Almanzoor News

Almanzoor News Almanzoor News Official
Its Video News Page Of Almanzoor
(1)

لیہ تونسہ پل اور تھل دامان اپروچ روڈ کیلئے عوامی اجتماع  دس اکتوبر بروز جمعہ دن تین بجے مقام کاظمی چوک پر لیہ تونسہ پل ا...
08/10/2025

لیہ تونسہ پل اور تھل دامان اپروچ روڈ کیلئے عوامی اجتماع

دس اکتوبر بروز جمعہ دن تین بجے مقام کاظمی چوک پر لیہ تونسہ پل اور تھل دامان اپروچ روڈ کیلئے عوامی اجتماع ہو رہا ہے
جس کا مقصد دریائے سندھ کو پل کے نیچے لے کر جائیں اور خصوصاً لیہ تونسہ کے دونوں طرف کی آبادیوں کو ہمیشہ کیلئے محفوظ رکھنے کیلئے مظبوط پشتے لگائے جائیں

اس کیلئے تمام معزز دوستوں زمینداروں کسانوں تاجروں سول سوسائٹی اور خصوصاً وکلاء برادری و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور صحافی برادری سے شرکت کی اپیل ہے تاکہ سردیوں سے پہلے دریائے سندھ کے پانی کو پل کے نیچے گزارنے کے متعلق اہم حکمت عملی بنائی جاۓ کیونکہ سردیوں میں پانی کا بہاؤ کم ہو جائے گا اور یہ کام آسانی سے ممکن ہو سکتا ہے یہ اجلاس متعلقہ محکموں اور خصوصاً حکومت وقت سے بروقت اپیل کیلئے ہماری اجتماعی آواز ثابت ہو گا
مہمان خصوصی
سردار ثاقب علی خان نتکانی
عزیز اللہ خان قیصرانی
سردار حفیظ خان میرانی
ڈاکٹر رفیق احمد امیر جماعت اسلامی تونسہ شریف
سردار الماس رضا کلاچی

میزبان
دلشاد احمد چنال و سید برادری
03338585126
منجانب ممبران لیہ تونسہ پل اور تھل دامان اپروچ روڈ

تونسہ شریف:*نیشنل ریزیلیئنس ڈے کے موقع پر ریسکیو 1122 تونسہ شریف کے زیرِاہتمام اظہر انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے تعاون ...
08/10/2025

تونسہ شریف:*
نیشنل ریزیلیئنس ڈے کے موقع پر ریسکیو 1122 تونسہ شریف کے زیرِاہتمام اظہر انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے تعاون سے آگاہی سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سول سوسائٹی، رضاکاروں، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار میں قدرتی آفات سے بچاؤ، ابتدائی طبی امداد، اور کمیونٹی ریزیلیئنس کے موضوعات پر آگاہی فراہم کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ نیشنل ریزیلیئنس ڈے کا مقصد عوام میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ آفات سے پہلے تیاری اور اجتماعی ذمہ داری کا احساس ہی محفوظ معاشرے کی بنیاد ہے۔

بعدازاں ریسکیو 1122 تونسہ شریف اور اظہر انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے باہمی تعاون سے آگاہی ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر احتیاطی تدابیر اور قومی یکجہتی کے پیغامات درج تھے۔

ریلی کی قیادت ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد کلیم ﷲ نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "نیشنل ریزیلیئنس ڈے ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ بطور قوم ہمیں آفات کے مقابلے کے لیے مضبوط، منظم اور باشعور بننا ہوگا۔ ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہنگامی حالات میں اپنی اور دوسروں کی مدد کے لیے تیار رہے۔"

شرکاء نے ریسکیو 1122 کی کاوشوں کو سراہا اور عزم کیا کہ وہ معاشرتی سطح پر آگاہی پھیلانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ڈیرہ غازی خان پولیس تھانہ کالا کی حدود میں پولیس مقابلہ، اقدامِ قتل و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم عمر...
08/10/2025

ڈیرہ غازی خان پولیس تھانہ کالا کی حدود میں پولیس مقابلہ، اقدامِ قتل و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم عمر عرف عمر کھوسہ ہلاک

ڈیرہ غازی خان: تھانہ کالا کی حدود میں پولیس اور خطرناک جرائم پیشہ افراد کے درمیان رات گئے مقابلہ .

ایس ایچ او معہ ہمراہ نفری معمول کی گشت اور جرائم کی پڑتال پر مامور تھی کہ کچھی کینال کوچھہ کو کاری روڈ پر تین مسلح افراد موٹرسائیکل پر سوار آتے دکھائی دیے۔

پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے جان سے مارنے کی نیت سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس پارٹی نے حکمتِ عملی کے تحت محفوظ پوزیشنز سنبھالتے ہوئے حفاظتِ خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کی اور امدادی نفری کو طلب کیا۔

فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر جاری رہا جس کے بعد علاقہ کی سرچنگ کے دوران معلوم ہوا کہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم عمر عرف عمر کھوسہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکا تھا۔

موقع سے ایک موٹرسائیکل اور کلاشنکوف برآمد ہوئی، جبکہ دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ہلاک ملزم اقدامِ قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

08/10/2025

تونسہ شریف: پرانی دشمنی پر فائرنگ سے تین افراد زخمی

واقعہ بستی چونی، کھڈ بزدار کے قریب پیش آیا
ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز موقع پر روانہ

زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا

زخمیوں میں سنوان خان، فیاض اور محمد اعظم شامل

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی

ذرائع: ریسکیو 1122 تونسہ شریف

07/10/2025

جماعتِ اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کا اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد پہلا بیان — فلسطین کے لیے جدوجہد کا عزم

الرٹ گورنمنٹ نے اینٹ کا سرکاری ریٹ آٹھ ہزار میں ایک ہزار اینٹ مقرر کر دیا جو مہنگا دے گا اس پر پرچے ہوں گے
07/10/2025

الرٹ
گورنمنٹ نے اینٹ کا سرکاری ریٹ آٹھ ہزار میں ایک ہزار اینٹ مقرر کر دیا جو مہنگا دے گا اس پر پرچے ہوں گے

07/10/2025
ڈیرہ غازی خان: پولیس چیک پوسٹ سخی سرور کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔اناروں اور دال ماش سے لدے ٹرکوں سے 131 ...
07/10/2025

ڈیرہ غازی خان: پولیس چیک پوسٹ سخی سرور کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
اناروں اور دال ماش سے لدے ٹرکوں سے 131 نان کسٹم پیڈ ٹائروں اور 6 کاٹن سگریٹیں برآمد، مالیت 65 لاکھ روپے۔
قانونی کارروائی کے بعد سامان کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان: تھانہ کوٹ مبارک پولیس کی کارروائیخاتون کے ق ت ل میں ملوث اشتہاری غلام حسن اور فیصل گرفتارجدید ٹیکنالوجی ک...
06/10/2025

ڈیرہ غازی خان: تھانہ کوٹ مبارک پولیس کی کارروائی

خاتون کے ق ت ل میں ملوث اشتہاری غلام حسن اور فیصل گرفتار

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے میں کامیابی

ڈی پی او کیپٹن (ر) طارق ولایت کا ایس ایچ او عرفان مصطفیٰ اور ٹیم کو شاباش

سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری

06/10/2025

🌧️ تونسہ شریف اپ ڈیٹ
گذشتہ رات کوہِ سلیمان اور مضافات میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سنگھڑ تونسہ سے رود کوہی کا پانی گزرتے ہوئے دریائے سندھ کی طرف روانہ 🌊

05/10/2025

تونسہ شریف
دھرتی پیر پٹھان کی بیٹی سعدیہ خان کی شاندار کامیابی!
تونسہ شریف کی باصلاحیت نے صوبائی محتسب ریجنل آفس ڈیرہ غازی خان میں بطور اسسٹنٹ محتسب منتخب ہو کر علاقے کا نام روشن کر دیا۔
المنظور میڈیا گروپ کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🎉

حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 (جس کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کو 3 یا 4 سال بعد مستقل ک...
04/10/2025

حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 (جس کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کو 3 یا 4 سال بعد مستقل کیا جاتا تھا) کو ختم کر دیا جائے اور آئندہ ملازمین کو مستقل کرنے کے بجائے Lump Sum Pay Package پر رکھا جائے تاکہ حکومت پر پنشن اور دیگر مالی بوجھ کم ہو۔ اس مقصد کے لیے سمری کابینہ کے سامنے رکھی گئی ہے اور وزراء سے کہا گیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں میں اپنی رائے دیں، ورنہ یہ تصور کیا جائے گا کہ وہ اس تجویز سے متفق ہیں۔

Address

Taunsa

Telephone

+923338572300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Almanzoor News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Almanzoor News:

Share