
21/07/2025
افسوسناک خبر
ٹوبہ ٹیک سنگھ / پیرمحل: 15 سالہ گونگا بہرا بچہ دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق
پیرمحل کے نواحی علاقے چک نمبر 772 گ ب آروتی کے قریب دریائے راوی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، 15 سالہ ساجد ولد منظور حسین جو کہ بولنے اور سننے سے قاصر تھا، دریائے راوی کے کنارے کام کے دوران اچانک پانی میں ڈوب گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں تحصیل پیرمحل اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری طور پر روانہ کی گئیں، تاہم ایمبولینس کے پہنچنے سے قبل ہی لواحقین اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی لاش تلاش کر کے باہر نکال لی۔
ریسکیو ایمبولینس کی مدد سے جاں بحق بچے کی میت کو آبائی علاقے موضع چونترہ سرگانہ، پیرمحل منتقل کر دیا گیا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔