10/10/2025
*زرعی یونیورسٹی کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ورلڈ ایگ ڈے کی پر وقار تقریب کا انعقاد*
پوری دنیا میں ہر سال انڈوں کی غذائی افادیت اور انکی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے ماہ اکتوبر میں ورلڈ ایگ ڈے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ذرعی یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چئیرمین چکس اور فیڈز کے اشتراک سے انڈوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری امجد علی جاوید (MPA) چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کمیٹی تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد قمر بلال ڈین فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔اس تقریب کا انعقاد پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمن زیر نگرانی کیا گیا۔ ورلڈ ایگ ڈے کے کنوینئر ڈاکٹر محمد فاروق خالد اور آرگنائزرز ڈاکٹر عمر فاروق اور ڈاکٹر محمد عون تھے۔ تقریب میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن سے چوہدری محمد طارق چیئرمین چکس،پرنسپل کانسٹیٹیونٹ کالج بورے والا پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود ندیم، چوہدری محمد زاہد اور محمد عارف سعید معزز سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیا پرسانلز نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالرحمان نے ورلڈ ایگ ڈے میں آنے والے معزز مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید اور انکی آمد پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پولٹری انڈسٹری دونوں پولٹری کی صنعت کے فروغ کے لئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کیمپس میں جاری نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے حاضرین کو آگاہی دی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری امجد علی جاوید نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع ٹوبہ کی عوام کی بہتری کے لیے معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ یہ ادارہ پولٹری کی صنعت کو بہتر بنانے کے لئے بہترین پروفیشنلز پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر پولٹری کی صنعت کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے مؤثر حکمت عملی جاری ہے۔انہوں نے ورلڈ ایگ ڈے کے حوالے سے کیمپس میں لگائی گئی نمائش کو سراہا۔
اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے طلباء وطالبات نے خوبصورت اور دلکش سٹالز لگائے جبکہ انڈوں سے بنی ہوئی 500سے زائد ڈشز تیار کی گئیں۔طلبا نے ایگ ڈے کے حوالے سے مخصوص لباس پہنے ہوئے تھے۔ جبکہ نمائشی ہال کو انڈوں کے ماڈلز کے ساتھ سجایا ہوا تھا۔انڈوں کے عالمی دن کی مناسبت سے پوسٹر پریزنٹیشن کا بھی اہتمام کیاگیا۔گھوڑا ڈانس، کلچرل شو اور ایگ ڈے کے حوالے سے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے آخر میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں ٹرافیز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔