26/07/2025
سی سی ڈی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کاروائی / گزشتہ 17سال سے قتل کا مفرور ملزم کراچی سے گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی زیرنگرانی کاروائی
ٹوبہ ٹیک سنگھ: سی سی ڈی گوجرہ نے 17 سال قبل ہونے والے قتل کیس کے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ: ملزم محمد رشید ولد بوٹا نے مورخہ 28.11.2008 کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بشیر نامی شخص کو فائرنگ کر کےقتل کیا تھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ: ملزم مقدمہ نمبر651/08 بجرم 302/109/34 ت پ تھانہ صدر گوجرہ میں مفرور تھا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ: سی سی ڈی گوجرہ نے جدید خطوط اور ہیومن انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے 17 سال سے مفرور قتل کیس کے ملزم کو کراچی سے گرفتار کرلیا، ترجمان سی سی ڈی