Real Haps News

Real Haps News Here you will find all news and happenings from around the globe

23/05/2025

امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (فیس بک) کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں تبدیلی کی جارہی ہے، کمپنی کے سربراہ...
02/11/2021

امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (فیس بک) کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں تبدیلی کی جارہی ہے، کمپنی کے سربراہ مارک زکر برگ نے حال ہی میں کمپنی کا نام فیس بک سے بدل کر میٹا رکھا ہے۔
فیس بک نے حال ہی میں اپنی پیرنٹ کمپنی کا نام فیس بک ان کارپوریٹڈ سے تبدیل کر کے میٹا ان کارپوریٹڈ کیا تھا اور اب واٹس ایپ میں بھی اس حوالے سے تبدیلی کردی گئی۔

فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیے جانے کے وقت عام طور پر فرام فیس بک لکھا آتا تھا، تاہم اب اس میں تبدیلی کردی گئی۔

واٹس ایپ سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ویب ایٹ انفو کے مطابق اب واٹس ایپ کے نئے ورژن میں فرام فیس بک کی جگہ فرام میٹا لکھا ہوا نظر آئے گا۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے 28 اکتوبر کو کمپنی کا نام تبدیل کر کے میٹا رکھا تھا اور اب مذکورہ کمپنی کی زیر ملکیت تمام ایپس اور ویب سائٹس کے اپڈیٹ ورژنز پر فرام فیس بک کے بجائے فرام میٹا کا پیغام لکھنا شروع کردیا گیا۔
واٹس ایپ کے بعد اب جلد ہی انسٹاگرام، اوکولس اور خود فیس بک کی ایپلی کیشن پر بھی فرام میٹا لکھا ہوا نظر آئے گا۔
کمپنی کے نئے نام سے اس کی ملکیت رہنے والی تمام ویب سائٹس اور ایپلی کیشن کے نام وہی رہیں گے اور وہ اسی طرح کام کرتی رہیں گی، جسے اب تک کرتی آئی ہیں۔
البتہ مستقبل میں میٹا کمپنی نئی ٹیکنالوجیز اور ویب سائٹس سمیت ایپس متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس وجہ سے اس کا نام بھی تبدیل کیا گیا ہے۔
میٹا کا مستقبل میں سب سے اہم کام میٹاورس نامی ورچوئل ریئلٹی کا انٹرنیٹ نظام بنانا ہے، جس کے لیے کمپنی اگلے پانچ سال میں یورپ بھر میں 10 ہزار افراد کو ملازمتیں بھی فراہم کرے گی۔

سرگودھا میں دلہا تبدیل ہونے پر دلہن والوں نے بارات واپس بھجوادی۔لڑکی کے والدین کی جانب سے دھوکا دینے پر مقامی پولیس اسٹی...
02/11/2021

سرگودھا میں دلہا تبدیل ہونے پر دلہن والوں نے بارات واپس بھجوادی۔

لڑکی کے والدین کی جانب سے دھوکا دینے پر مقامی پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

والدین کا مؤقف ہےکہ شادی سے پہلے جو لڑکا دکھایا گیا، بارات لےکر وہ نہیں آیا، بارات کے ساتھ آنے والا شخص زیادہ عمرکا تھا۔
والدین کا کہنا ہےکہ ہم نے قرضہ لےکر بارات کو کھانا کھلایا، ہمارے ساتھ دھوکا ہوا ہے، بارات واپس جانے کے بعد ہمیں دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والدین کی جانب سے درخواست موصول ہوگئی ہے، معاملےکی تفتیش کر رہے ہیں۔

ملک میں ڈینگی کیسز بڑھنے پر قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔این آئی ایچ نے خبردار کیا ہے کہ ڈینگی م...
02/11/2021

ملک میں ڈینگی کیسز بڑھنے پر قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
این آئی ایچ نے خبردار کیا ہے کہ ڈینگی مچھر پاکستان کے تقریباً تمام علاقوں میں موجود ہے۔
اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ مزید 174 افراد ڈینگی سے بیمار ہوگئے۔
24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مزید 477 افراد ڈینگی کے وار سے متاثر ہوئے۔ صرف لاہور میں 350 سے زائد افراد بیمار ہوئے۔
راولپنڈی میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پرتقریباً 200 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پشاور کے دو بڑے اسپتالوں میں 399 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ مثبت آئے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں۔
کراچی کے جناح اسپتال میں ایک ہفتے میں ڈینگی کیسز میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

کیا کبھی آپ تصور کرسکتے ہیں کہ دنیا میں ایسی موٹر سائیکلیں بھی آئیں گی جو ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹر کی طرح ہوا میں پ...
02/11/2021

کیا کبھی آپ تصور کرسکتے ہیں کہ دنیا میں ایسی موٹر سائیکلیں بھی آئیں گی جو ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹر کی طرح ہوا میں پرواز کرتی ہوں؟
اس دور میں جب ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر گزرتے دن کے ساتھ جدت آرہی ہے تو ایسے میں ایک جاپانی کمپنی اے ایل آئی ٹیکنالوجی نے اڑنے والی ’ایکس ٹوریسمو‘ نامی ہوور بائیک تیار کی ہے جسے 27 اکتوبر کو لانچ کیا گیا ہے۔
اے ایل آئی ٹیکنالوجیز کے مطابق اڑنے والی جدید ترین موٹرسائیکل ایک مرتبہ چارج کرلینے سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 40 منٹ تک 100 کلوگرام وزن کے ساتھ باآسانی اڑ سکے گی۔
ساڑھے 11 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت والی ہوور بائیک میں انجن کے علاوہ چار بیٹریاں اڑنے میں مدد کریں گی۔

اس کیلئے سب سے پہلے تو اس کو اپنے تینوں میچز جیتنا ہیں، پھر تینوں میچز ایسے جیتنا ہیں کہ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر ہو۔بھ...
02/11/2021

اس کیلئے سب سے پہلے تو اس کو اپنے تینوں میچز جیتنا ہیں، پھر تینوں میچز ایسے جیتنا ہیں کہ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر ہو۔
بھارتی ٹیم کے اگلے تین میچز اسکاٹ لینڈ، افغانستان اور نمیبیا کے خلاف ہیں۔ نیوزی لینڈ نے بھی ان ہی تینوں حریفوں کے خلاف کھیلنا ہے، اگر نیوزی لینڈ تینوں میچز جیت جاتا ہے تو بھارت کا کوئی چانس باقی نہیں رہے گا۔
اس لیے کوہلی الیون چاہے گی کہ کوئی ایک ٹیم نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ شکست ضرور دے لیکن وہ ٹیم افغانستان نہ ہو کیونکہ اگر افغانستان ایک میچ اور جیت گیا تو اس کے پوائنٹس بھی 6 ہوجائیں گے اور پلس تین سے زائد رن ریٹ والی افغانستان کی ٹیم کو پکڑنا انڈین ٹیم کیلئے بڑا چیلنج ضرور ہوگا۔
اس لیے بھارت چاہے گا کہ اسکاٹ لینڈ یا نمیبیا میں سے کوئی ایک ٹیم نیوزی لینڈ کو ضرورت اپ سیٹ کرے۔
اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کو ہراتی ہے، افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو ہراتی ہے اور بھارت تینوں میچز جیت جاتی ہے تو پھر یہ تینوں ٹیمیں چھ، چھ پوائنٹس کے ساتھ ہوں گی اور ایسے میں نیٹ رن ریٹ کا عمل دخل ہوگا اور اگر نیٹ رن ریٹ میں کوئی غیر معمولی تبدیلی نہ ہوپائی تو اس صورتحال میں نیوزی لینڈ اور انڈیا بھی باہر ہوسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دی۔

شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کی کامیاب پیش گوئی کے بعد بھارت سے متعلق ایک اور پیش گوئی کی ہے۔سابق فاس...
01/11/2021

شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کی کامیاب پیش گوئی کے بعد بھارت سے متعلق ایک اور پیش گوئی کی ہے۔
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کی بھی پیش گوئی کردی ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اگر بھارت ٹاس ہار گیا تو افغانستان سے بھی ہار جائے گا۔
ایک پروگرام میں شریک انضمام الحق نے کہا کہ بھارت پریشر کی وجہ سے نیوزی لینڈ سے ہارا، نمیبیا بھی نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت سے زیادہ اسکور کرلیتی۔
سہیل تنویر نے کہا کہ بھارت کی بولنگ تو کبھی ان کی طاقت نہیں تھی مگر پچھلے دو میچوں میں بھارت کی بیٹنگ بھی بری طرح ناکام ہوئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کو نیوزی لینڈ نے شکست دے کر اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ مزید دشوار کردی ہے۔
بھارت کا اگلا میچ 3 نومبر کو افغانستان کیخلاف ہے۔

پاکستان سُپر لیگ میں لاہور قلندرز اور ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں نمیبیا کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا کا کہنا ہے ک...
01/11/2021

پاکستان سُپر لیگ میں لاہور قلندرز اور ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں نمیبیا کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ بابر اعظم کے گرد گھومتی ہے۔
ڈیوڈ ویزا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی اور بابراعظم میں سے منتخب کرنا کہ کون بہتر ہوگا تھوڑا سا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نہایت مستقل مزاجی سے پرفارمنس دیتے ہیں۔
ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ بابراعظم اوپننگ کرتے ہیں اور پوری اننگز بیٹنگ کرتے ہیں، ویرات کوہلی بابر اعظم سے تھوڑا سا زیادہ جارحانہ مزاج سے کھیلتے ہیں۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ بیان کردی۔ایک انٹرویو میں اصغر افغان نے پاکستان سے ...
01/11/2021

افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ بیان کردی۔
ایک انٹرویو میں اصغر افغان نے پاکستان سے ہار پر انتہائی دل شکستہ انداز میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان پاکستان سے ہونے والی شکست کا دکھ ہے جو مجھ سمیت پوری ٹیم نے محسوس کیا اور اس شکست سے ہمارے دل ٹوٹ گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے میچ میں ہم بہت زیادہ رنجیدہ ہوئے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔
اصغر افغان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ ہے مگر اب مجھے ریٹائر ہونا ہے، میں اب نوجوانوں کو موقع دینا چاہتا ہوں اور یہ ان کے لیے بہترین موقع ہے جب کہ بہت لوگو ں نے مجھ سے اس وقت ریٹائرمنٹ پر سوالات کیے مگر میں اس کی وضاحت نہیں کرسکتا۔

پشاور:  2 ماہ میں چلغوزے کی قیمت 6400 روپے کلو سے کم ہو کر 3600 روپے کلو پر آ گئی ہے۔دو ماہ قبل چلغوزہ 10 ہزار روپے کلو...
01/11/2021

پشاور: 2 ماہ میں چلغوزے کی قیمت 6400 روپے کلو سے کم ہو کر 3600 روپے کلو پر آ گئی ہے۔
دو ماہ قبل چلغوزہ 10 ہزار روپے کلو فروخت ہو رہا تھا، جو چند یفتے قبل چھ ہزار روپے کلو پر آ چکا تھا، گزشتہ روز مزید 2400 روپے سستا ہو کر 3600 روپے کلو تک آ گیا۔
مقامی تاجر سعید خان کہنا ہے قیمتیں گرنے کی بڑی وجہ افغانستان اور وزیرستان میں فصل کی اچھی پیداوار ہے، اگر چین و دیگر ممالک کو برآمد نہ ہوا تو قیمت مزید کم ہو سکتی ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے صرف 111 رنز کا ہدف دیا ...
01/11/2021

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے صرف 111 رنز کا ہدف دیا ۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جواب میں بھارتی بیٹسمینوں کی کیویز بولرز کے سامنے ایک نہ چلی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں جبکہ بیٹسمین بھی کوئی خاطر خواہ رنز نہ بناسکے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے بولرز نے بھارت کو 110رنز پر محدود کردیا

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 110 ہی رنز بنائے۔
بھارت کی خراب بیٹنگ کی وجہ سے ہیڈ کوچ روی شاستری منہ لٹکائے میچ دیکھتے رہے۔
سوشل میڈیا پر روی شاستری کی منہ لٹکائے میچ دیکھنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے ...
01/11/2021

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارتی ٹیم کو مسلسل دو میچز میں شکست کے بعد ٹوئٹر پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر پابندی کا ٹرینڈ چل گیا۔

بھارتی شائقین نے بھی اپنی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کاکردگی پر غصہ نکالتے ہوئے آئی پی ایل پر پابندی کا مطالبہ کردیا ۔

Address

Toba Tek Singh
36050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Real Haps News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share