
15/08/2025
پریس ریلیز 14 اگست 2025۔تونسہ شریف۔۔۔۔
78ویں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر خانقاہ جامعہ محمدیہ تونسہ شریف میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں جامعہ کے تمام شعبہ جات کے طلبہ نے تقاریر، نظمیں اور ملی نغمے پیش کیے۔ تقریب میں اساتذہ کرام اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔ سہ ماہی امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
شیخ الحدیث مولانا حبیب الرحمن تونسوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 14 اگست کا دن شکرانے کا دن ہے، ہم اپنے اسلاف اور عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شہداء پاکستان کے لیے بلندی درجات کی دعا کی گئی۔