27/09/2025
ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کا بے تاج بادشاہ سب انسپکڑ (ندیم جٹ ) اے ایس آئی
سمیت کرپٹ، نااہل اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس افسران
کے خلاف آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کی بڑی کارروائی۔
فیصل آباد ریجن میں کرپٹ، نااہل اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس افسران کے خلاف آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کی بڑی کارروائی۔
ایس ایچ او صدر جڑانوالہ انسپکٹر عاصم مہیس کو معطل کر دیا گیا، جبکہ ایس ایچ او سٹی گوجرہ انسپکٹر محمد سرفراز بھی معطلی کی زد میں آ گئے۔
اسی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایس ایچ او سٹی سب انسپکٹر محمد ندیم کو ناقص کارکردگی اور نااہلی کے باعث تنزلی کرتے ہوئے اے ایس آئی بنا دیا گیا۔
مزید برآں فیصل آباد میں اے ایس آئی محمد امین 1437/F کو بھی معطل کر دیا گیا۔
آر پی او ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ بدعنوانی اور نااہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی جبکہ کرپٹ افسران کو کڑی محکمانہ سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔