Dir Digital

Dir Digital News updates and fun

05/03/2026

📚✨ Admission Open 2026 ✨📚

Where Dreams Turn Into Success!

Join The Educators School System & Mashal Girls College Dir
لوئر دیر میں معیاری تعلیم، جدید کیمپس، تجربہ کار اساتذہ اور بہترین رزلٹس کے ساتھ۔

🎓 Play Group سے لے کر College Level تک داخلے جاری ہیں
🏫 محفوظ اور بہترین تعلیمی ماحول
📖 جدید نصاب اور مکمل رہنمائی

📢 آج ہی داخلہ لیں اور اپنے بچوں کا روشن مستقبل یقینی بنائیں!











مسرت شوکت کالج آف نرسنگ ، مسرت شوکت کالج آف نرسنگ میں  BSN چار سالہ پروگرام میں داخلوں کا اخری مرحلہ شروع ہے ۔ نشستیں مح...
01/03/2026

مسرت شوکت کالج آف نرسنگ ،
مسرت شوکت کالج آف نرسنگ میں BSN چار سالہ پروگرام میں داخلوں کا اخری مرحلہ شروع ہے ۔ نشستیں محدود ہیں، لہٰذا خیبر پختونخوا کے تمام اہل اور باصلاحیت طلبہ و طالبات کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ بروقت درخواست دے کر اپنے روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم اٹھائیں۔
ہمارا ادارہ اپنی شاندار اور جدید عمارت، کشادہ کلاس رومز، مکمل لیس لیبارٹریز اور پُرسکون تعلیمی ماحول کے باعث نمایاں مقام رکھتا ہے۔ تجربہ کار، باصلاحیت اور مخلص فیکلٹی ممبران طلبہ کی نظری اور عملی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، تاکہ وہ ایک قابل، بااعتماد اور پیشہ ور نرس کے طور پر معاشرے کی خدمت کر سکیں۔
کلینیکل تربیت کے لیے ہمارے طلبہ کو دو مستند ہسپتالوں میں عملی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، جن میں بالخصوص Timergara Teaching Hospital شامل ہے۔ اس کے علاوہ مسرت شوکت میڈیکل کمپلیکس میں بھی طلبہ کو معیاری کلینیکل ایکسپوژر حاصل ہوتا ہے، جہاں جدید طبی سہولیات اور تجربہ کار اسٹاف کی نگرانی میں عملی تربیت دی جاتی ہے۔
مسرت شوکت کالج آف نرسنگ نہ صرف ایک تعلیمی ادارہ ہے بلکہ یہ آپ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا پلیٹ فارم ہے۔ آج ہی درخواست دیں اور نرسنگ کے باوقار پیشے میں اپنا مقام بنائیں۔
📌 محدود نشستیں — ابھی اپلائی کریں

26/02/2026

خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سرکاری ہسپتالوں کے 500 میٹر کے اندر ہر قسم کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد کر دی۔
نوٹیفکیشن جاری۔

18/02/2026
آگیگا ضلع دیر پائین نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے میڑک اور انٹر امتحانات میں گریجویٹس کو بطور ام...
05/02/2026

آگیگا ضلع دیر پائین نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے میڑک اور انٹر امتحانات میں گریجویٹس کو بطور امتحانی عملے کی تعیناتی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف جلد لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کرلیا اس حوالے سے آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل (اگیگا) کا اہم اجلاس زیر صدارت چیئرمین مسلم خان منعقد ہوا،اجلاس میں ایس او اے کے صدر ڈاکٹر علی گوہراکسا کے صدر یوسف خان اپٹا کے صدر قاضی حبیب اللہ،اپیکا کے چیئرمین صحت جان،تنظیم اساتذہ کے مقدر خان سی ٹی ایسوسی ایشن کے صدر نقاب شاہ کے علاوہ دیگر اساتذہ تنظیموں نے شرکت کی،اجلاس میں سرکاری ملازمین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا،اجلاس میں تعلیمی بورڈ ز میں انٹر اور میڑک کے امتحانات کے انعقاد میں سرکاری ٹیچر کے بجائے پر ائیویٹ گریجویٹس کی تعیناتی کے فیصلے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیاگیا کہ تعلیمی بورڈ مالاکنڈ کے زیر اہتمام امتحانات میں کسی بھی قسم کی ڈیوٹی انجام نہیں دیں گے اور امتحانات میں ڈیوٹی سرانجام دینے سے مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے جلد چیئرمین اور کنٹرولر امتحانات سے اساتذہ کی تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے دیگر اضلاع کے آگیگا قائدین سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔

31/01/2026

Address

District Press Club Timergara Lower Dir Kpk
Timurgara
18300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dir Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share