08/09/2023
کرپشن کے کیخلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے :
گزشتہ سولہ ماہ میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کئے گئے مختلف آپریشنز کے دوران مثالی کامیابیاں حاصل کی گئیں :
خفیہ اطلاع پر ایک بڑا آپریشن کیا گیا جس میں شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر چوبیس سو ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مصدقہ کیسز ختم کر دئیے گئے
ایک دوسرے آپریشن میں مریم نواز ، خواجہ آصف ، رانا ثنا اللہ ، مفتاح اسمعیل، احسن اقبال اور دیگر ن لیگی رہنماؤں کی کرپشن کو سو گنا بڑھا دیا گیا، ایجنسیز کی دن رات کی محنت سے آصف زرداری اور اومنی گروپ کے ہزاروں ارب کے کیسز کو بھی کوئی رعایت نہ برتتے ہوئے دفن کر دیا گیا
ادی عذرا اور فریال تالپور ، شرجیل میمن ، سعید غنی اور دیگر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو پانچ سو ارب سے کم کی کرپشن کرنے پر سخت وارننگ دی گئی
بیوروکریسی کے خلاف تو ملک گیر مہم کا آغاز کیا گیا اور برانڈ نیو مہنگی گاڑیاں دینے کی سزا سنائی گئی
بیوروکریٹس سے کہا گیا کہ اگر ہمارا حصہ بروقت نہیں پہنچا تو کرپشن کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا
تاجر برادری کو تو مار ہی ڈالا
مصنوعی مہنگائی اور اربوں کی ٹیکس چوری کی سزا یہ دی گئی کہ تاجر رہنماؤں سے کہا گیا کہ وہ میڈیا پر بیٹھ کر " کرپشن کے خلاف کارکردگی" کی تعریفیں کریں
ورنہ ان سے چوری کا پیسہ واپس لے لیا جائے گا
یوں تو ضیاء الحق اور مشرف نے بھی کرپشن کیخلاف بڑے تگڑے آپریشن کئے
مگر اس بار جو کچھ کرپٹ لوگوں کے ساتھ کیا گیا ہے
جس طرح انہیں کرپشن کی سزا کے طور پر عہدے اور وزارتیں دی گئی ہیں
آئندہ ان کی نسلیں بھی کرپشن کا نام نہیں لیں گی
کرپشن کیخلاف مثالی کامیابیوں کی وجہ سے تیل جو پہلے صرف ڈیڑھ سو روپے تھا
اب الحمدللہ اس کی قدر تین سو سے بڑھ چکی ہے
ڈالر جو ایک سو ساٹھ پہ دھکے کھا رہا تھا اب تین سو بارہ کا ہو کر معیشت کا چن چڑھا چکا ہے
چینی سو روپے تھی
اتنی میٹھی چینی کا اتنا کم ریٹ
کیا ظلم تھا
کرپشن کیخلاف اقدامات سے چینی اب دو سو روپے بک رہی ہے
پورے ملک میں چیزوں کی قدر میں اضافہ ہوا ہے
حتی کہ صحافتی طوائفیں اور لفافے بھی دس ارب کے بکے ہیں
ہم کرپشن کیخلاف اس مہم کو سراہتے ہیں ، کرپشن کیخلاف جہاد کی برکت سے ہر چیز میں اتنی برکت پڑنے والی ہے کہ ہر چیز کو تبرک سمجھ کر کھایا جائے گا
اہل پاکستان آپ کا "خدا "حافظ ہے