
07/09/2025
السلام علیکم!
ہوا کا انتہائی شدید کم دباؤ مزید شدت اختیار کر کے ڈیپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے اور آفیشلی طور پر بھی پاکستان محکمہ موسمیات نے اسکو ڈیپریشن قرار دے دیا ہے ۔۔۔۔
بحیرہ عرب سے بھرپور ہوائیں اس سسٹم کو سپورٹ کر رہی ہیں جس کی وجہ سے یہ مزید شدت اختیار کر کہ ڈیپ ڈیپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے ۔۔۔۔
اب یہ فل حال آگے مغرب کی طرف سفر کر رہا ہے مگر آج شام سے تمام ماڈلز اس بات پر متفق ہیں کہ یہ تھوڑا اوپر کھسکے گا اور سندھ کے وسطی علاقوں سے پاکستان میں داخل ہو گا ۔۔۔۔۔۔
اس سسٹم کے اثرات کل سے کافی نمایاں ہیں اور سندھ کے کئی علاقوں سمیت پنجاب کے بھی مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے
#پنجاب میں تو فل حال اس کے اثرات معتدل ہیں مگر آج شام سے بادلوں کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔۔۔۔۔
جس کی وجہ سے آج سے 9 ستمبر کے دوران وقفے وقفے معتدل سے تیز بارش کا امکان رہے گا جنوبی اور مشرقی پنجاب کوہ سلیمان سے ملحقہ علاقوں میں اور کشمیر سے ملحقہ پنجاب کے علاقوں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے ۔۔۔۔۔
#سندھ کو یہ سلسلہ سب سے زیادہ شدت سے متاثر کرنے والا ہے اور اگلے تین دنوں کے دوران تمام علاقوں میں تیز سے موسلا دھار جب کہ وسطی اور جنوبی سندھ اور صوبائی دارالحکومت #کراچی میں شدید بارشیں متوقع ہیں جس کی وجہ سے اربن فلڈنگ
اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ رہے گا ۔۔۔۔۔
#بلوچستان کے تمام مشرقی اضلاع میں وقفے وقفے سے آج شام سے بارش کا امکان ہے جب کہ سندھ سے ملحقہ علاقوں میں شدید بارشیں ہو سکتی ہیں ۔۔۔۔ خضدار بیلا لسبیلہ شدت سے متاثر ہو سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔
اس کے علاوہ کشمیر ، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خواہ میں مون سون ہواؤں اور مغربی نظام کے زیرِ اثر کہیں کہیں اچھی بارش کے امکان ہیں
#احتیاط
سندھ کے علاقوں پر آنے والے دنوں میں دریا سندھ میں 6 لاکھ کیوسک کے آس پاس پانی آ سکتا ہے اوپر سے سسٹم براہ متاثر کر رہا ہے تو ان علاقوں کو محتاط رہنا چاہیے اس کے علاوہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی اگلے 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان ہے جس کی وجہ یہ علاقے بھی شدید متاثر ہو سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔دریا ستلج ، کے تمام ہیڈ ورکس سمیت ، چناب میں تریموں سے ہیڈ پنجند تک شدید سیلابی صورت حال ہے ۔۔۔۔۔۔
#یوٹیوب
ہم ہر روز اپنے چینل پر آسان انداز میں اور ہر شہر اور صوبے کے موسم سے آگاہ کرتے ہیں ہمیں آپکی سپورٹ کی بہت بڑی ضرورت ہے ۔۔۔۔۔
لنک پر کلک کریں چینل کا وزٹ کریں اور سبسکرائب کریں شکریہ ۔۔۔۔
چینل کا لنک 👇👇👇
https://www.youtube.com/
باقی ہونا وہی ہے جو اللّٰہ تعالٰی کو منظور ہو گا ۔۔۔۔
ملک رضوان ۔۔۔۔