07/10/2024
2024-10-07*
ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں ضلع ٹھٹہ کی اقلیتی برادری کے نمائندہ وفد کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں اقلیتی برادری کے ڈاکٹر شیام کمار، مسٹر جھون، مسٹر شہروز جھون، مسٹر جے کمار نے شرکت کی۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے بین المذاہب ہم آہنگی اور شہر میں قیام امن کی خاطر اقلیتی برادری کے تعاون کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ اقلیتی برادری نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ اقلیتی برادری کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لایا جارہا ہے۔
اندرون شہر میں واقعہ تمام اقلیتی برادری کے عبادتگاہوں اور دیگر مقدس مقامات کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے نئی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے اس کے علاؤہ ٹھٹہ پولیس کی جانب سے فیسلیٹیشن ڈیسک کے نمائندے سے سیکیورٹی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا.