تونسہ اپڈیٹس

تونسہ اپڈیٹس تونسہ شریف کی مصدقہ آواز

*دوسرا ٹیسٹ: پاکستان ویسٹ انڈیز کیلئے بچھائے گئے اسپن کے جال میں خود پھنس گیا**ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز کے اسکور 163 رنز...
25/01/2025

*دوسرا ٹیسٹ: پاکستان ویسٹ انڈیز کیلئے بچھائے گئے اسپن کے جال میں خود پھنس گیا*

*ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز کے اسکور 163 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی*

https://whatsapp.com/channel/0029VaCt2ndL7UVNftvLSE1H

*عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹادیا*راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
25/01/2025

*عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹادیا*

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹادیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے پارٹی کی صوبائی صدارت کا عہدہ واپس لے لیا ہے اور ان کی جگہ اب جنید اکبر کو پارٹی کا نیا صوبائی صدر مقرر کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

اس کے علاوہ عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کے لیے مشاورت کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین خود بھی چاہتے تھے وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں، بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی اور گورننس کے معاملات پر فوکس کریں۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

https://whatsapp.com/channel/0029VaCt2ndL7UVNftvLSE1H

*دوسرا ٹیسٹ: نعمان علی کی شاندار ہیٹرک، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 163 رنز پر ڈھیر**نعمان علی کے 6 شکار، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک...
25/01/2025

*دوسرا ٹیسٹ: نعمان علی کی شاندار ہیٹرک، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 163 رنز پر ڈھیر*

*نعمان علی کے 6 شکار، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے، ساجد خان کی 2 اور ڈیبیو کرنے والے کاشف علی اور ابرار احمد کی ایک ایک وکٹ*

*چینی کی قیمت کو پر لگ گئے، ایک ہفتے میں 4 روپے فی کلو مزید مہنگی*اسلام آ باد: چینی کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں، ملک میں م...
25/01/2025

*چینی کی قیمت کو پر لگ گئے، ایک ہفتے میں 4 روپے فی کلو مزید مہنگی*

اسلام آ باد: چینی کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں، ملک میں مسلسل آٹھویں ہفتے بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایک ہفتے میں چینی اوسط چار روپے 14 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 145 روپے 50 پیسے فی کلو پرپہنچ گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے اکتوبر میں مزید پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی اور نومبر کے آخر سے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔

سرکاری سطح پر ملک میں چینی کی قیمتوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے، ملک میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 4 روپے 14 پیسے کا مزید اضافہ ہوا ہے۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

https://whatsapp.com/channel/0029VaCt2ndL7UVNftvLSE1H

*عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ بیرسٹر گوہر نے وجہ بتادی*چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ اگر...
25/01/2025

*عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ بیرسٹر گوہر نے وجہ بتادی*

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ اگر حکومت سے جاری مذاکرات کے نتیجے میں 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے کمیشن نہیں بننے جا رہا تو ہم نے حکومت کے ساتھ صرف ہیلو ہائی اور فوٹو سیشن کے لیے تو نہیں بیٹھنا تھا۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے جو احتجاج ہوا تھا، اس سے متعلق ایک مقدمہ ہوا تھا، اس میں دہشت گردی کی دفعہ لگی تھی، اس میں درخواست ضمانت پر سماعت چل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے وکلا پر مقدمات ہوئے ہیں، اس میں پیش ہو گئے تھے، اب 4 تاریخ کو سماعت مقرر ہوئی ہے، جج صاحب نے کہا ہے امید ہے چار تاریخ کو یہ کیس ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات بہترین راستہ ہے اور مزاکرات ہونے چاہیے تھے اور بڑی فراخدلی سے ہم نے یہ شروع کر لیے تھے، تحفظات کے باوجود نیک نیتی سے بیٹھے تھے، حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشری بی بی کو جس طریقے سے سزائیں دی گئی ہے، لیکن ان سب چیزوں کے باوجود خان صاحب نے اعلان کیا تھا کہ ہم دو مطالبات رکھتے ہیں اور اس پر ہم مذاکرات کریں گے۔

بیرسٹر گورہر نے کہا کہ مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا تاریخ تھی 23 دسمبر، دو جنوری اس کے بعد پڑھی ہے 16 جنوری تاریخ پڑی تھی، اس کے بعد انہوں نے ابھی 28 کے لیے رکھا لیکن 16 جنوری کو ہم نے ان کو یہ کہا تھا کہ اب آپ 7 دن میں اعلان کریں کہ اپ کمیشن بنانے جا رہے ہیں کہ نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کمیشن میں یہ بھی طے ہونا تھا کہ اس میں ججز کون سے ہیں ٹی او ارز کون سے ہوں گے، ٹائم کتنا لگے گا؟ کیا کچھ ہوگا؟ لیکن ان کی طرف سے کچھ بھی نہیں ہوا، کوئی قدم نہیں لیا گیا جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کی نیت ہی نہیں ہے کوئی کمیشن بنانے کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کمیشن نہیں بننے جا رہا تو ہم نے حکومت کے ساتھ صرف ہیلو ہائی اور فوٹوسیشن کے لیے تو نہیں بیٹھنا تھا، لہذا خان صاحب نے ان عوامل کے پیش نظر مذاکرات ختم کردیے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھیں پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے، ساری سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنا چاہ رہی تھی، خان صاحب نے خود اس کو شروع کیا اور سب سے پہلے کمیٹی خان صاحب نے بنائی۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

https://whatsapp.com/channel/0029VaCt2ndL7UVNftvLSE1H

25/01/2025

*دوسرا ٹیسٹ: نعمان علی کی شاندار ہیٹرک، ویسٹ انڈیز کے 83 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ*

*نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے، ساجد خان کی 2 اور ڈیبیو کرنے والے کاشف علی اور ابرار احمد کی ایک ایک وکٹ*

جب بھی کسی سے کوئی چیز خریدیں تو اسکے بارے لوگوں کی رائے ضرور دیکھ لیا کریں تاکہ بعد میں پچتانا نہ پڑے۔۔ خیر ایک کسٹمر ک...
07/11/2024

جب بھی کسی سے کوئی چیز خریدیں تو اسکے بارے لوگوں کی رائے ضرور دیکھ لیا کریں تاکہ بعد میں پچتانا نہ پڑے۔۔ خیر ایک کسٹمر کی رائے پڑھیئے

05/11/2024
آمین ثم آمین
02/11/2024

آمین ثم آمین

28/10/2024

ہم، بارش اور طواف کعبہ۔۔۔ الحمدللہ
#کعبہ

Address

Taunsa Sharif
Taunsa

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when تونسہ اپڈیٹس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to تونسہ اپڈیٹس:

Share