04/06/2025
ٹبہ سلطان پور چک نمبر 330 ڈبلیو بی 10 دن کی اندھیری راتیں کہاں ہے MEPCO؟ کہاں ہے انصاف؟
یہ تحریر صرف ایک شکایت نہیں، یہ 330 ڈبلیو بی ٹبہ سلطان پور کے ان 35 گھروں کا نوحہ ہے جو گزشتہ 10 دنوں سے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
وجہ؟ ایک طوفان میں گرنے والے دو بجلی کے کھمبے۔
لیکن اصل طوفان تو بےحسی، کرپشن اور لاپرواہی کا ہے!
اہل علاقہ نے جب ایس ڈی او MEPCO سے فریاد کی، تو بجلی بحال کرنے کے بجائے الٹا کہا:
"تاریں خود لے آؤ، تب بجلی چلے گی!"
یہی نہیں، اہل علاقہ نے ویڈیو بیان میں واضح طور پر کہا ہے کہ ہم سے رقم کا مطالبہ کیا جا رہا ہے
یعنی اب بجلی ایک سرکاری حق نہیں، ایک قیمت پر بیچی جانے والی سہولت بن چکی ہےسوال یہ ہے:
کیا سرکاری اہلکار عوام کی بے بسی کا سودہ کریں گے؟
10 دن سے مائیں بچوں کو پنکھا نہیں جھلا سکتیں، مریض اذیت میں ہیں، بزرگ تڑپ رہے ہیں، اور ذمہ دار چہرے چھپا رہے ہیں؟
کیا MEPCO اتنا اندھا، بہرا اور بے حس ہو چکا ہے؟
مطالبہ ہے کہ:
فوری طور پر بجلی بحال کی جائے
ایس ڈی او کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے