31/03/2023
ذرا سوچئے تو۔! اپنے پیسوں سے پانی پوری کھاتے ہیں تب پلیٹ کا پانی بھی پی جاتے ہیں۔ آئس کریم کھاتے وقت ڈھکن بھی چاٹ لیتے ہیں۔ مونگ پھلی کھانے کے بعد چھلکے میں دانہ ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں، لیکن کسی کی شادی میں جب کھاتے ہیں تو آدھے سے زیادہ کھانا ضائع ہونے کیلئے چھوڑ دیتے ہیں، ایسا کیوں ؟ ایک باپ اپنی پوری زندگی کی کمائی لگا کر اپنی بیٹی یا بیٹے کی شادی میں آپ کے لئے اچھا کھانا تیار کرواتا ہے، ایک باپ کے محنت کی کمائی کا اس طرح مذاق نہ اڑائیں
پلیٹ میں اتنا سالن لیں جتنا آ پ کھا سکتے ہیں شکریہ۔۔
(