کر دی گئی۔

اب جامعات صرف فیسوں پر چلتی ہیں، اور فیسیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔
کالجوں میں سستا بی ایس پروگرام—جو میرٹ پر منتخب اساتذہ پڑھا رہے ہیں—جامعات کی آنکھوں میں کھٹکنے لگا۔ ایک خاموش کشمکش جاری ہے:
جامعات چاہتی ہیں کہ بی ایس صرف ان کے پاس رہے، کالجوں کا کردار محدود کر دیا جائے۔
اور کالج، اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ادھر، نوجوان نسل تعلیم سے زیادہ یوٹیوب، فری لانسنگ، ٹک ٹاک، یا غیر رسمی ذریعۂ آمدن کی جانب راغب ہو چکی ہے۔ جب مجا ملنگ یا کوئی یوٹیوبر ایک پروفیسر سے بیس گنا زیادہ کما رہا ہو تو نوجوانوں کے لیے رول ماڈل بدل جاتے ہیں۔

اس تعلیمی زوال میں اگر کوئی خاموش مسکراہٹ لیے کھڑا ہے، تو وہ ریاست ہے۔
ایک ایسی ریاست، جس کے ایجنڈے میں تعلیم کبھی اوّلین ترجیح نہیں رہی۔ وہ تعلیم جو قوموں کو بلندی عطا کرتی ہے، یہاں بوجھ بن چکی ہے۔ فلاحی ریاست کا خواب اشرافیہ کے اخراجات میں گم ہو چکا ہے۔

اور یوں، جب روم جل رہا ہوتا ہے،
نیرون بانسری بجا رہا ہوتا ہے…
تو اساتذہ—منصبِ پیغمبری کے وارث—
صدا لگا رہے ہوتے ہیں:

"داخلہ لے لو، داخلہ لے لو… داخلہ لے لو۔۔ بغیر حاضری لیکچر شارٹیج داخلہ لے لو ڈگری لے لو" منقول

17/04/2025

Kurlus Osman Season 6 Episode 188 (1080P) Urdu Subtitles

13/04/2025

Class 3 ||| amazon affiliate marketing for beginners

غـــــزہ آخــری سانس لــے رہا ہے۔ تمہـــارا بہت انتظــار کیا مسلمــانو اللـــہ حافــظ!(ڈاکٹـر منیـر البـرش، ہیلتـھ ڈائری...
05/04/2025

غـــــزہ آخــری سانس لــے رہا ہے۔ تمہـــارا بہت انتظــار کیا مسلمــانو
اللـــہ حافــظ!
(ڈاکٹـر منیـر البـرش، ہیلتـھ ڈائریکٹــر غـــــزہ)💔😢

05/04/2025

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لوگ آسمان تک اُڑ گئے اور پھر دوبارہ زمین پر آ گرے، یہ کوئی ہالی وڈ کی فلم کا منظر نہیں بلکہ حقیقت میں پیش آنے والا واقعہ ہے۔۔۔۔

03/04/2025

ان کا علاج بھی ممکن ہے

17/02/2024

like and share video

16/01/2024
کلمہ چوک 💜تونسہ کی غیور عوام کا مظلوم بلوچ خواتین کا استقبال ❤️
19/12/2023

کلمہ چوک 💜
تونسہ کی غیور عوام کا مظلوم بلوچ خواتین کا استقبال ❤️

17/02/2023

لگتا ہے کوئی ذاتی دشمنی ہے

15/02/2023

ترقی یافتہ ممالک اور ہمارے ملک میں فرق واضح ہے

Address

Taunsa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SiRaj Aslam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share