10/04/2026
تعلیمی آگاہی ریلی و سیمنار.. گورنمنٹ بوائز مڈل سکول محمدعظیم شاگی پائیزئی، قلعہ سیف اللہ
آج بروز جمعہ 10 اپریل 2026 کو گورنم
نٹ بوائز مڈل سکول محمدعظیم شاگی پائیزئی قلعہ سیف اللہ میں یونیسف کے تعاون سے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالغنی جوگیزئی صاحب کی سربراہی میں ایک باوقار ریلی اور سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں طلباء، والدین اور علاقے کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔
سیمنار سے مختلف مقررین نے خطاب کیا اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اساتذہ کرام نے سکول کو درپیش مسائل اجاگر کیے، جن میں سب سے بڑا مسئلہ کمروں کی شدید کمی ہے۔۔ نو کلاسوں اور تقریباً 200 طلباء کے لیے صرف دو کمروں میں تعلیم دینا انتہائی مشکل بلکہ ناممکن ہے۔
والدین نے حکومت سے فوری طور پر نئی عمارت کی تعمیر کا مطالبہ کیا تاکہ بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
تعلیم ہر بچے کا حق ہے — آئیے مل کر اس آواز کو بلند کریں!
#یونیسف