Shafaf News

Shafaf News news

15/06/2025
15/06/2025

نہریں ،گرمی سے ستائے ماﺅں کے لال نگلنے لگیں
کھچی والا (عدیل احمد)
ایک طرف گرمی کا زور ہے تو دوسری طرف لوڈشیڈنگ کے بے قابوجن نے عوام کو نڈھال بلکہ بے حال کر رکھا ہے۔ جس وجہ سے شہریوں اور بچوں کی بڑی تعداد نہروں کا رخ کرتی ہے ۔گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں اور بچوں کے لیے نہروں میں نہانے کے لیے کوئی احتیاطی تدابیر نہ کرنے کی وجہ سے نہروں میں نہانے کے دوران ڈوب کر ہلاک ہونے کے واقعات میں اضافہ ہواہے،گزشتہ کل تین بچے جن کی عمریں 10 سے 12 سال تک تھی نہر سیون آر میں نہاتے ہوۓ ڈوب گئے جن میں سے دو بچوں کو بروقت شہریوں اور ریسکیو ٹیم نے کوشش کر کے زندہ نکال لیا جبکہ ایک بچہ لیٹ ملنے کی وجہ سے ریسکیو ٹیم کی رورل ہیلتھ سنٹر کھچی والا منتقلی کے دوران وفات پا گیا،ریسکیو انچارج فورٹ عباس محمد ارشد بھٹی نے کہا ہے کہ گرمیوں میں نہروں میں ڈوبنے کی ایمرجنسیز میں اضافہ ہو جاتا ہے کیونکہ گرمی کی شدت کوکم کرنے کےلئے شہری اور بچے نہروں کارخ کرتے ہیں ،لیکن بغیرکسی احتیاط کے نہری پانی میں نہاناجان لیوا ثابت ہوسکتا ہے،مزید انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں سے کو چاہیے کہ وہ بھی ذمہ داری کاثبوت دیں اور نہروں پر بنا کسی احتیاطی تدابیرکے ہرگز مت جائیں ۔والدین سے خاص طورپرگزارش ہے کہ بچوں کو نہروں پر مت جانے دیں،حکومت کو چاہیے کہ وہ اس سلسلہ میں ٹھوس منصوبہ بندی کرے اور قیمتی جانوں کا ضیائع روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں ۔جن علاقوں میں نہر میں نہانے پر پابندی ہے ۔اس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور جہاں پابندی عائد نہیں ہے وہاں پابندی عائد کی جاۓنہروں کے اطراف میں گشت اور چیکنگ کا نظام بڑھایا جائے تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے ۔

15/06/2025

کامونکی(نمائندہ خصوصی )واپڈا کے لائن سپرنٹنڈنٹ رانا سلیم خاں نے نام نہاد صحافیوں کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہاہے کہ کرپٹ شخص کوصحافت کا لبادہ اوڑھ کر محکمہ کی عزت کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ان کا کردار اہل علاقہ اور معززصحافیوں کے ہاں معروف ہے اور وہ کسی بھی قسم کے بلیک میلنگ کے روایتی ہتھکنڈوں کے آگے ہرگزنہیں جھکیں گے،رانا سلیم خاں نے الزام لگایا کہ ایک نام نہاد صحافی جو درحقیقت ہوٹل کا مالک اور نادہندہ شخص ہے جبک محکمہ فوڈ اتھارٹی سے وہ متعدد بار ناقص اورغیرمعیاری باسی کھانے فراہم جرنے پر جرمانے کاٹ چکاہے،واپڈا کے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہاہے،انہوں نے کہا کہ یہ شخص کبھی صحافی نہیں رہا بلکہ محض اپنے ذاتی مفادات کے لیے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کرتاہے،انہوں نے مزیدکہا کہ وہ اپنے محکمہ کی عزت و وقارکے تحفظ کے لیے ہر قسم کے دباؤکے آگے ڈٹ جائیں گے اورکسی بھی غیرمعیاری صحافی یا بلیک میلر کوعزت دار افسران اور اداروں کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،رانا سلیم خاں نے کہا کہ ان کا ادارہ شفافیت اور ایمانداری سے کام کر رہا ہے اور کوئی بھی فردیاگروہ جھوٹے پراپیگنڈے سے اس کی ساکھ کونقصان نہیں پہنچا سکے گا،واضح رہے کہ رانا سلیم خاں کی یہ بات چیت صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران سامنے آئی ہے،جس میں انہوں نے ادارے کے خلاف پھیلائی جانے والی غلط معلومات کی مذمت کرتے ہوئے اپنے عزم کا اظہار کیا،ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی صحافی واقعی کسی غلط کام کی نشاندہی کرتا ہے تو ادارہ اس کی تحقیقات کرے گا،لیکن جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی،اس واقعے کے بعد سماجی حلقوں میں اس نام نہاد صحافی کے کردار پرسوالات اٹھنے لگے ہیں،جبکہ صحافتی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیاجا رہاہے کہ وہ ایسے جعلی صحافیوں کے خلاف کارروائی کریں جو پیشے کی عزت کو داغدارکر رہے ہیں۔

04/06/2025

چک 520گ ب میں ظلم کی انتہا حقیقی والدین ہی لالچی نکلے بیٹی کے رہائشی مکان پر قبضہ جمالیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (عطاءاللہ وئینس سے) تفصیلات کے مطابق نواحی چک 520گ ب سے تعلق رکھنے والی مظلوم خاتون شمیم افضل نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے زار و قطار روتے ہوئے اپنے والدین بہن بھائیوں کے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی اور نہ صرف اپنی بلکہ ہزاروں مظلوم خواتین کی ترجمانی کی شمیم افضل خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لرزتے لہجے میں بتایا کہ میرا خاوند روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک,ہےمورخہ18/6/2021کو میں 393000ہزار روپے ٹوبہ لےکر آئی اور اسی روز اپنے اکاونٹ الائیڈ بنک سے 824000روپے نکلوائےاور ےتقریبا 3:00بجےر گواہان کی موجودگی میں احاطہ مکان 10مرلے کا رقبہ وملبہ کا سودا محمد شفیق ولد محمد صدیق سے طے کیا اور اسی وقت رقم مبلغ 1217000محمد شفیق کو ادا کردی اور کل رقم مبلغ 2450000روپے ادا کی تو محمد شفیق نے اسی وقت رقبہ 10مرلہ مکان ملبہ کا قبضہ میرے حوالے کردیااور میں مکان مزکورہ میں رہائش پزیر ہوگی اسی دوران میرے والدین نے حوس لالچی نیت سے مجھے ورغلا پھسلاء لیا کہ تمہارے بہن بھائیوں کی شادی کرنی ہے اس لیے تمہارے گھر میں عارضی طور پر شفٹ ہونا چاہتے ہیں چونکہ والدین تھےمیں نے رہائش کےلیے اجازت دے دیا کچھ عرصہ بعد میرے خاوند نے مجھے فون پر بتلایا کہ میں گھر آرہا ہوں لہذا اپنے والدین کو واپس گھر بھجوا دیں میں جب اپنے والدین سے کہا کہ آپ واپس اب چلیے جائیں تو وہ طیش میں آگے ہم نے گھر نہیں جانا یہاں ہی رہنا ہے اور آپ میں ساز باز ہو کرکچھ دن بعد میرے معصوم بچے اغواء کرلیے اور مجھے تشدد کرتے ہوئے گھر سے دھکے دے کر نکال دیااور ایک جعلی خود ساختہ اقرار نامہ تحریر کرلیا حالانکہ ساری رقم میں نے خود اپنا ہاتھوں ادا کی ہے والدین کے روئیے سے میرے خاوند بھی مجھے نفرت کی نگاہوں سے دیکھتا ہے مجھے ڈر ہے کہ میرا خاوند کہیں غصہ میں آکر مجھے طلاق نہ دے دے اور اس والدین کے روئیے کی وجہ سے میرا ہستا بستا گھر اجڑ نہ جائے حالانکہ اس مکان میں آج بھی میرا تمام سامان پڑا ہے جو میرے قبضہ کاو اضع ثبوت ہے
شمیم افضل نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ، ڈی آئی جی فیصل آباد، اور DPO عبادت نثار سے اپیل کی ہے کہ میرے گھر کاقبضہ مجھے واپس دلوایا جائے، ساتھ ہی انصاف اور تحفظ بھی فراہم کیا جائے۔ یہ واقعہ مقامی انتظامیہ کی ناکامی اور معاشرے میں بڑھتے ہوئے مظالم کی عکاسی کرتا ہے، جہاں ایک عورت کو انصاف کے لیے اپنے بچوں اور گھر سے محروم ہونے کے بعد بھی سڑکوں پر فریاد کرنی پڑ رہی ہے۔

26/05/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ (عطاءاللہ وئینس سے) ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ پنجاب کی ہدایت کے مطابق محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب کے پروگرام کی روشنی میں رضا کارانہ ادائیگی زکوٰۃ کے حوالے سے آگاہی جاری ہے۔ اس ضمن میں ضلعی زکوٰۃ آفیسر قدیر عالم کی قیادت میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔واک میں محکمہ زکوٰۃ کے عملے اور سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔ ضلعی زکوٰۃ افیسر قدیر عالم نے فیلڈ اور آفس سٹاف کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈز کلرکس اپنے اپنے حلقہ کے چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی کو اس سلسلہ میں آگاہ کریں تاکہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا جائے۔ انہوں نے عوامی نمائندگان، زمیندار، کاروباری طبقہ، صاحب ثروت اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ زکٰوۃ کی ادائیگی کی وقت معاشرہ میں غریب نادار، یتیم اور بیوہ خواتین کی مددکیلئے اپنادینی فریضہ سمجھتے ہوئے محکمہ زکوٰۃ کے دئیے گے درج ذیل اکاونٹس میں عطیات جمع کراکر اپنا حق ادا کریں اکانٹس نمبر1۔PK20BPUN6010046987300013سول سیکرٹریٹ برانچ بینک آف پنجاب لاہور،2۔PK52 MUCB.073687633100182ڈسٹرکٹ کورٹ برانچ مسلم کمرشل بینک لاہور ،بعدازاں زکوٰۃ آگاہی مہم کے سلسلہ میں قدیر عالم ضلعی زکوٰۃ آفیسر نے باقاعدہ ہر شعبہ زندگی کے مختلف طبقات وکلاء ، تاجر علمائے کرام اور مخیر حضرات سے فردا فردا ملاقات کر کے اس پیغام کی افادیت اور تعاون کرنے کی اپیل کی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ (عطاءاللہ وئینس سے) صحافتی برادری کے سینئر اور قابلِ احترام صحافی، روزنامہ انصاف کے ضلعی رپورٹر اور پریس ک...
26/05/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ (عطاءاللہ وئینس سے) صحافتی برادری کے سینئر اور قابلِ احترام صحافی، روزنامہ انصاف کے ضلعی رپورٹر اور پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سرپرست ڈاکٹر لیاقت کامران گزشتہ کئی ماہ سے شدید علالت کا شکار ہیں، مسلسل بیماری کے باعث وہ اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہیں، جبکہ حالات کی سنگینی کے پیشِ نظر میڈیسن کمپنی کی جانب سے ان کی ملازمت بھی ختم کر دی گئی ہے، جو کہ ایک افسوسناک پہلو ہے، ڈاکٹر لیاقت کامران کا شمار ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اُن صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ سچائی، دیانتداری اور عوامی مسائل کے حق میں قلم بلند کیا، ان کی صحافتی خدمات کا دائرہ صرف رپورٹنگ تک محدود نہیں رہا بلکہ انہوں نے نوجوان صحافیوں کی تربیت اور رہنمائی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے،صحافت کو وہ ایک مقدس فریضہ سمجھتے رہے ہیں اور ہمیشہ مثبت اور تعمیری رپورٹنگ کو فروغ دیا، ان کی علالت کی اطلاع ملنے پر پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نائب صدر محمد آصف حسین رانا ان کی رہائش گاہ پر گئے، ان سے ملاقات کی، خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی ، ملاقات کے دوران محمد آصف حسین رانا نے کہا کہ ڈاکٹر لیاقت کامران صحافت کی دنیا کا ایک روشن چراغ ہیں، جنہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی اپنے قلم کو جھکنے نہیں دیا، ان کی بیماری پوری صحافتی برادری کے لیے باعثِ تشویش ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم سب مل کر ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، انہوں نے تمام صحافیوں، اہلِ علاقہ، سماجی شخصیات اور سیاسی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر لیاقت کامران کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں اور حسبِ استطاعت ان کے ساتھ مالی و اخلاقی تعاون بھی کریں۔ محمد آصف حسین رانا نے مزید کہا کہ پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنے بزرگ اور سینئر صحافیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی کھڑا رہے گا، صحافتی برادری نے اس موقع پر ڈاکٹر لیاقت کامران کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی محسوس کی جا رہی ہے، اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

Address

Toba Tek Singh

Telephone

+923067296397

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shafaf News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shafaf News:

Share