
11/08/2025
السلام علیکم!
کشمیر کے کچھ مشرقی علاقوں میں گہرے بادل ہیں اور کچھ ساحلِ سمندر پر سندھ کے علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے ملک کے دیگر زیادہ تر علاقوں میں موسم صاف اور خشک ہے ہلکے پھلکے بادل بعض مقامات پر موجود ہیں ۔۔۔
سندھ اور جنوبی پنجاب میں جنوب کی ہوائیں اب بھی چل رہی ہیں مگر اب انکی شدت میں کافی حد تک کمی بھی دیکھی جا رہی ہے جو آنے والے دنوں میں مزید کم ہو کر کٹ آف بھی ہو جائیں گی ۔۔۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، جنوبی کشمیر ، بالائی اور وسطی خیبر پختون خواہ اور بعض گلگت بلتستان میں بادل بننے اور بارش کے امکان ہیں کوہ سلیمان ،کوہ سفید اور وزیرستان سمیت خضدار ریجن میں لوکل ایکٹیویٹی ہو سکتی ہے ۔۔۔۔
ایک مغربی نظام اس وقت ایران کے علاقوں پر ہے جو 13 اگست سے ملک کے شمالی علاقوں پر پہنچے گا اور اس دوران ملک کے شمالی علاقوں میں مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ داخل ہونا شروع ہو چُکی ہوں گی تو بالائی اور شمال مشرقی مشرقی پنجاب ، کشمیر گلگت بلتستان اور خیبر پختون خواہ میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہو گا یہ دورانیہ 13 سے 15 اگست کا رہے گا اس دوران وسطی اور جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں بھی بعض مقامات پر بادل بننے اور بارش دیکھنے کو مل سکتی ہے ۔۔۔۔
کل سے خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پانے کے امکان ہیں جو شدت اختیار کر کے شدید ترین ہوا کا کم دباؤ بھی بن سکتا ہے اس کا پھیلاؤ بھی کافی زیادہ ہو گا تو 16 سے 21 اگست کے دوران یہ شدت کے ساتھ مون سون ہوائیں پاکستان میں بھیجے گا شمالی علاقوں پر مغربی نظام ہو گا مون سون ٹرف جنوب کی طرف سرک آئے گی تو سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے اکثر علاقوں میں بادل بننے اور تیز سے موسلا دھار بارشوں کے امکان ہوں گے اسی دوران ملک کے بالائی علاقوں میں جس میں پنجاب کے پی کے ،کشمیر کے علاقے شامل یہاں بھی شدید بارشیں ہو سکتی ہیں ۔۔۔۔۔
اپنی احتیاطی تدابیر اختیار کریں 13 سے 15 اگست کے دوران دریاؤں کے کیچ منٹ کے علاقوں میں شدید بارشیں ہوں گی تو دریاؤں کے بہاؤ میں بھی اضافے کا امکان ہے ۔۔۔۔۔
اسی طرح کی نقشوں کی مدد سے ہم اپنے یو ٹیوب چینل پر تفصیل کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر موسم کی بدلتی ہر صورت حال سے آگاہ کرتے ہیں تو ہمارے یوٹیوب چینل کو لازمی سبسکرائب کریں تا کہ ہمارا بھی فائدہ ہو اور آپ کو بھی موسم کے متعلق بغیر کوئی سنسنی کے خبر ملے ۔۔۔۔
چینل کا لنک 👇👇👇
https://www.youtube.com/
باقی ہونا وہی ہے جو اللہ تعالی کو منظور ہو گا ۔۔۔۔
ملک رضوان ۔۔۔۔