04/10/2025
سلیمان کی کہانی ہم سب کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
سلیمان صاحب ایک سادہ مگر باہنر انسان ہیں جو پردہ بنانے کا کام کرتے ہیں۔ اپنے ہنر کو بنیاد بنا کر انہوں نے نہ صرف اپنی روزی کمانی شروع کی بلکہ اپنے خاندان کے ساتھ ایک خوش و خرم زندگی بھی گزار رہے ہیں۔
یہ کہانی ہمیں بتاتی ہے کہ کامیاب انٹرپرینیورشپ صرف بڑے بزنس یا لاکھوں کی سرمایہ کاری سے ممکن نہیں۔ اصل کامیابی اُس وقت ملتی ہے جب ہم اپنے ہنر کو پہچانتے ہیں، اُس پر محنت کرتے ہیں اور اُس کو کاروبار کی شکل دیتے ہیں۔
سلیمان صاحب جیسے لوگ ہمیں یہ سبق دیتے ہیں کہ:
ڈگری یا نوکری ہی واحد راستہ نہیں
چھوٹا ہنر بھی بڑی خوشی دے سکتا ہے
اصل سکون محنت اور حلال روزی میں ہے
دوستوں! اگر آپ کے پاس بھی کوئی ہنر ہے تو اُس کو ضائع نہ کریں۔ اُسے اپنائیں، اُس سے روزگار کمائیں، اور ایک خوشحال زندگی بنائیں۔ یہی انٹرپرینیورشپ کا اصل فلسفہ ہے۔