21/09/2025
ہنگو: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلند خیل اور گردونواح کے عوام کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں مریضوں کو مفت طبی معائنہ، ادویات اور ضرورت کے مطابق ریفرل کی سہولت بھی دی گئی۔
کمانڈنٹ ٹل اسکاؤٹس اور اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی نے کیمپ کا دورہ کرکے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر علاقائی مشران نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور سیکیورٹی فورسز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔