Taunsa Nama تونسہ نامہ

Taunsa Nama تونسہ نامہ Welcome to Taunsa Nama Get Taunsa Problems Videos to Muhammad Muzamil Qureshi.

22/10/2025

تونسہ ایم ایس ڈاکٹر قاسم بزدار ہسپتال میں سہولیات اور دیگر ایشو کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

21/10/2025

تونسہ شریف پیرا فورس کی رات گئے کارروائی، سڑک پر کھڑی برگر ریڑھی سمیت دیگر ریڑھیاں قبضے میں لے لی گئیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

21/10/2025

تونسہ شریف انجمن تاجران تونسہ کا کلمہ چوک پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج۔ انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عثمان خالد نے میٹنگ کے دوران اجازت دی تھی کہ فٹ پاتھ کا استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم اس کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر نے آج دوبارہ کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کر دی ہیں، جو سراسر زیادتی ہے۔
انجمن تاجران نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سے واقعے کا نوٹس لینے اور اسسٹنٹ کمشنر تونسہ کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جا رہی ہے اور یہ بلا تفریق جاری رہے گی۔

21/10/2025

تونسہ وہوا کا رہائشی حافظ شیر زمان جو دونوں آنکھوں سے محروم ہے اور اس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں شیر زمان آپ لوگوں کی امداد کا منتظر ہے
ایزی پیسہ 03406331779

20/10/2025

گاڈی جنوبی میں فائرنگ سے رجب نامی نوجوان زخ می
تونسہ شریف تونسہ شریف تھانہ صدرکے علاقے گاڈی جنوبی میں نامعلوم افراد کی فائ رنگ سے رجب نامی نوجوان زخ می ہو گیا رجب کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ رجب کا کہنا ہے کہ وہ دیہاتی ماحول سے تعلق رکھتا ہے اور گھر سے باہر نکلا تو اچانک نامعلوم سمت سے گولی لگی جو اس کے پیٹ میں جا لگی غریب گھرانے سے ہو اور کسی سے کوئی دشمنی یا ذاتی تنازعہ نہیں ہے۔رجب نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے پر کسی قسم کی کاروائی کروانا نہیں چاہتا۔

تونسہ معروف بزنس مین صدر چیمبر آف کامرس اور یونین کونسل منگروٹھ کے امیدوار سردار ذوالفقار علی نصوحہ سے ملاقات ہوئی جس می...
20/10/2025

تونسہ معروف بزنس مین صدر چیمبر آف کامرس اور یونین کونسل منگروٹھ کے امیدوار سردار ذوالفقار علی نصوحہ سے ملاقات ہوئی جس میں نئے بلدیاتی ایکٹ اور منگروٹھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی سردار ذوالفقار علی نصوحہ نے کہا کہ میرے والد محترم مرحوم سردار سعید خان نصوحہ کے دور میں تونسہ اور گردونواح میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے جن میں کلمہ چوک تونسہ جیسے نمایاں منصوبے شامل ہیں جن کو تونسہ کی عوام آج بھی یاد کرتی ہے انہوں نے کہا کہ منگروٹھ یونین میں ہمارے پاس کونسلرز کے مضبوط اور باصلاحیت امیدوار موجود ہیں۔ ہم نے ہمیشہ شرافت، خدمت اور عوامی اعتماد کی سیاست کی ہے اور تھانہ کچہری کی سیاست سے ہمیشہ دور رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ منگروٹھ یونین کے لیے ایک بڑا ترقیاتی منصوبہ جلد لایا جا رہا ہے۔ منگروٹھ کے عوام نے ہمیشہ ہمیں عزت، محبت اور اعتماد سے نوازا ہےاس موقع پر ان کے بھائی سردار شہباز خان نصوحہ اور ان کے بیٹے بھی موجود تھے۔

تونسہ سابق چیئرمین یونین کونسل منگروٹھ سردار ضیغم علی خان نتکانی سے ملاقات ہوئی، جس میں علاقے اور منگروٹھ یونین کی سیاسی...
20/10/2025

تونسہ سابق چیئرمین یونین کونسل منگروٹھ سردار ضیغم علی خان نتکانی سے ملاقات ہوئی، جس میں علاقے اور منگروٹھ یونین کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ان کا اپنے بیٹے سردار زعیم خان نتکانی کو بھی الیکشن لڑانے کا ارادہ ہے۔اس موقع پر سردار ضیغم خان نتکانی کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے سے عملی سیاست سے وابستہ ہیں اور اپنی یونین میں ہر وارڈ سے مضبوط ٹیم اور کونسلرز کے ساتھ موجود ہیں۔ انہیں بلدیاتی الیکشن کے تمام مراحل اور عوامی رابطوں کا وسیع تجربہ حاصل ہےانہوں نے کہا کہ بلدیاتی سیاست ،برادری، تعلقات اور عوامی خدمت کی بنیاد پر لڑی جاتی ہے حکومت کی جانب سے نیا بلدیاتی بل پاس ہونے کے بعد بلدیاتی نظام میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، جس سے عوامی نمائندگی کا دائرہ مزید وسیع ہوا ہے سردار ضیغم خان نتکانی نے کہا کہ وہ ہر وقت اپنی یونین میں عوام کے درمیان رہتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ لوگوں کے مسائل حل ہوں اور انہیں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

18/10/2025

تونسہ شریف۔پنجاب کالج تونسہ میں اے ڈی ایس، اے ڈی پی اور اے ڈی اے سمیت 20 سے زائد پروگرامز کی کلاسز کے آغاز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز مختیار احمد رحمانی اور پرنسپل پروفیسر شاہد رسول جتوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تونسہ کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے دور دراز شہروں کا سفر یا یونیورسٹیوں کی بھاری فیسیں ادا نہیں کرنا پڑیں گی۔ پنجاب کالج نے یہ سہولت ان کے اپنے شہر میں فراہم کر دی ہے، جہاں وہ دو سالہ گریجویشن پروگرام کے ذریعے معیاری تعلیم حاصل کر سکیں گےتقریب میں صدر پریس کلب خلیفہ سلیمان یار، سابق صدر ملک منصور احمد، سینئر نائب صدر رفیق ناصر، ملک ظفر اقبال، سابق جنرل سیکرٹری مزمل قریشی سابق سکریٹری عمران گاڈی، ، صغیر حسین شاہ، صدام حسین، عامر سہیل لاشاری، اور یحییٰ بزدار سمیت دیگر معزز اراکین نے شرکت کی شرکائے تقریب نے اس اقدام کو علاقے کے نوجوانوں کے لیے امید کی نئی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام تونسہ کی تعلیمی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

18/10/2025

تونسہ شریف ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے تونسہ شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کی صورتحال اور میونسپل سروسز پارکس شہری سہولیات اور ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دکانداروں اور شہریوں سے ملاقات کی صفائی عملے کی حاضری چیک کی اور متعلقہ افسران کو بہتری کے احکامات جاری کیے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ چیف آفیسر ضلع کونسل جواد الحسن، اسسٹنٹ کمشنر ندیم ہاشمی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خواجہ علی عمار یاسر اور دیگر افسران موجود تھےشہریوں اور انجمن تاجران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرہ بازی کی محمد عثمان خالد نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سنگھڑ لنک روڈ کو ماڈل روڈ کا درجہ دیا جا رہا ہے جبکہ کلمہ چوک پر خوبصورت ریڑھی بازار قائم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی بعد ازاں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، فیملی پارک اور جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا اور صفائی، حاضری سکیورٹی و دیگر سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں جبکہ چیف آفیسر علی عمار یاسر نے میونسپل کمیٹی کے حوالہ سے بریفنگ دی

18/10/2025

تونسہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد کا الیکٹرک بسیوں کے حوالہ سے بڑا اعلان

18/10/2025

تونسہ بار کے جنرل سیکرٹری کے امیدوار فاروق امام بھٹہ کا تونسہ نامہ کو خصوصی انٹرویو انہوں نے کہا کہ ان کے الیکشن منشور میں وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے اہم منصوبے شامل ہیں۔ بار کا فنڈ صرف بار کی بہتری پر خرچ کیا جائے گا، وکلاء کے لیے نئے چیمبرز تعمیر کرائے جائیں گے، اور ایسے کئی عملی اقدامات کیے جائیں گے جو تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے

17/10/2025

تونسہ کوہِ سلیمان تمن قیصرانی
تھانہ شمتلہ کے علاقے کے بزرگ محمد اسلم نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کا بیٹا اپنے رشتہ داروں کے گھر گیا ہوا تھا، جہاں سے انہیں اطلاع ملی کہ اُن کا بیٹا وف ات پا گیا ہے۔ محمد اسلم کے مطابق جب وہ وہاں پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ بیٹے کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود تھے، جس سے انہیں شک ہوا کہ اُن کے بیٹے کو ق ت ل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے رشتہ داروں نے کہا کہ بیٹے کی تدفین کر دی جائے، جس پر وہ مجبوراً جنازہ اور تدفین کی مگر دل کو سکون نہ ملا۔ بعد ازاں انہوں نے قریبی تھانہ بی ایم پی میں رپورٹ درج کرائی، جہاں انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی گئی، مگر بار بار تھانے کے چکر لگانے کے باوجود نہ قبر کشائی کی گئی اور نہ ہی پوسٹ مارٹم ہوا۔محمد اسلم نے کہا کہ وہ ایک غریب اور ان پڑھ شخص ہیں، مگر انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ انہوں نے کمانڈنٹ بی ایم پی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کا نوٹس لیا جائے اور اُنہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
فون نمبر 03248747800

Address

Mhala Qureshi Wala , Taunsa Sharif , Dera Ghazi Khan
Taunsa
32100

Telephone

+923317360727

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taunsa Nama تونسہ نامہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share