Ptvbix

Ptvbix The best Islamic videos available at one platform.

29/08/2023
01/08/2023

غسل میں کان کے اندر کہاں تک پانی بہانا لازم ہے؟؟؟

01/08/2023

سوشل میڈیا پا خواتین کا live جیولری یا کپڑے بیچنا کیسا ؟؟

01/08/2023

مسلمان کسی غیر مسلم کا مال دھوکے سے کھا لے تو بروز قیامت کیا حکم ہو گا؟

09/09/2020

حضرت بہلولؒ دانا اور حضرت جنید بغدادیؒ ۔۔۔
حضرت بہلولؒ دانا نے ایک مرتبہ حضرت جنید بغدادیؒ سے پوچھا: شیخ صاحب کھانے کے آداب جانتے ہیں؟ کہنے لگے: خدا کا نام لینا، اپنے سامنے سے کھانا، لقمہ چھوٹا لینا، سیدھے ہاتھ سے کھانا، خوب چبا کر کھانا، دوسرے کے لقمہ پر نظر نہ کرنا، خدا کا شکر ادا کرنا اور اول و آخر ہاتھ دھونا۔

بہلولؒ نے کہا: لوگوں کے مرشد ہو اور کھانے کے آداب نہیں جانتے، اپنے دامن کو جھاڑا اور وہاں سے اٹھ کر آگے چل دیئے۔ شیخ صاحب بھی پیچھے چل دیئے، مریدوں نے اصرار کیا، سرکار وہ دیوانہ ہے، لیکن شیخ صاحب پھر وہاں پہنچے، پھر سلام کیا۔ بہلول نے سلام کا جواب دیا اور پھر پوچھا کون ہو؟ کہا جنید بغدادیؒ جو کھانے کے آداب نہیں جانتا۔

بہلولؒ نے پوچھا اچھا بولنے کے آداب تو جانتے ہوں گے؟ فرمایا: جی خدا کا شکر! متکلم مخاطب کے مطابق بولے، بے موقعہ، بے محل اور بے حساب نہ بولے، ظاہر و باطن کا خیال رکھے۔ بہلولؒ نے کہا کھانا تو کھانا، آپ بولنے کے آداب بھی نہیں جانتے۔

بہلول نے پھر دامن جھاڑا اور تھوڑا سا اور آگے چل کر بیٹھ گئے۔ شیخ صاحب پھر وہاں جا پہنچے اور سلام کیا۔ بہلول نے سلام کا جواب دیا، پھر وہی سوال کیا کون ہو؟ شیخ صاحب نے کہا، جنید بغدادی جو کھانے اور بولنے کے آداب نہیں جانتا۔ بہلول نے کہا اچھا سونے کے آداب ہی بتا دیں؟
کہا نماز عشاء کے بعد، ذکر و تسبیح، سورہ اور وہ سارے آداب بتا دیئے جو روایات میں ذکر ہوئے ہیں۔ بہلولؒ نے کہا: آپ یہ بھی نہیں جانتے اور اٹھ کر آگے چلنا ہی چاہتے تھے کہ شیخ صاحب نے دامن پکڑ لیا اور کہا جب میں نہیں جانتا تو بتانا آپ پر واجب ہے۔

بہلولؒ نے کہا جو آداب آپ بتا رہے ہیں وہ فرع ہیں اور اصل کچھ اور ہے، اصل یہ ہے کہ جو کھا رہے ہیں وہ حلال ہے یا حرام، لقمہ حرام کو جتنا بھی آداب سے کھاؤ گے وہ دل میں تاریکی ہی لائے گا، نور و ہدایت نہیں۔ شیخ صاحب نے کہا: خدا آپ کو جزائے خیر دے۔

بہلول نے کہا "کلام" میں اصل یہ ہے کہ جو بولو خدا کی رضا و خوشنودی کیلئے بولو، اگر کسی دنیاوی غرض کیلئے بولو گے یا بیہودہ بول بولو گے تو وہ وبال جان بن جائے گا۔

"سونے" میں اصل یہ ہے کہ دیکھو دل میں کسی مؤمن یا مسلمان کا بغض لے کر یا حسد و کینہ لے کر تو نہیں سو رہے، دنیا کی محبت، مال کی فکر میں تو نہیں سو رہے، کسی کا حق گردن پر لے کر تو نہیں سو رہے ۔۔

Address

Taunsa
32100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ptvbix posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ptvbix:

Share

Category