10/01/2025
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کمپنی کی آؤٹ سورسنگ کے باوجود دیہی علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات نے مہم کی کامیابی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر موجود ہیں، جبکہ نواحی گاؤں 328 میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے، جس کے باعث گندگی کے ڈھیر روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بدبو اور گندگی کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ عوام نے حکام بالا سے فوری طور پر سیوریج سسٹم کی بحالی اور کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔