Ihsanullah Shakir Lower Dir

Ihsanullah Shakir  Lower Dir here See my personal information also my TV and Newspapers Reports

 #تیمرگرہ # ایک تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیاز محمد افریدی ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے جنرل سیکرٹری احسان ا...
28/04/2026

#تیمرگرہ # ایک تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیاز محمد افریدی ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے جنرل سیکرٹری احسان اللہ شاکر کو شیلڈ دے رہے ہیں

پشاور پریس کلب میں صوبہ بھر کے صحافیوں کے کنونشن سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان ،پاکستان فیڈرل یونین...
18/04/2026

پشاور پریس کلب میں صوبہ بھر کے صحافیوں کے کنونشن سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان ،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ ،مظہر عباس، عنائت اللہ ،پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض اور دیگر خطاب کر رہے ہیں

09/04/2026

لوئر دیر میں گزشتہ چند روز سے جاری وقفے وقفے کی بارش کا سلسلہ آج تھم گیا ہے۔ بارش رکنے کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہےمزید بتارہے ہیں احسان اللہ شاکر

20/03/2026

لوئر دیر کے بازاروں میں عید الفطر قریب اتے ہی کیا ہورہا ہے ،دیکھئے احسان اللہ شاکر کی رپورٹ میں

لوئر دیر (احسان اللہ شاکر سے) ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ، محمد اسرار پر حملے اور صحافیوں کو دھ...
16/03/2026

لوئر دیر (احسان اللہ شاکر سے)
ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ، محمد اسرار پر حملے اور صحافیوں کو دھمکیوں کی شدید مذمت

ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے صحافیوں نے سینئر صحافی اور خیبر نیوز کے نمائندے محمد اسرار خان پر حملے اور دیگر صحافیوں کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر صحافیوں نے پریس کلب سے ریلی نکالی اور مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر صحافیوں کے تحفظ اور آزادیٔ صحافت کے حق میں نعرے درج تھے، مظاہرین نے واقعے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین روح اللہ شاکر نے کہا کہ صحافی محمد اسرار خان پر حملہ دراصل آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران دھمکیوں اور حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر واقعے کا نوٹس لے کر ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں۔مقررین نے مزید کہا کہ اگر صحافیوں کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا اور ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ مظاہرے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی اور آزادیٔ صحافت کے حق میں بھرپور آواز بلند کی۔

18/02/2026
ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے جنرل سیکرٹری اور جیونیوز کے نمائندے احسان اللہ شاکر شایان کالج میدان کے طالبہ کو شیلڈ دے رہے ...
16/02/2026

ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے جنرل سیکرٹری اور جیونیوز کے نمائندے احسان اللہ شاکر شایان کالج میدان کے طالبہ کو شیلڈ دے رہے ہیں

چکدرہ:ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے جنرل سیکرٹری احسان اللہ شاکر نے چکدرہ پریس کلب کے نومنتخب صدر محمد جلیل، جنرل سیکرٹری ن...
05/02/2026

چکدرہ:
ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے جنرل سیکرٹری احسان اللہ شاکر نے چکدرہ پریس کلب کے نومنتخب صدر محمد جلیل، جنرل سیکرٹری نور فقیر اور دیگر کابینہ اراکین کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے درمیان باہمی اتحاد، روابط اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ احسان اللہ شاکر نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب کابینہ صحافیوں کے مسائل کے حل اور آزادیٔ صحافت کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی

03/02/2026

لوئر دیر میں ٹی ایم اے کے زیراہتمام کلین اینڈ گرین تیمرگرہ سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا، احسان اللہ شاکر کی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کے متحرک رہنماء یاسر خان اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء سرتاج خان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ...
28/01/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے متحرک رہنماء یاسر خان اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء سرتاج خان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر معزز مہمانوں نے پریس کلب کے جنرل سیکرٹری احسان اللہ شاکر اور کابینہ کے دیگر ارکان کو کامیابی پر مبارکباد دی اور ہار پہنائے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا یاسر خان نے کہا کہ صحافت اور سیاست ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں، آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کے استحکام کی ضامن ہے۔ انہوں نے صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔سرتاج خان نے کہا کہ صحافی معاشرے میں حقائق سامنے لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔جنرل سیکرٹری احسان اللہ شاکر نے پریس کلب کے جانب سے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لوئر دیر جمشید خان نے احسان اللہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈ...
21/01/2026

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لوئر دیر جمشید خان نے احسان اللہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نومنتخب صدر حلیم اسد اور جنرل سیکرٹری احسان اللہ شاکر کو سالانہ انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جمشید خان نے کہا کہ صحافت ایک ذمہ دار اور باوقار پیشہ ہے جو جمہوری معاشرے میں شفافیت اور عوامی شعور کی بیداری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ صحافتی اقدار، غیرجانبداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صحافی برادری کے مسائل کے حل اور عوامی مفاد کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Address

Timurgara

Telephone

03005710975

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ihsanullah Shakir Lower Dir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ihsanullah Shakir Lower Dir:

Share