AAJ KA DIR

AAJ KA DIR Don't Argue with donkeys

24/10/2025
24/10/2025
24/10/2025

تیمرگرہ (اسماعیل انجم سے ) — جماعت اسلامی پاکستان خواتین ونگ کی مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حمیراء نے تیمرگرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 نومبر کو مینارِ پاکستان لاہور میں ہونے والا تین روزہ اجتماع خواتین کے دینی، سماجی اور معاشرتی کردار کو اجاگر کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔جبکہ اجتماع میں ایک لاکھ سے زائد خواتین شرکت کریں گے، انھوں نے کہا کہ یہ اجتماع عوامی امنگوں کا ترجمان اور اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد کا نیا آغاز ہوگا۔

ڈاکٹر حمیراء نے کہا کہ جماعت اسلامی خواتین ونگ ملک بھر میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، تاکہ وہ نہ صرف اپنے گھروں بلکہ سماج کی تعمیر میں بھی مؤثر کردار ادا کرسکیں۔

انھوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ جماعت اسلامی خواتین ونگ ملک بھر میں گھروں میں بیٹھی خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے دسمبر سے آئی ٹی کورسز کا آغاز کررہی ہے۔ ان کورسز کے ذریعے خواتین کو ڈیجیٹل مہارتیں، آن لائن کام کے مواقع اور خود انحصاری کی تربیت دی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ آج کے دور میں خواتین کو تعلیم اور ٹیکنالوجی سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ وہ ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

ڈاکٹر حمیراء نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی خواتین ونگ نہ صرف سیاسی میدان میں بلکہ سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔ انھوں نے عوام، خصوصاً خواتین سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں 21 نومبر کے مینارِ پاکستان اجتماع میں شریک ہو کر اسلامی پاکستان کے قیام کے عزم کا اظہار کریں۔

پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی خواتین ونگ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھی۔

Address

Timurgara
18300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AAJ KA DIR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AAJ KA DIR:

Share