Thal Daman

Thal Daman اگر أپکے ساتھ کوئی مسئلہ ہو یا أپکے علاقے کی خبر ہو ہم سے رابطہ کریں ہم بنیں گے أپکی أواز
03217300494

21/07/2025

جو دوست جیز کی سم استعمال کر رہے ہیں وہ ہوشیار ہو جائیں جائز نیٹ ورک والے ناجائز طریقے سے لوگوں سے پیسے بٹور رہے ہیں اپ کو پتہ بھی نہیں ہوگا اپ کے اوپر لون کا 200 300 روپیہ ا جائے گا اپ پیکج لگوانے جائیں گے تو پیکج نہیں لگے گا جب تک ان کا لون ادا نہیں کریں گے یہی شکایت لے کر میں تونسہ پنچائز پہ گیا تونسہ جائز فنچائز پر بیٹھے ہوئے ماں جبینوں نے کہا یہ مسئلہ اپ کے ساتھ تھوڑی ہے پورے تونسہ میں یہ مسئلہ چل رہا ہے کمپنی کو حکومت نے ہدایت کی ہے جائز کی سم استعمال کرنے والوں سے پیسے بٹورے جائیں بھائی میری تو سمجھ میں کچھ نہی ا رہا اگر اپ کی سمجھ میں کچھ ا رہا ہے تو میری ہیلپ کریں اگر گورنمنٹ کے خزانے میں پیسے نہیں جا رہے تو کمپنی کیوں بٹو رہی ہے کیونکہ گورنمنٹ ان پر ایکشن ہو اور ایسی فراڈی کمپنیوں کو لگام ڈالے اگر خود گورنمنٹ اس میں شامل نہیں تو

بھائی میری ایک بات سمجھ میں نہیں ارہی ڈاکٹر صاحب ایک ہاسپیٹل کا ایم ایس ہے اس کے ہاتھ پر کنولا کیا لگا سب نے سوشل میڈیا ...
09/07/2025

بھائی میری ایک بات سمجھ میں نہیں ارہی ڈاکٹر صاحب ایک ہاسپیٹل کا ایم ایس ہے اس کے ہاتھ پر کنولا کیا لگا سب نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا کیا یہ دنیا کا ایک واحد لوتا ڈاکٹر ہے جس کے ہاتھ پہ کنولا لگا ہے ہاں اگر یہ ڈیوٹی ایمانداری سے دے رہا ہے تو کوئی احسان نہیں کر رہا اس کے بدلے یہ اپنی تنخواہ لے رہا ہے اس کا معاوضہ لیتا ہے اگر واقعی ہی قوم کا خیر خواہ ہے تو اس سے کہو نا تنخواہ معاف کر دے نہ لیا کرے ڈپٹی کے بعد باہر ایک چوراہے پر بیٹھ جایا کریں کہ غریب جتنے بھی لوگ مریض ائے ہیں ان کو فری دیکھا کریں فری دوائی دیا کرے پھر اس کا کارنامہ بنے گا ہم بھی تالیاں بجائیں گے اور جو غریبوں کو لوٹ کر اس نے محل بنائے ہیں پرائیویٹ کلیننگ پر ڈبل فیسیں لیتا تھا اور لیتا ہے وہ واپس غریبوں میں بانٹ دے جب یہ غریبوں میں بانٹ دے گا پھر بنے گا اس کا حقیقی انسانیت والا عمل

29/06/2025

تونسہ شریف بستی سوکڑ میں کلہاڑیوں کے وار سے عبدالطیف نامی ریٹائر فوجی کو بے دردی سے قتل کردیا گیا جس کو ریسکیو 1122 نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ہر اس کا پوسٹ مارٹم کیا جا گئے اس موقع پر غلام یسین اور عبدالعزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی نے فصل میں بکریاں چھوڑنے پر منع کیا تو ملزمان حنیف وغیرہ نے ہمارے بھائی کو قتل کردیا ہم غریب لوگ ہے وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب ڈی پی او ڈیرہ غازی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ہمیں انصاف دیا جائے

13/02/2025
چوک ہاشم واقعہ: ایف آئی آر درج، تفصیلات جاریچوک ہاشم میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ یہ ...
22/01/2025

چوک ہاشم واقعہ: ایف آئی آر درج، تفصیلات جاری

چوک ہاشم میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر تنویر حسین جتوئی، ASI انچارج ٹریفک پولیس، کی مدعیت میں ضیا والد عبید اللہ پٹھان کے خلاف درج کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، چوک ہاشم پر ٹریفک پولیس کے ساتھ بدتمیزی اور مزاحمت کے الزامات کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ تنویر حسین جتوئی نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا کہ ضیا ولد عبید اللہ پٹھان نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی اور پولیس کے منع کرنے پر مزاحمت کی۔

ایف آئی آر میں متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں، اور مزید تحقیقات کے لیے معاملہ متعلقہ حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور کسی قسم کی بدامنی یا غیرقانونی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ واقعہ شہریوں میں قانون کی پاسداری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور عوامی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

21/01/2025

ڈیرہ غازیخان اس وقت کینسر کی زد میں ہے
خاندان کے خاندان کینسر جیسی موذی مرض کی لپیٹ میں ہیں مالی و جانی تباہی پھیلا رہا ہے
ایک کینسر ہسپتال🙏🙏🙏

10/12/2024

ڈیرہ غازی خان / لاہور 10 دسمبر


__
*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تونسہ شریف ڈی جی خان آمد،*

آئی جی پنجاب کا پنجاب خیبر پختونخوا بارڈر پر جھنگی پولیس پوسٹ و دیگر سرحدی چوکیوں کا دورہ،

آئی جی پنجاب کی جھنگی و دیگر پولیس چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات،

آئی جی پنجاب کا چیک پوسٹوں پر تعینات نفری، اسلحہ، ایمونیشن، مورچوں، گاڑیوں، تھرمل ڈوم کیمروں سے چیکنگ کا جائزہ،

آئی جی پنجاب کی دہشت گردوں کے پے در پے حملے ناکام بنانے پر چیک پوسٹوں کے جوانوں کو شاباش،

آئی جی پنجاب نے سرحدی چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو کیش ایوارڈز سے نوازا، ترجمان پنجاب پولیس

مشکل ترین حالات میں فرائض کی شاندار انجام دہی پر سرحدی چوکیوں کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور

آئی جی پنجاب کا سرحدی چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو خصوصی الاؤنس دینے کا اعلان،

آئی جی پنجاب نے جھنگی چیک پوسٹ کے مورچوں پر نائٹ ویژن گنز و دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا،

آئی جی پنجاب کا چیک پوسٹ کی عمارات اور مورچوں کو مضبوط و محفوظ بنانے کے لئے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ،

خوارجی دہشت گردوں کے بڑھتے حملوں کے پیش نظر تعمیراتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، ڈاکٹر عثمان انور

آر پی او ڈی جی خان سجاد حسن منج نے آئی جی پنجاب کو جھنگی و دیگر چیک پوسٹوں کی سکیورٹی اہمیت و افادیت بارے بریفنگ دی، ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس کے نڈر جوان ٹرائی بارڈر چیک پوسٹوں پر صوبائی سرحدوں کا بہادری سے دفاع کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فورس ہمہ وقت الرٹ رہے، آئی جی پنجاب

خوارجی دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی، رینجرز اور دیگر اداروں کے ہمراہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رکھیں، ڈاکٹر عثمان انور

حکومت پنجاب کی فنڈنگ سے سرحدی چوکیوں کو مزید مضبوط بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے، آئی جی پنجاب

پنجاب کی سرحدی چوکیوں کو جدید ترین اسلحہ، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس سمیت سہولیات سے لیس کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس نے خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشت گردوں کے 08 حملوں کو کامیابی سے پسپا کیا، آئی جی پنجاب

دہشت گردوں کو کسی بھی صورت پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیں گے، آئی جی پنجاب

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، آر پی او ڈی جی خان سجاد منج، ڈی پی او ڈی جی خان سید علی، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران ہمراہ،

07/12/2024

لہروں سے لڑتے ہیں ہم دریا میں اتر کر
ساحل پہ کھڑے ہو کر سازش نہیں کرتے

06/12/2024

اخر کیوں

19/11/2024

ریتڑہ حادثہ ڈیٹیل
ڈان پیٹولیم کے سامنے دو مخالف سمت سے آتے ہوئے موٹرسائیکل آپس میں لگنے سے محمد مبین ولد صابر حسین بعمر 18/19 سال سکنہ جت والا کی موقع پر ڈیتھ ہو گئ جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی تفصیل زیل ہے۔
1۔مہران ولد محمد امین جت والا شدید زخمی
2۔محمد سہیل ولد شفیع محمد قوم ملکانی سکنہ ریتڑہ
3۔محمد زبیر ولد شفیع محمد قوم ملکانی سکنہ ریتڑہ
زخمیوں کو بزریعہ 1122 THQ تونسہ شفٹ کر دیا گیا۔

19/11/2024

خدمت مرکز سنٹر دیپال پور ضلع اوکاڑہ میں ایک اے ایس آئی کا
لیڈی کانسٹیپل کے ساتھ کیسا رویہ ہے ویڈیو میں صاف دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ کیسے ایک اے ایس آئی لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کر رہا ہے بلکہ غلیظ زبان بھی استعمال کر رہا ہے۔
اور ساتھ بار بار ہاتھ اٹھا کر مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔ایک عورت ذات کے ساتھ ایسا رویہ انتہائی قابل مزمت ہے

Address

Taunsa

Telephone

+923217300494

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Thal Daman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Thal Daman:

Share