Al Madina TV Urdu

Al Madina TV Urdu محفل نعت عرس محفل سماع و اسلامی معلوماتی چینل

نعت کی دنیا کے استاد ایک سٗریلی درد بھری اور جادوائی آواز  الحاج حاجی مشتاق رضا عطاری  آپ 1967ء کو پاکستان کے صوبہ خیبر ...
23/08/2025

نعت کی دنیا کے استاد ایک سٗریلی درد بھری اور جادوائی آواز الحاج حاجی مشتاق رضا عطاری
آپ 1967ء کو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے گاؤں بنوں میں پیدا ہوئے۔ ذاتی طور پر نہایت متقی اور پرہیز گار شخصیت تھے۔

دعوت اسلامی
مشتاق قادری کو تبلیغ اسلام کی عالمی تنظیم "دعوت اسلامی" کی مرکزی مجلس شوری کا پہلا نگران بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا پنجابی اردو نعتوں کو بھرپور انداز میں پیش کیا جسکی مثال نہیں ملتی ۔
وفات
کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہو کر 5 نومبر 2002 کو تقریباُ 33 برس کی عمر میں دنیا فانی سے رخصت ہو گئے۔ ان کا مزار صحرائے مدینہ کراچی پاکستان میں ہے۔

پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدحت، تعریف و توصیف، شمائل و خصائص کے نظمی اندازِ بیاں کو نعت...
23/08/2025

پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدحت، تعریف و توصیف، شمائل و خصائص کے نظمی اندازِ بیاں کو نعت یا نعت خوانی یا نعت گوئی کہا جاتا ہے۔ عربی زبان میں نعت کے لیے لفظ "مدحِ رسول" استعمال ہوتا ہے۔ اسلام کی ابتدائی تاریخ میں بہت سے صحابہ کرام نے نعتیں لکھیں اور یہ سلسلہ آج تک جاری و ساری ہے۔ نعت لکھنے والے کو نعت گو شاعر جبکہ نعت پڑھنے والے کو نعت خواں یا ثنا خواں کہا جاتا ہے۔

تاریخ
گوکہ یہ کہنا مشکل ہے کہ نعت خوانی کا آغاز کب ہوا تھا لیکن روایات سے پتا چلتا ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا ابو طالب نے پہلے پہل نعت کہی۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش سے پہلے "تبع حمیری" اور "ورقہ بن نوفل" بھی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کی شان میں نعت کہی[1] اردو کے مشہور نعت گو شاعر فصیح الدین سہروردی کے مطابق اولین نعت گو شعرا میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا ابو طالب اور اصحاب میں حسان بن ثابت رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ پہلے نعت گو شاعر اور نعت خواں تھے۔[2] اسی بنا پر انھیں شاعرِ دربارِ رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی کہا جاتا ہے۔ ذیل میں آپ کے نعتیہ اشعار ہیں۔

یابکر آمنة المبارک بکرھا ولدته محصنة بسعد الاسع
نوراً ضاء علی البریة کلھا من یھد للنور المبارک یھتدی
متی يبد في الداجي البهيم جبينه يلح مثل مصباح الدجي المتوقد
دیوان حضرت حسان بن ثابت 153
ترجمہ:”اے آمنہ کے مبارک بیٹے! جو انتہائی پاکیزگی اور عفت کے ساتھ پیدا ہوا۔
آپ ایسا نور تھے جو ساری مخلوق پر چھا گیا اور جسے اس مبارک نور کی پیروی نصیب ہوئی وہ ہدایت یافتہ ہو گیا۔
رات کی تاریکی میں حضور کی جبینِ اقدس اس طرح چمکتی دکھائی دیتی ہے جیسے سیاہ اندھیرے میں روشن چراغ۔ “

اس کے علاوہ کعب بن زہیر رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ اور عبداللہ بن رواحہ رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ نے ترنم سے نعتیں پڑھیں۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خود کئی مرتبہ حسان بن ثابت رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ سے نعت سماعت فرمائی۔ حسان بن ثابت رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کے علاوہ بھی ایک طویل فہرست ہے، اُن صحابۂ کرام کی کہ جنھوں نے حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نعتیں لکھیں اور پڑھیں۔ جب حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکے سے ہجرت فرما کر مدینے تشریف لائے تو آپ کے استقبال میں انصار کی بچیوں نے دف پر نعت پڑھی، جس کا درج ذیل شعر شہرتِ دوام پاگیا:[3]

طلع البدر علینا من ثنیات الوداع
و جب الشکر علینا ما دعا للہ داع

23/08/2025
03/05/2024

کمالیہ۔اطراف نیں محافل نعت محفل سماع ودیگر مذہبی پروگرام براہ راست اس پیج پہ سٹریم کیے جایں گے پلیز لائیک فالو کریں ۔۔۔۔شکریہ

28/12/2023

المدینہ اردو ٹی وی پروڈکشن سٹریمنگ۔۔۔۔۔۔۔۔
محفل نعت۔محفل قُرات محفل سماع عرس مبارک ودیگر مذہبی تقریبات
4k ریکارڈنگ
لائیو سٹریم فیس بک پیج
ریکارڈنگ۔ڈرون ریکارڈنگ
ساونڈ سسٹم کیلئے المدینہ اردو پروڈکشن کی خدمات حاصل کریں
0341.5060739
0329.0011228

Address

Toba Tek Singh

Telephone

+923415060739

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Madina TV Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Madina TV Urdu:

Share