22/07/2026
سرویکل کینسر سے بچاؤ: اپنی بیٹیوں کی حفاظت کریں
اسلام و علیکم! کیا آپ جانتے ہیں کہ سرویکل کینسر پاکستان میں خواتین کی صحت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے؟ ہر سال 3,000 سے زائد خواتین اس بیماری کی وجہ سے جان بحق ہو جاتی ہیں۔ لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ یہ کینسر ویکسینیشن کے ذریعے روکا جا سکتا ہے۔
خیبر پختون خواہ بھر میں 9 سے 14 سال کی لڑکیوں کو سرویکل کینسر سے بچانے کے لیے ایک ویکسینیشن مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ مہم 2 نومبر سے 14 نومبر تک جاری رہے گی۔
یہ ویکسین Human Papillomavirus (HPV) سے بچاتی ہے، جو سرویکل کینسر کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ یاد رکھیں، یہ ویکسین جتنی جلدی لگے گی، اتنی ہی مؤثر ثابت ہوگی۔
اپنی بیٹی کو ویکسین ضرور لگائیں تاکہ اس کا مستقبل محفوظ رہے۔
اپنے قریبی صحت مرکز سے رابطہ کریں اور اس مہم کا حصہ بنیں۔