24/07/2026
کیا آپ کے گھر میں بھی چھوٹے بچے، بھائی بہن ہر وقت لڑتے رہتے ہیں؟
صبح لڑائی... دوپہر لڑائی... شام لڑائی...
اور والدین کی زبان پر ایک ہی جملہ ہوتا ہے:
"آخر ہمارے بچوں کو ہو کیا گیا ہے؟"
حقیقت یہ ہے کہ جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے ہیں، ان کی سوچ، مزاج اور رائے الگ ہونے لگتی ہے۔ جب ایک دوسرے کی بات برداشت نہیں ہوتی تو معمولی سی بات بھی جھگڑے میں بدل جاتی ہے۔
لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے جس پر اکثر والدین کی نظر نہیں جاتی...
اگر گھر میں والد یا والدہ اونچی آواز میں بات کرتے ہیں، ہر وقت ڈانٹ ڈپٹ، چیخ و پکار یا لڑائی جھگڑا رہتا ہے تو بچے بھی لاشعوری طور پر یہی انداز سیکھ لیتے ہیں۔ پھر وہی لہجہ، وہی غصہ اور وہی رویہ ایک دوسرے کے ساتھ اختیار کرتے ہیں۔
الحمدللہ، ہمارے مشاہدے میں ایک نہایت آسان عمل بارہا فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔
پہلا عمل:
اَللَّهُمَّ يَا نُورُ تَنَوَّرتَ بِالنُّورِ وَالنُّورُ في نُورِ نُورِكَ يَانُورُ
یہ دعا روزانہ 21 پڑھ کر نمک پر دم کریں، پھر اس نمک کو آٹے اور سالن میں استعمال کریں۔ اس عمل کو کم از کم 40 دن پابندی سے جاری رکھیں۔
دوسرا عمل:
جب کھانا مکمل تیار ہو جائے تو سالن اور روٹیوں پر 21 مرتبہ "بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ" پڑھ کر دم کر دیا کریں۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے گھریلو ماحول میں نرمی، محبت، الفت اور باہمی احترام پیدا ہونے لگتا ہے، اور والدین کی یہ شکایت آہستہ آہستہ ختم ہونے لگتی ہے۔
اگر آپ بھی اپنے گھر میں سکون، محبت اور بھائی بہنوں کے درمیان پیار چاہتے ہیں تو آج ہی ان دونوں اعمال کی پابندی شروع کریں۔
روحانی معالج
حکیم مفتی شاہدالاسلام شاذلی