01/07/2025
197 رجوعہ فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ اور اس کی کامیابی کے پیچھے محمد حسان سعید کی بے مثال قربانیاں
کھیلوں سے آشنائی ہر کسی کو میسر نہیں ہوتی۔ وقت کی تیزی نے انسان کو اپنی روزی روٹی کی جدوجہد تک محدود کردیا ہے۔ آج بھی اگر چند لوگ کسی بھی سطح پر صحت مند سرگرمیوں کو منعقد کروارہے ہیں قابل تعریف ہیں!
حسان سعید USA: مریدوالا تحصیل سمندری کا چھوٹا سا قصبہ ہے جہاں 197 گ ب رجوعہ کے سپوت نے پنجاب اور پاکستان فٹبال کی تاریخ کا بڑا ایونٹ بنادیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ چھ کھلاڑی اوپن فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ تھا۔ جو پندرہ راتوں تک جاری رہا۔
197 رجوعہ ٹورنامنٹ کے اخراجات: اس ٹورنامنٹ پر تقریباً پاکستانی ساٹھ لاکھ روپے 💰 💰 (21000 US) مجموعی طور پر خرچ ہوئے ہیں۔
🔵 گراونڈ 🏟️ کی تیاری پر بارہ لاکھ روپے کی رقم خرچ ہوئی۔
🔵 ساڑھے تین لاکھ روپے میں ٹورنامنٹ کی ٹرافیاں 🏆 بنیں۔
🔵 ٹورنامنٹ کا پرائز 💸 مجموعی طور پر ایک ملین تھا۔
ٹورنامنٹ پر دیگر اہم پرائز اور کیش پرائز کی بڑی رقوم نے نہ صرف ٹورنامنٹ کی اہمیت اور نئے ریکارڈ بنائے بلکہ کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے پر راغب کیا اور ہر میچ کو دلچسپ بنادیا۔
ٹورنامنٹ کے انتظامات: اس ایونٹ کو منعقد کرنے سے پہلے گورنمنٹ پاکستان سے باقاعدہ NOC لیا گیا۔ سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے۔
ایمبولینس کا انتظام اور ڈاکٹر کی موجودگی ٹورنامنٹ کمیٹی کیجانب سے یقینی بنائی گئی۔
گراونڈ میں سیکورٹی کیمرے لگائے گئے اور گاؤں کیلئے پرائیویٹ سیکورٹی کا انتظام بھی کیا گیا۔
اس ٹورنامنٹ سے پہلے علاقائی کمیٹی STFA اور Tandla کمیٹی کے معاملات کو حل کروایا گیا۔ کھلاڑیوں کی پابندی کے مسلئے کو حل کیا گیا۔ جس پر ٹورنامنٹ کمیٹی دونوں کمیٹیوں کی شکرگزار ہے۔
محمد حسان سعید (USA) نے پاکستان اسپورٹس کو بتاتے ہوئے اپنے گاؤں کے لوگوں کا خصوصی تعاون کا ذکر کیا۔ انکا کہنا تھا پہلے یہ ٹورنامنٹ میرے چاچا حافظ نعیم پندرہ سال پہلے منعقد کرواتے تھے۔ اب میں نے اس ٹورنامنٹ کو منعقد کروایا جو کہ میرا خواب تھا۔
ٹورنامنٹ میں فائنل پہنچنے والی دونوں ٹیمیں اچھی تھیں۔ باقی تمام ٹیموں نے بہت محنت کی۔ مزید انہوں نے کہا کہ جیسے 62 ٹیموں کیلئے اصول تھے وہی 197 کی فٹبال ٹیم کیلئے تھے۔ (ٹورنامنٹ کے قوانین پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا گیا)
اس ٹورنامنٹ پر پانچ لاکھ روپے (1000 USD) تک گول پرائز کی رقم کا اعلان ہوا۔ اور تین لاکھ روپے ایک گول کا انعام بھی دیا گیا۔
محمد حسان سعید نے ٹورنامنٹ میں بڑے کراوڈ کنٹرول کرنے پر انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ اور بروقت میچوں کا آغاز بھی ہوتا رہا۔
پاکستان سپورٹس نے الحمدللہ ہمیشہ کھیل سے محبت کرنے والوں کیلئے بے لوث کام کیا۔ مقامی سطح پر فٹبال کیلیے کوششیں کرنے والوں کو لوگوں کے سامنے انکی جدوجہد لانے کی کوشش کی ہے۔
197 مریدوالا فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ نے توقع سے بڑھ کر فٹبال شائقین کو راغب کیا۔ فٹبال کی کامیابی اور اسکی مقبولیت کو جانچنے کیلئے کراؤڈ کی موجودگی سے دیکھا جاتا ہے۔ جس میں ڈویژن فیصل آباد میں آنے والے اضلاع ہمیشہ سرفہرست رہے ہیں۔
پاکستان سپورٹس 🙂